تعارف السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

الم

محفلین
سب سے پہلےتومیں اپنا تعارف کرواتا ہوں۔ میرا نام فہیم محمود میر ہے۔ میں ایک سافٹ وئر ہاوس میں ایک ویب ڈویلپر کی حیثیت سے کام کرتا ہوں ساتھ ساتھ اپنی گریجویشن اِن کمپیوٹرانجئنرنگ کے آخری مقالہ کے لئے (جو کے اردو زبان کی ہی ریسرچ پر مبنی ہے) پرکام کر رہا ہوں۔اس کے علاوہ میں اسلام کے بارے میں بھی ریسرچ کرتا ہوں اورقادیانیت کے فتنےکےخلاف بھی مقالات لکھتا ہوں۔
ما شاء الله انٹرنیٹ کی دنیا میں اس طرح کے فورم جواردو زبان کی ترسیل اور اشاعت کے علمبردارکی حیثیت سے سامنے آئیں، کا اضافہ بہت اچھا لگتا۔
وسلام​
 
mfdarvesh

محفلین
خوش آمدید، میں شائد پہلا بندہ ہوں جو آپ کو خوش آمدید کہہ رہا ہوں، بڑی خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کے، اردو زبان پہ تحقیق، ماشا اللہ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
آصف26

محفلین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرانام آصف سیلم ھے تعلیم میٹرک ھے مدرسہ میں قُرآن پاک (حفظ کی کلاس)پڑھاتاھوں مقصداپنی اوردوسروں کی اصلاح
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرانام آصف سیلم ھے تعلیم میٹرک ھے مدرسہ میں قُرآن پاک (حفظ کی کلاس)پڑھاتاھوں مقصداپنی اوردوسروں کی اصلاح

وعلیکم السلام۔ آصف لالہ اردو فورم پہ خوش آمدید۔:)
آپ کو اپنے تعارف کے لیے ایک الگ دھاگہ بنانا چاہئے تھا۔ جہاں آپ اپنے بارے میں تفصیل سے بتا سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
فہیم صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اردو محفل میں آپ کی پہچان “الم“ کے متعلق کچھ بتائیں۔ الم عربی میں درد کو کہتے ہیں۔

یہ الم ہی ہے یا الف لام میم ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرانام آصف سیلم ھے تعلیم میٹرک ھے مدرسہ میں قُرآن پاک (حفظ کی کلاس)پڑھاتاھوں مقصداپنی اوردوسروں کی اصلاح

آصف صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ اپنے تعارف کا الگ سے دھاگہ بنائیں یا آپ کہیں تو میں اسے الگ سے دھاگہ بنا دیتا ہوں۔
 
الم

محفلین
فہیم صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اردو محفل میں آپ کی پہچان “الم“ کے متعلق کچھ بتائیں۔ الم عربی میں درد کو کہتے ہیں۔

یہ الم ہی ہے یا الف لام میم ہے؟

بہت شکریہ شمشاد
جی آپ نے صحیح اندازہ لگایا یہاں میں نے حروفِ مقتطعات والےالف لام میم کو ہی ذہن میں رکھ کے اس شناختی نام کا انتخاب کیا۔
 
الم

محفلین
اچھا جناب کوئ میری رہنمائ کرسکتا یہاں بلاگ کرنے کے لیے؟ مطلب کوئ پوائنٹس کی حد تو مقّرر نہں بلاگ لکھنا شروع کرنے کے لیے؟
 
الف عین

لائبریرین
قطعی نہیں فہیم، بلاگ بھی لکھ سکتے ہیں۔خوش آمدید، الف لام میم لکھنا تھا تو کہیں تو مد لگا دیتے!!
 
Top