تعارف السلام علیکم میرے مسلمان بھایوں اور اسلامی بہنوں

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے نام جیساکہ میں پروفایل سے ظاہر ہے محمد قدر علی ہے پیدایش کراچی تعلیم کراچی پیشہ تجارت شراکت شادی شدہ اور دیگر احوال یہ ہے کی ان شاء اللہ آپ سب مجھ سے خوش رہیں گے اگر کبھی کویی گستاخی ہوجایے تو چھوٹوں کو شفقت کی بناء پر اور بڑوں کو ادب و عزت کی بناء پر معزرت چاہونگا۔ میں یہاں وقت کو قتل کرنے نہیں آیا بلکہ کچھ سیکھنے کی نیت سے داخل ہوا ہوں پچھلے دو تیں فورم میں مجھ سے کسی نے بد اخلاقیاں کی اور ہمارے علماء کرام کو برا بھلا کہا گیا یہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا میں نے خوب جھگڑا کیا پھر میں خود سے اس فورم کو خیر آباد کرآیا۔ میں اس فورم کو ذکر بالکل نہیں کرونگا کیونکہ میں نے بہت کچھ اس فورم سے حاصل کی ہے۔ آج بھی وہاں کے ممبران کی پیشکش ہے کہ میں واپس داخل ہوں اور سب پرانی تلخیاں مٹادوں لیکن یہ مجھ سے نہیں ہوگا اگر اس فورم میں ہمارے علماء کرام اور اسلاف کو براکہنے والے موجود ایک بھی ممبر ہوگا تو میں وہاں نہیں ٹہرونگا۔
کیونکہ میں مسلمان ہوں میرا تعلق کسی ایسے گروپ سے نہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کو چھوڑکر بدعت اپنایے ہویے ہیں۔ میرا ایمان وہی ہے جو قرون کاایمان تھا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم۔۔۔۔!

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ یہاں بھی محفلین میں کچھ نہ کچھ اختلافات اور کبھی کبھی تلخی بھی ہو جاتی ہے لیکن اس سے دوستوں کا آپس کا احترام اور محبت کم نہیں ہوتا۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنا مطمحِ نظر احسن طریقے سے پیش کریں اور دوسرے کی بات سننے کا حوصلہ رکھیں۔

بہت سے دوست ایسے بھی ہیں جو اختلافی گفتگو سے گریز کرتے ہیں اور ہمیشہ خوش و خرم رہتے ہیں نہ ان سے کسی کو تکلیف ہوتی ہے اور نہ ان کو کسی سے آزار پہنچتا ہے۔ ایسے میں ایک ایسا دوستانہ ماحول پیدا ہو جاتا ہے جس میں کبھی کبھی کی جانے والی اختلافی گفتگو کو بھی بہت زیادہ بری نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔

یہاں آپ لوگوں سے ملیے، ہلکی پھلکی گفتگو کیجے، یہاں کے مزاج کو سمجھیے ۔ اور جب آپ محفل کے مزاج کو اور لوگ آپ کے مزاج کو سمجھنے لگیں تو پھر تعمیری بحث بھی ضرور کیجے کہ یہ محفل اس معاملے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔
 

پپو

محفلین
وعلیکم السلام
بھائی محمد قدر علی آپ نےایسا ہی لکھا ہے ورنہ میرا خیال محمدقادر علی ہوگا اردو محفل پر خوش آمدید
میرے بھائی یہاں اختلاف رائے تو ہوتا ہے مگر بد اخلاقی کی حد تک کوئی نہیں جاتا یا یوں کہو انتظامیہ اس کو نہیں جانے دیتی انشااللہ اچھا وقت گذرے گا آپ سے بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا زیادہ بہتر ہوگا اختلافی امور کو اس حد تک جانے ہی نہ دیا جائے باقی ایسا کچھ نہیں شمشاد بھائی ہیں نا وہ سب معمالات دیکھ لیتے ہیں
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
بہت شکریہ سب کا۔
تجارت میں شراکت داری از اے ورکنگ پارٹنر ہے وہ بلڈنگ میٹریلز اور بلڈنگ ھارڈویر ہے
 

عاطف بٹ

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
خوش آمدید جناب۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔
تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے آپ نے؟
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ
بہت شکریہ سب کا عزت اور شفقت سے نوانے کا۔
ویسے تو ہم زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں لیکن پھر بھی بین الاقوامی مارمارکیٹ میں کوٹیشن، امپورٹ ایکسپورٹ مینیجمینٹ، اڈمینیسٹریشن، بآسانی کرلیتے ہیں الحمدللہ
اور کمپیوٹر میں تھوڑی بہت کارآمد باتیں معلوم ہیں جس میں کمپنی کے سرور میں ٹرابل شوٹنگ کا کبھی کبھار پوچھ پاچھ کے حل نکال لیتے ہیں اس طرح سیکوئل، وی بی کے چھوٹے چھوٹے سبجیکٹ کبھی کبھار حل کرلیتے ہیں۔ ونڈو آفس تو اب بچوں کا کھیل ہے۔ اس لیے اس میں بھی بچوں کی طرح کھیلتا ہوں۔ الحمدللہ۔
 
Top