مکتوب افق پار دیس کی چِڑیا کے نام ! ۔۔۔ ( ماہی بچہ )

سید فصیح احمد

لائبریرین
بسم الله الرحمن الرحيم !
السلام علیکم بھولی چِڑیا ماہی احمد :angel:
میں بہت دیر تک سوچتا رہا ، بہن سے یہ بہانہ کروں گا ، وہ بہانہ کروں گا ۔۔۔ پھر اچانک خیال آیا کہ یوں تو جتنے بہانے بنیں گے اتنی آئس کریم کھلانی پڑ جانی ۔۔۔ اور ابھی تو پہلی والی آئس کریم بھی باقی ہے نا ۔۔ :)
اگر بہانہ نہ بناؤں بچہ تو ایک ہی بات بچتی ہے کہ بھائی وقت کی دہلیز پر پڑی رسید کو بھول ہی گیا تھا۔ :unsure: اصل میں اس خط کے بعد ( باطنی ) موسم ایسا شدید ہو گیا تھا نا ، طوفان ، جھکڑ ، راستے کی مٹی آنکھوں میں پڑ رہی تھی ،، ایسے میں تو اپنا آپ مشکل سے قائم رکھا ، خط بھلا دِکھائی ہی کہاں دے رہا تھا ۔۔ !! ، پھر جانتی ہو بھیا کی sparrow ، اتنی ڈھیر ساری بارش بھی ہوئی ،، اتنے موٹے موٹے قطرے :) ۔۔ شائد ٹوٹے ہوئے آسمان تلے بادل بوجھ نہیں جھیل پائے آسمان اور پانی دونوں کا تو برس پڑے !! :lightning: ،، اب سب کچھ تھم چکا ہے اور بادل اب اگلی خشک زمین کی طرف رواں ہیں ،، بارش سے بھیگی ، بدن کی ماٹی سے بھینی بھینی خوشبو ماحول مہکا رہی ہے ،، پھر جو ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلی تو باہر حال کے صحن سے پار دروازے کے کواڑ پھڑپھڑائے جو باہر مستقبل کی گلی سے صحن کو ملاتا ہے ، ہوا بھی شائد مست ہو رہی تھی ! ایسے میں ایک پرچہ سا اڑکر کواڑوں میں اٹک گیا ،، اس سے پہلے کہ وہ کہیں کھو جاتا میں نے دوڑ کر اسے دبوچ لیا ،، تحریر کے آخر میں لکھا بھی آدھا بھیگ چکا تھا ، شائد "فقط چڑیا" لکھا ہوا تھا :) :) ،، رسید پڑھ ہی رہا تھا کہ پیڑ پر افق پار دیس کی چِڑیا نظر آئی ، شائد کہیں الماس کو ڈھونڈ رہی تھی !! اور میں بس یہ کہ کر رہ گیا ،،
اُف !! کتنی بھول ہو گئی نا اور ہم انہی قدموں پلٹے قلم کاغذ لیا اور جواب لکھنے بیٹھ گئے :) :)
اب سنائے ہماری پری کیسی ہے ؟ :) :) ارے یہ کیا! کس نے بولا آپ سے ہم یقین نہیں کرتے :) ایسی معصوم مورت پر تو کوئی بھی یقین کر جائے ، مزاج درست اور حال درج بالا ہیں !! ارے تو چِڑیا بیٹا یہاں وہاں اڑان بھر لیا کرو گرمی کا احساس کم ہو گا ،، اللہ رحم کرے سارے پاکستان کا یہی عالم ہے ،، اللہ پاک سب کو اپنی امان میں رکھے ، آمین! ارے تو یہ بات ہے ہمارے خط کی خبر سعود بھیا نے پہنچائی ،، اور بھئی میرے بیٹے کو رونا کیوں آیا بھلا ؟؟ بھائی نے تو اتنے مان سے ہر لفظ دیکھ بھال کے لکھا ، جانتا ہوں میرا بچہ بہت حساس ہے :) اور بھولی گُڑیا آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نا ہے۔ سب خبر رکھتا ہے بھائی کہ یہ دور دیس کی چِڑیا ہمارے لیے کتنی دعا مانگتی ہے ، اور بھلا بہنوں کی دعا سے بڑھ کر بھی کوئی کچھ حرف لکھ پایا ہے ؟؟ :) :) یہی نایاب موتی تو بھائیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
لفظ پنچھی سے دوستی ! یہ بات تو بہت بھلی کہی ، بہن کے قلم سے اُڑی اور دل میں بیٹھی جا کر ، لیکن مجھے یہ بتاو بچہ کہ آپ کی بھی تو جان پہچان خوب ہے ان پنچھیوں سے :) :) بھائی یہ خط جب ملا تھا ،، تب سے کتنی بار پڑھ چکا ہے نا :)
رشتہ ، اتفاق اور رشتوں کے تقدس پر جو چند ہرف لکھے ۔۔ بھائی تو رک گیا سچ میں !! یہ تمہارے ہی لفظ تھے کیا ؟؟ ماشا اللہ ، اللہ بری نگاہ سے محفوظ رکھے !! بہت بڑا ہو گیا بیٹا میرا :) :) سب باتیں سچ لکھیں ، نور کا زندگی ہونا ، بنا بچپن کی یادوں کے رشتوں کا مقدس ہونا ،، سوہن پری کا ہر حرف سچا موتی ہے !! کہ یہ سب اللہ کی رحمت ہے ( شکر الحمد لله ) !! :praying:
اللہ پاک کی نعمتِ محفل پر جو کچھ لکھا اس کے بعد بچہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ حرف مینا سے آپ کی سلام دعا نہ ہے ؟؟:coffee: ۔۔۔ :) :)
ہاہا ،،،، ہم جانتے ہیں آئس کریم بہت محبوب ہے بیٹے کو ،، جیب ہلکی کرنے کا کیا خوب خیال باندھا ،،، گول گپوں والا :p :laughing: ،،، یعنی کہ اب اگر یہ سب پورا نہ ہوا تو بیٹے نے ایک اور فرمائش ساتھ لگا دینی اور رفتہ رفتہ دستر خوان بن جانا ہے :confused: :p ۔۔۔ :coffee:
یہ محفل ایک باغ ہے ،، اس میں گلاب بھی ہیں کانٹوں والی شاخوں کے ساتھ اور سایہ دار پیڑ بھی ، تالاب بھی ہے ، جھولے بھی اور رنگ دار چھتریاں بھی نا ،،، اور اس تمام جادو بھرے سماں کی چِڑیا ہے میری بیٹیوں سی بہن !! اس لیئے یہ چوں چوں تو راگ ہے کوئی سہانا سا جس کے الاپے جانے کا انتظار سب پہروں بیٹھ کر کرتے ہیں :) ،،، نہیں یقین ؟؟ :eek: ،،، بابا پوچھ لو محفلین سے :cautious: ۔۔۔۔ :p :battingeyelashes:
امی جان کی طبیعت کیسی ہے ؟؟ ان سے بولنا کہ مکمل پرہیز کرنا !! اللہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے ، آمین !!
ان کی خدم میں سلام عرض کر دینا ،، :) :)
ارے یہ کیا ،،، ایسے کیوں دیکھ رہی ہو بیٹا جانی ؟؟ :cautious: :cautious: ،،،، اوہ ! سمجھا ! ۔۔۔ تمہارا مطلب ہے کہ :chatterbox: ؟
لو بھئی ہو گئے خاموش :donttellanyone: ۔۔۔۔ :) :)
نور کو تمہارا پیغام پہنچا دوں گا ،، اب بس یہ کہ کر خط کو تمام کروں گا کہ ،،
بھائی کا چاند ہمیشہ چمکتا رہے ، کبھی گرہن نہ لگے ! آمین ! :) :)
دعا گو،
آپ کا بڑا بھائی،
فصیح احمد!

 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
کیوں فکر کرتے ہیں آئس کریم کی۔

یہ لیں آئس جتنی چاہے لے لیں۔ اور کریمیں تو ماہی کے پاس کئی قسم کی ہوں گی، پونڈ کریم، فیس کریم، وائیٹ کریم ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ، تو کوئی بھی اپنی پسند کی کریم آئس میں ملا لے۔

himalayas_2815_470x353.jpg
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
کیوں فکر کرتے ہیں آئس کریم کی۔

یہ لیں آئس جتنی چاہے لے لیں۔ اور کریمیں تو ماہی کے پاس کئی قسم کی ہوں گی، پونڈ کریم، فیس کریم، وائیٹ کریم ۔۔۔ ۔ وغیرہ وغیرہ، تو کوئی بھی اپنی پسند کی کریم آئس میں ملا لے۔

himalayas_2815_470x353.jpg
ارے یہ تو چاچو اور بھتیجی آپس میں فیصلہ کر لیں ہمیں تو دیکھ کر ہی سردی لگ رہی ہے ۔۔۔ :p :)
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب
یہ رشتے یہ ناطے خدا کرے سدا خلوص کی خوشبو سے مہکتے رہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت خوب
یہ رشتے یہ ناطے خدا کرے سدا خلوص کی خوشبو سے مہکتے رہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ آمین
ثُم آمین نایاب بھائی ،، بس یہ رشتے ہی تو زندگی کا سرمایا ہوتے ہیں نا !! ،، اللہ آپ کو بھی اپنوں کے سنگ ہمیشہ آباد رکھے ، آمین !! :) :)
 

سلمان حمید

محفلین
بہت خوب۔ اللہ تعالیٰ آج کے مصروف دور میں بھی خط و کتابت کے لیے وقت نکالنے والے رشتوں کو ہمیشہ مخلص اور اپنے حفظ و امان میں رکھے :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت خوب۔ اللہ تعالیٰ آج کے مصروف دور میں بھی خط و کتابت کے لیے وقت نکالنے والے رشتوں کو ہمیشہ مخلص اور اپنے حفظ و امان میں رکھے :)
ثُم آمین !! ممنون ہوں بھائی :) ۔۔۔ اور اللہ ان کو بھی آسانیاں عطا فرمائے جنہوں نے یہ ننھی سی دنیا آباد کی ،،، کیسا منفرد ڈاکیہ ہے ،، خط کی ترسیل و اشاعت ایک ساتھ ،،، بنا خرچ کے ،،، اور باقی سب کی شرکت کے بعد خط محفل میں بدل جاتا ہے :)
 

ساقی۔

محفلین
واہ بھئی ۔۔۔۔۔۔واہ!
فصیح بھائی آپ تو لفظوں کے موتی پرو کر مالا تیار کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

 

سید فصیح احمد

لائبریرین
واہ بھئی ۔۔۔ ۔۔۔ واہ!
فصیح بھائی آپ تو لفظوں کے موتی پرو کر مالا تیار کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

آمین !! آپ سے جاں فزا ہم نواؤں کا ساتھ رہا تو بہت سیکھنے کو ملے گا ، انشا اللہ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
کیوں فکر کرتے ہیں آئس کریم کی۔

یہ لیں آئس جتنی چاہے لے لیں۔ اور کریمیں تو ماہی کے پاس کئی قسم کی ہوں گی، پونڈ کریم، فیس کریم، وائیٹ کریم ۔۔۔ ۔ وغیرہ وغیرہ، تو کوئی بھی اپنی پسند کی کریم آئس میں ملا لے۔

himalayas_2815_470x353.jpg
آپ خود تو یہی آئس کریم کھاتے ہوں گے نا!:cautious::p:p:p:p
 
Top