اف میرا کمرہ

بنت شبیر

محفلین
ہمارے کمرے میں داخل ہوتے ہی دو فٹ کے فاصلے پر، بائیں طرف پڑی چار پائی استقبال کرتی ہے:) ۔ سامنے ایک چھوٹا میزپڑا ہوا ہے۔ جس پر اکثر ادویات پڑی ہوتی ہیں:D ۔ استقبالیہ چار پائی کے علاوہ دو چارپائیاں اور منہ چڑھا رہی ہوتی ہیں۔ استقبالہ چارپائی کی ایک اور خاص بات جو میں بتانا بھول گئی۔ اس پر سال کے بارہ مہینے پورے گھر کے بستر پڑے رہتے ہیں:p ۔ سامنے کی دیوار پر ایک دلکش نیم چھتی ہے۔ جس پر امام عالم اور عبدالاحد کے کھیلونے، گیندیں، بڑی آپی کے فاونڈیشن، نائیٹ کریمز، پُرانے بلب، ڈیکریشن پیس، چوڑی دان اور کچھ کتابیں بکھری پڑی ہیں:notworthy: ۔ ہمارے کمرے میں اونٹ ، چڑیاں، ناراض گوڑا، سونڈ والا ہاتھی، بادل سب موجود ہیں۔ بس دیکھنے والی آنکھ چاہے:cautious: ۔ کیونکہ سیم کی وجہ سے سامنے والی دونوں دیواروں پر چڑیاں گھر کا منظر نظر آتا ہے۔ جو ہم ذہن میں رکھیں وہی چیز بن جاتی ہے:dancing: ۔ چڑیا گھر والی دیوار پر ایک گھڑی اور ایک عدد شیشہ لٹک رہا ہے۔ شیشہ تو ہم اس لیے نہیں دیکھتے کیونکہ شیشہ سچ بولتا ہے:mad: ۔ اور گھڑی سے اس لیے آنکھ چُراتے ہیں کیونکہ وہ صرف دو دفعہ ٹھیک وقت بتاتی ہے یعنی صبح کے 11 رات کے 11:dancing: ۔ او ہو یہ تو میں بتانا ہی بھول گئی کہ استقبالیہ چارپائی پر بستر کے علاوہ میرے کالج کا بیگ اور بہت ساری کتابیں پڑی ہوتی ہیں۔:atwitsend:۔ اب چلتے ہیں الماری کی طرف :hypnotized: الماری کو تو کوئی بھی کھولنے کی زحمت ہی نہیں کرتا۔ الماری بے ترتیب کپڑوں سے ایسے بھری ہوئی ہے کہ کھولتے ساتھ ہی سارے کپڑے ایسے آ کر گلے ملتے ہیں جیسے بچھڑے ہوئے بہن بھائی :biggrin: اے ہائے ہمارے پردے:laugh: جب سے میں نے ہوش سمبھالا ہے ایسے ہی لٹکے ہوئے ہیں۔ مجھے کچھ کچھ یاد آتا ہے کہ یہ کبھی سفید ہوا کرتے تھے :drooling: اب ان کے بارے میں کسی کا کہنا ہے کہ یہ بُراؤں رنگ کے ہیں میں مستند طور پر تو نہیں کہتی لیکن میرا خیال ہے کہ یہ کالے رنگ کے ہو گے ہیں۔:chatterbox: پردوں کی انچائی کی طرف دیکھا تو دو روشن دان منہ کھولے جھانک رہے تھے۔ جو کسی زمانے میں پاپا جانی نے ہوا اور روشنی کے لیے بنوائے تھے لیکن اب گردوغبار کی وجہ سے روشن دان کے سوراخ ایسے بند ہوئے ہیں کہ اب ہوا کی آمد تو دور کی بات آواز بھی نہیں آتی۔ :mrgreen: پنکھے چلو اس کو تو رہنے دیں کم از کم چلتا تو ہے :p کمرے کی یہ ساری داستان پڑھنے کے بعد خبر دار کوئی یہ اندازہ لگاتا ہو کہ میں کام چور ہوں بس ویسے ہی دل نہیں کرتا:ROFLMAO: کمرے کے ایسے حالات ہونے کے باوجود یہ کمرہ ہر کسی کا من پسند کمرہ ہے۔ کیونکہ یہ گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم ہوتا ہے۔ یہ کمرہ ہر کمروں سے چھپ کر ہے اس میں بیٹھ کر ہم سب دیکھ سکتے ہیں کہ کون آ رہا ہے اور کون جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی نے روزہ نا رکھا ہو وہ یہاں چھپ کر کھا بھی سکتا ہے:p گھر میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے یا کسی کا آپریشن ہوتا ہے جیسے کے نورِ سحر تشریف لائی تو ہمیں اس کمرے سے ہجرت کرنی پڑتی ہے۔ پھر اس بندے کی خوش قسمتی ہوتی ہے کہ وہ بندہ اس کمرے میں رہتا ہے:) جب ہم سب بہن بھائی اگٹھے ہوتے ہیں تو ہم رات دیر تک اس کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ ویسے مجھے اپنے کمرے کے علاوہ نیند نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر کمرے میں ہوں تو بھی نیند نہیں آتی :LOL:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا لکھا ہے۔
کمرہ بیچارہ بھی کیا کرے، جب اس کے نصیب میں مکین ہی ایسےہیں تو جیسی روح ویسے فرشتے۔
 

نیلم

محفلین
کسی بھی گھر کا سٹور روم مھجے ہمشہ سے بہت پرسکون لگتاہے.جہاں آپ سب سے چُپ کے بیٹھ سکتےہیں.جب آپ دُنیا کی بیھڑ سے تنگ آجائے.
 

بنت شبیر

محفلین
واہ آپ رائٹر ہیں اور خرم بھائی شاعر۔
جب ایک ہی گھر میں دو اہلِ زبان رہتے ہوں تو خوب محفل جمتی ہو گی۔
محفل تو خوب جمتی ہے جب ہم چاروں مل کر بیٹھتے ہیں۔ یعنی میں خرم بھائی، بھابھی اور ہماری بڑی بہن (جومجھ سے بڑی ہیں)
 

بنت شبیر

محفلین
اچھا لکھا ہے۔
کمرہ بیچارہ بھی کیا کرے، جب اس کے نصیب میں مکین ہی ایسےہیں تو جیسی روح ویسے فرشتے۔
میں اپنے کمرے کی بات کر رہی ہوں آپ کے کمرے کی نہیں:D
اگر کمرے کی ایک آدھ تصویر ہو جائے تو ثبوت بھی مل جائے۔
ہم اتنے بھی پاگل نہیں ہیں کہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارے :LOL:
 
Top