اقتباس

نظام الدین

محفلین
محبت کے خواب صرف ان ہی کے پورے ہوتے ہیں جو اپنے لئے کچھ طلب نہیں کرتے ۔۔۔۔۔ جو محبت کرتے ہیں، مانگتے نہیں۔
(بانو قدسیہ۔ ’’امربیل‘‘ سے اقتباس)
 
رباب واسطی

محفلین
زندگی میں ہمارے ساتھ چلنے والا ہر شخص اس لیے نہیں ہوتا کہ ہم ٹھوکر کھا کر گریں اور وہ ہمیں سنبھال لے ہاتھ تھام کر، گرنے سے پہلے یا بازو کھینچ کر گرنے کے بعد۔۔۔۔۔
بعض لوگ زندگی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ صرف یہ دیکھنے کے لیے ہوتے ہیں کہ ہم کب کہاں اور کیسے گرتے ہیں۔ لگنے والی ٹھوکر ہمارے گھٹنوں کو زخمی کرتی ہے یا ہاتھوں کو، خاک ہمارے چہرے کو گند ا کرتی ہے یا کپڑوں کو
 
آپ ہر تھریڈ میں ایک ہی طرح کا مواد پوسٹ کر رہی ہیں۔ لڑی کی مطابقت سے پوسٹ کیجیے۔
اگر یہ اقتباس ہے تو کتاب اور مصنف کا نام درج کیجیے۔
 
Top