اقتباس یا جواب کا حوالہ

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو محفل کے دھاگوں میں جب کسی مراسلے کا جواب دیا جاتا ہے یا اقتباس لیا جاتا ہے تو مذکورہ مراسلے الگ رنگ کے ڈبے میں مقتبس ہو کر شامل ہو جاتے ہیں اور ایک اوپر کے نشان کا تیر بھی آجاتا ہے جو اس مراسلے کا لنک ہوتا ہے جس کا جواب دیا گیا ہے ۔
کیا ایسا کوئی آپشن ہے جس سے پتہ چل پائے کہ کسی مراسلے کا جواب اسی لڑی میں کسی آئندہ مراسلے میں ہو اور ربط پر کلک کرنے سے اس تک پہنچا جا سکے۔بالکل ایسے ہی جیسے اوپر کے تیر کے نشان سے مقتبس حولے تک پہنچا جاسکتا ہے ۔
مثلا کسی نے ایک مراسلے میں کوئی سوال پوچھا اور کئی صفحات کے بعد اس کا جواب موجود ہے اور وہاں پہنچنا ہو۔
 
آخری تدوین:
ایک اقتباس کسی ایک ہی مراسلے سے لیا جاتا ہے، جبکہ ایک ہی مراسلے سے کئی لوگ کئی دفعہ کئی لڑیوں میں اقتباس لے سکتے ہیں، ایسے میں ان تمام ماقامات کے روابط شامل کرنا مزید پیچیدگی لائے گا۔ مزید یہ کہ اس بات کو کیسے واضح کیا جائے کہ کون سا ربط کس اقتباس سے مربوط ہے؟ :) :) :)
 
بات تو سچ ہے لیکن کئی تیر بھی تو استعمال ہو سکتے ہیں ۔
(ویسے بھی اتنے چھوٹے چھوٹے تو ہوتے ہیں :) )
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر اگر یہ بات شامل ہوجائے تو مباحثے والے دھاگوں کو پڑھنے میں میں کافی سہولت ہوجائے ۔
یہ الگ بات ہے کہ مباحثوں کا تحمل محفل میں بلکہ قوم میں ذرا کم کم ہی پایا جاتا ہے۔ :)
 
بات تو سچ ہے لیکن کئی تیر بھی تو استعمال ہو سکتے ہیں ۔
(ویسے بھی اتنے چھوٹے چھوٹے تو ہوتے ہیں :) )
لیکن یہ پتا کیسے چلے گا کہ کون سا تیر کہاں کس جواب کی طرف اشارہ کر رہا ہے؟ ویسے بھی ایسی کوئی تبدیلی آسان نہیں ہو گی اور نہ صرف یوزر انٹرفیس بلکہ تکنیکی اعتبار سے بھی کافی پیچیدہ ہے۔ ہر دفعہ اقتباس لیے جانے پر مقتبس مراسلے کو مدون کرنا ہوگا یا پھر ایک علیحدہ ڈیٹا بیس ٹیبل میں ان کا تعلق درج کرنا ہوگا۔ فورم سوفٹوئیر کے کچھ نئے نظام ہیں جن میں اس سے ملتی جلتی سہولت موجود ہے لیکن وہ زین فورو نہیں۔ اس کے علاوہ بعض نظاموں میں مراسلوں کی ترتیب بہ اعتبار وقت ہونے کے ساتھ ساتھ تھریڈیڈ انڈیکس کی سہولت بھی فراہم کرائی جاتی ہے، لیکن اس کی اپنی مشکلات ہیں۔ :) :) :)
 
ایڈمنز کے لیے تکنیکی پیچیدگی سے قطع نظر محض سوچنے سے یہ بات اتنی دشوار نظر نہیں آتی۔ جتنے اقتباسات لیے جائیں انہیں ترتیب صعودی یا نزولی کے اعتبار سے رکھ دیا جائے یہ کام بظاہر اتنا مشکل نہیں لگتا۔ بہر حال بات واضح ہوئی اور خلجان رفع ہوا سو شکریہ ۔۔۔ :)
 
Top