اقبال کے سیاسی افکار

عبدالحسیب

محفلین
نا ایشیا میں نہ یورپ میں سوز و سازِ حیات
خودی کی موت ہے یہ اور وہ ضمیر کی موت!
دلوں میں ولولہء انقلاب ہے پیدا
قریب آگئی ہے شاید جہانِ پیر کی موت!


Iqbal-ke-Siyasi-Afkar2.jpg

"اقبال کے سیاسی افکار" تصنیف ظفر اقبال۔
دلی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر ظفر اقبال کی پہلی کتاب جو دراصل انکے M.Phil کی thesis ہے۔ اس نوجوان اسکالر نے فلسفہ اقبال کا ایک بلکل نئے زاویہ سے مطالعہ کرنے کی کوشش کی ہے اور جو نتائج سامنے آئے ہیں انہیں کتاب کی شکل میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کچھ روز قبل ایک رسالہ میں ایک مضمون، 'کیا شام کی جنگ علامہ اقبال کی پیشن گوئی کو حقیقت میں بدل دے گی؟' کے عنوان سے شائع ہوا تھا جس میں ظفر اقبال صاحب کی کتاب "اقبال کے سیاسی افکار" پر تبصرہ کیا گیا تھا۔یہاں مضمون پڑھ سکتے ہیں۔ آخر میں مصنف کا پتہ بھی درج ہے۔ خواہش مند حضرات اس پتہ سے کتاب بھی طلب کرسکتے ہیں۔
 
Top