تعارف السلام اعلیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

مجاھد حسین

محفلین
السلام اعلیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
میرا نام مجاہد حسین ہے میں صوبہ سندہ کے شہر شہداد پور کے قریب ایک گائوں میں رہتا ہوں۔
آپ لوگوں کا فورم بہت اچہا ہے۔
میری ایڈمن سے گذارش ہے کہ میرا نام ‏‏غلط ہو گیا ہے اسے صحیح لکہا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
بہن جی میرا مطلب ہے آپ کیا کرتی ہیں، تعلیم کہاں تک حاصل کی ہوئی ہے، دلچسپیاں کیا کیا ہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید مجاہد، مزید تعارف کرائیں اپنا۔
نام میں کیا غلطی ہے، کیا صرف ’ھ‘ کو بدلنا چاہتے ہیں؟
@شمشاد، اب تم بھی اپنا مکمل نام لکھنا شروع کر دو۔ تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو۔
 

مجاھد حسین

محفلین
خوش آمدید مجاہد، مزید تعارف کرائیں اپنا۔
نام میں کیا غلطی ہے، کیا صرف ’ھ‘ کو بدلنا چاہتے ہیں؟
@شمشاد، اب تم بھی اپنا مکمل نام لکھنا شروع کر دو۔ تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو۔
سر پھلے میں نے غلطي سے اپنا نام مجاهدحسعن لکها تها۔
 

مغزل

محفلین
بہن مثال کے طور کیا کیا بتاؤں
سبحان اللہ سبحان ۔۔ کیا کہنے یہ ہوئی ناں مجاہدوں والی بات، آتے ہی شمشاد بھائی کا بُت مسمار کرنے کے درپے ہیں ۔۔ :biggrin:
مجاہد حسین بھائی اوردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، امید ہے آپ کا وقت اچھا رہے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مناسب خیال کیجے تو اپنے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیجے تاکہ محفلین آپ کی شخصیت سے واقف ہو سکیں ۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو تو حکم کیجے گا، ہم حاضر ہیں ۔
درست املا لکھنے کے لیے یہ ربط (’’اردو صوتی تختہ جدول ‘‘) ملاحظہ کیجے تاکہ کی بورڈ سے کماحقہ واقفیت ہوسکے ۔۔ سلامت رہیں ۔۔۔
 
Top