افتخار علی

محفلین
میرا نام افتخآر علی ہے،
میں لاہور سے ہوں، اور فریلانس گرافکس ڈیزائنر ہوں ، میں نے بہت سے ڈیزائننگ کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور ایوارڈز جیتے ہیں۔
میں زیادہ تر پرنٹ اور ویب ڈیزائن بناتا ہوں،
اردو ویب بلاگ پہ میرا پہلا دن ہے، اس بلاگ پہ اردو لکھائی آسانی سے پڑھی جاسکتی ہے، بہت سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والے سٹائل میں ترتیب دیا گیا ہے،
امید ہے مجھے یہاں پہ اچھے دوستوں سے واسطہ پڑے گا، اور پڑھنے کو مختلف موضوعات پہ تبصرے اور تحاریر ملیں گی۔
 
افتخار علی

محفلین
شکریہ فلک بھائی، ویسے اس بلاگ کو جائن کرنے کی وجہ سے کم از کم میری اردو تو ٹھیک ہوہی جائے گی، :) مجھے یہاں پہ کافی نئے نئے اردو کے الفاظ پڑھنے کو ملے ہیں ۔ اس بلاگ کے منتظمین کو واقعی داد دینی چاہئے ۔
 
bilal260

محفلین
آپ کو یہاں اچھے اچھے دوست کم اور بھائی بہن زیادہ ملے گے یہ محفل ہماری فیملی ہے۔ ایک اور بھائی آگئے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید جناب والا افتخار علی صاحب کو۔
آپ کو کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو آپ کسی سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔میرا پیغام ہے محبت جہاں تک یہ پہنچے۔
 
میرا نام افتخآر علی ہے،
میں لاہور سے ہوں، اور فریلانس گرافکس ڈیزائنر ہوں ، میں نے بہت سے ڈیزائننگ کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور ایوارڈز جیتے ہیں۔
میں زیادہ تر پرنٹ اور ویب ڈیزائن بناتا ہوں،
اردو ویب بلاگ پہ میرا پہلا دن ہے، اس بلاگ پہ اردو لکھائی آسانی سے پڑھی جاسکتی ہے، بہت سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والے سٹائل میں ترتیب دیا گیا ہے،
امید ہے مجھے یہاں پہ اچھے دوستوں سے واسطہ پڑے گا، اور پڑھنے کو مختلف موضوعات پہ تبصرے اور تحاریر ملیں گی۔

السلام علیکم ۔۔خوش آمدید
 
خوش آمدید افتخار،
امید ہے آپ کو اردو کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور بہت سوں کو آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
اوشو

لائبریرین
میرا نام افتخآر علی ہے،
میں لاہور سے ہوں، اور فریلانس گرافکس ڈیزائنر ہوں ، میں نے بہت سے ڈیزائننگ کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور ایوارڈز جیتے ہیں۔
میں زیادہ تر پرنٹ اور ویب ڈیزائن بناتا ہوں،
اردو ویب بلاگ پہ میرا پہلا دن ہے، اس بلاگ پہ اردو لکھائی آسانی سے پڑھی جاسکتی ہے، بہت سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والے سٹائل میں ترتیب دیا گیا ہے،
امید ہے مجھے یہاں پہ اچھے دوستوں سے واسطہ پڑے گا، اور پڑھنے کو مختلف موضوعات پہ تبصرے اور تحاریر ملیں گی۔

خوش آمدید افتخار علی جی
آپ گرافکس کے لیے کون کون سے ٹولز استعمال کرتے ہیں؟
اپنے کام کی کچھ جھلک ہمیں بھی دکھائیں :)
تاکہ ہمیں بھی کچھ سیکھنے سمجھنے کو ملے۔ ٹیکسٹائل پرنٹ کے ڈیزائن بناتے ہیں یا پبلشنگ پرنٹنگ کے۔
نیز اپنی ڈیزائن کردہ کوئی ویب بھی دکھائیں :)
مجھے بھی گرافکس میں تھوڑی بہت دلچسپی ہے۔ امید ہے آپ سے اچھی گپ شپ رہے گی۔
اور ایک تصحیح کر دوں ۔ یہ بلاگ نہیں ہے ، کسی حد تک کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ کی ایک مختلف شکل ہے۔ بلاگ پر بلاگ کے ایڈمن جو ایک یا ایک سے زیادہ ہو سکتے ہیں، صرف وہی تحریر کر سکتے ہیں۔ باقی پڑھنے والے صرف تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اردو محفل ایک فورم ہے۔ جس پر کوئی بھی ممبر فورم کے طے کردہ اصول و ضوابط کے اندر رہ کر فورم پر موجود مختلف زمرہ جات کے متعلقہ تحاریر ارسال کر سکتا ہے۔ دوسروں کے مراسلات پر پر تبصرہ کر سکتا ہے اور تمام ممبرز آپس میں ربط رکھ سکتے ہیں۔
نیز زیادہ تر بلاگ کسی ایک موضوع کا احاطہ کرتے ہیں جب کہ فورم پر تقریبا ہر شعبہ ہائے زندگی کے متعلقہ زمرہ جات موجود ہوتے ہیں جس میں آپ اپنی دلچسپی کے مطابق حصہ لے سکتے ہیں۔
امید کرتا ہوں آپ کی شرکت سے محفل کی رونق میں اضافہ ہو گا۔
خوش رہیں
بہت جئیں :)
 
Top