نبیل
تکنیکی معاون
آج کل انٹرنیٹ پر بے سروپا اقوال کو مشہور شخصیات سے منصوب کرنے کا رواج ہے۔ اور ان memes کو اتنی مرتبہ دہرایا اور شئیر کیا جاتا ہے کہ جھوٹ بھی سچ معلوم ہونے لگتا ہے۔ یہ مسئلہ بین الاقوامی ہے اور کسی ایک ملک یا قوم کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ مشہور لیٹ نائٹ شو لاسٹ ویک ٹونائٹ کے ہوسٹ جان اولیور نے بھی اس ایشو پر بات کی ہے۔ جان اولیور کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخصیت کی تصویر کے ساتھ معمولی سی فوٹو ایڈیٹنگ کے ذریعے کوئی بھی ٹیکسٹ شامل کر دیا جائے تو یہ اس کا قول ذریں معلوم ہونے لگتا ہے۔ جان اولیور نے ایک ویب سائٹ کا ذکر بھی کیا ہے جہاں ایسی memes جنریٹ بھی کی جا سکتی ہیں جن میں کسی بھی مشہور شخصیت کی ساتھ کوئی نامعقول ٹیکسٹ شامل کر دیا جاتا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کسی کو اس آئیڈیا کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کا خیال نہ آ جائے۔ مذکورہ بالا ویڈیو ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔