حسان خان
لائبریرین
سالِ گذشتہ ۲۸ نومبر ۲۰۱۲ کو البانیہ، کوسووو اور مقدونیہ میں البانوی آزادی کا صد سالہ جشن منایا گیا تھا۔ یہ ساری تصاویر اُسی جشن کی ہیں۔
البانیہ کے دارالحکومت تیرانا کے مرکزی چوک میں موسیقار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
وسطی تیرانا البانوی پرچموں سے سجا ہوا ہے۔
تیرانا میں جشنِ آزادی کے موقع پر بچوں نے اپنا ملی لباس پہنا ہوا ہے۔
لوگ خوشیاں منا رہے ہیں۔
تیرانا میں کوسووو سے تعلق رکھنے والے البانوی اپنے روایتی لباس میں۔۔۔
البانوی زمانۂ قدیم سے ایک رزمی قوم کے طور پر مشہور ہیں۔ اور عثمانی فوج کا بیشتر حصہ البانویوں ہی پر مشتمل ہوتا تھا۔
مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ (انگریزی میں: skopje) میں البانوی اپنی قومی آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔
البانوی مقدونیہ کی کل آبادی کا کم سے کم تیس فیصد ہیں۔ اور ضمناً اس ملک کی پینتیس فیصد آبادی خود کو مسلمان کہتی ہے۔
(بائیں سے دائیں) مقدونیہ کے نائب وزیرِ اعظم موسیٰ جعفری، البانوی وزیرِ اعظم صالح بریشا، مقدونی-البانوی رہنما علی احمدی، اور کوسوو کے وزیرِ اعظم ہاشم تاچی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں البانوی آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔
کوسوو کے دارالحکومت پریشتینا میں واقع جَودَت دَودا ثانوی اسکول کے بچوں نے ۱۰۰ کا ہندسہ بنایا ہوا ہے۔
پریشتینا میں عمارات پرچم سے سجائی جا رہی ہیںِ
پریشتینا
۲۸ نومبر، ۱۹۱۲: بابائے قوم اسماعیل کمالی (بیچ میں داڑھی والے) ولورَہ کے مقام پر آزادی کا اعلان کر رہے ہیں۔
جاری ہے۔۔۔