فاروقی
معطل
ادھ پکی کھچڑی ہے نوش فرمائیں گے کیا
توبہ خالی پیٹ ہی دفتر چلے جائیں گے کیا
چائے میں لہسن کی بو آگئی ہے تو کیا ہوا
اللہ اللہ آپ ماں بہن پر اتر آئیں گے کیا
دودھ میں مکھی تھی چوہا تو نہیں تھا حضور
ہاتھ دھو کر پیچھے ہی پڑ جائیں گے کیا
جل گئی ہیں ساری روٹیاں تو کیا ہوا
آپ ایک نوالہ تک منہ میں نہ لے جائیں گے کیا
نیم کے پتوں کی چٹنی توس پر کیا مل کے دوں
یہ بھی اگر کھاتے نہیں تو اور پھر کھائیں گے کیا
گھر میں آٹے کی سویاں تھی وہ بھی بکری کھاگئی
بُھٹے کی داڑھی سویاں جان کے کھائیں گے کیا
پیاز کا حلوہ بنادوں ذرا رک جائیے
بھوکے رہ کر میری ناک کٹوائیں گے کیا
بدمزاجی حد سے گذری بندہ پرور کب تک
ہم کہیں گے کھائیے اور آپ کہیں کھائیں گے کیا

شاعر نامعلوم