"اقبال اور قران"پیغام ٹی وی پر محفل کے معزز رکن عاطف بٹ کی میزبانی میں ڈاکٹر محمد شفیق عجمی کی گفتگو

عاطف بٹ

محفلین
ماشاءاللہ
بہت پیاری گفتگو
ڈاکٹر صاحب کی گفتگو زیادہ شعری روایت کےتناظر میں الجھی رہی ۔
اور وہ بہت توجہ سے آپ کی " عوامی " گفتگو سننے میں محو رہے ۔۔۔
محترم بٹ بھائی ارمغان حجاز کا شعر فارسی زبان میں خوب پڑھا آپ نے ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ سوہنا اس آگہی کے سفر کو رواں دواں رکھے آمین
نایاب بھائی، بہت بہت شکریہ
جزاک اللہ خیراً
 

عاطف بٹ

محفلین
سب کے ساتھ ساتھ محمدعلم اللہ اصلاحی کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے یہ لڑی بنائی اور اس پروگرام کو اراکینِ محفل تک پہنچایا۔ تلمیذ صاحب نے مجھے فون پر بتایا کہ وہ پروگرام محفل میں شیئر کرنا چاہتے تھے مگر علم پہلے ہی لڑی بناچکے ہیں۔ علم نے صرف یہ لڑی ہی نہیں بنائی بلکہ ای میل کے ذریعے پروگرام کے ٹائٹل میں کرگَس کو کرگِس پڑھے جانے کی طرف توجہ بھی دلائی۔ دراصل، یہ ٹائٹل میرے دیکھے بغیر ہی فائنل ہو کر نشر ہوگیا مگر اب اصلاح کرلی گئی ہے۔ ایک بار پھر بہت شکریہ علم، جزاک اللہ خیراً! ہمیشہ خوش رہیے۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
ایک (نیم) ضروری بات یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ فیس بک پر ’شاہیں کا جہاں‘ کا ایک آفیشل پیج بنایا گیا ہے جہاں پروگرام کی تمام اقساط نشریاتی ترتیب کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔ احباب یہ اقساط دیکھنے کے لئے اس پیج پر جاسکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اب آپ علی گڈھ کب پہنچ گئے چاچو
اور مجھے کیوں نہیں بتایا۔
ڈیڑھ ماہ ہو گیا، اب واپسی کا پلان ہے، 28 اپریل کا ٹکٹ ہے درنتو ایکسپریس سے۔ نظام الدین سٹیشن پر ملاقات ہو سکتی ہے ہمیشہ کی طرح۔ شاید مظفر سید بھی ملاقات کے لئے آئیں۔
 
Top