تعارف السلامُ علیکُم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

السلامُ علیکُم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
یوں تو میں یہاں بالکل نیا ہوں مگر انٹرنیٹ اور فورمز کی دُنیا میں کُچھ عرصہ بتا چُکا ہوں۔ شاید آپ دوستوں میں سے بھی کُچھ دوست مُجھے جانتے ہوں ہوں۔ فورمز کی دُنیا میں دی کلر کی آئی ڈی سے پہچانا جاتا ہوں۔ میرا پورا نام محمد عمر ہے۔ تخلص کے طور پر اسلامؔ کا اضافہ اپنے نام کے ساتھ اچھا لگتا ہے اور لگاتا ہوں۔ شاعر نہیں مگر جب کبھی مُوڈ بن جائے تو ایک آدھ شعر لکھ لیتا ہوں۔ مگر ایک بُری عادت کے کہ کبھی اپنے لکھے شعر کہیں سنبھال کر نہیں رکھے۔ بس لکھے اور بھول گیا۔ مدرسہ کا طالب علم رہا ہوں اور پچھلے ہفتے ہی فراغت پا چُکا ہوں اور ابھی تک فارغ ہی ہوں کوئی کام شروع نہیں کیا۔ انٹرنیٹ کی دُنیا میں اب بلاگنگ میں گُھسنے کا ارادہ ہے مگر اُس کے لیے کوئی اچھا گائیڈ درکار ہے اور آج اسی مقصد کی تلاش میں یہاں آپ کے درمیان ہوں اُمید ہے آپ دوستوں سے بہت کُچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
محمد عمر اسلامؔ
 
خوش آمدید میاں محمد عمر شعر کہہ کر نہ سنبھالنا بہت افراد کی ذات کا حصہ ہوتا ہے اور میرے نزدیک وہ قابل احترام حضرات ہوتے ہیں۔:)
 
ہاہاہا
ڈھارس بندھانے کے لیے بہت بہت شکریہ نقوی صاحب۔ خیر ایسے حضرات بھی بہت کم ملتے ہیں جو اس کو خامی کے بجائے خوبی کا نام دیتے ہیں اور آپ اُن ہی میں سے ایک ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
ان شاءاللہ آپ کا وقت یہاں کچھ سیکھتے سیکھاتے بہت اچھا گزرے گا
اور بلاگنگ کا تو اک سے بڑھ اک ماہر موجود ہے اس محفل اردو میں
 

نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب کا اشارہ اپنی طرف ہے۔۔۔ ۔:ROFLMAO:
کاش کہ ہم بھی ہوتے پڑھے لکھے تو کون ہم سے بڑھ کر بلاگر ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا اشارہ اساتذہ کرام کی جانب ہے ۔ جن میں محفل اردو کی بہت سی ہستیاں شامل ہیں ۔
میں تو ان استادوں کی جوتیاں سیدھی کرنے والوں میں ہوں میرے محترم بھائی
 

افلاطون

محفلین
وعلیکم السلام! خوش آمدید جناب۔ امید ہے کہ محفل کا تجربہ بالکل منفرد ہو گا آپ کیلئے:welcome:

ویسے دی کِلر کی وضاحت کر دیجئے کہ کِلر کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔۔:):)
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عمر اسلام۔ امید ہے بلاگنگ کے زمروں کے علاوہ بھی دوسرے علاقوں میں جائیں گے۔
 
Top