تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
میرا پورا اور چھوٹا سا نام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک محمد عمرفاروق اعوان​
میری عمر 18 سال ہے۔۔۔​
میں بی اے کا طالب علم ہوں۔۔​
میں نے الحمداللہ ایک سکول میں آٹھ سال تک پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔۔۔​
میں رائٹ ہینڈ سپن باؤلر ہوں۔۔۔میں اپنے سکول کی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہ چکا ہوں اور اب "پرامن کرکٹ کلب" کے نائب کپتان کی ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔۔۔​
مجھے بلاگنگ وغیرہ کا شوق ہے۔۔۔​
میں چاہتا ہوں کہ میں جو بھی سیکھوں وہ دوسروں کو بتاؤں کیونکہ آپ علم جتنا پھیلاؤ گے آپ کے پاس اتنا ہی زیادہ علم آئیگا۔​
بلاگنگ کے غرض سے ایک سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے جو کہ کافی کوششوں کے بعد آج سے اپڈیٹ ہونا شروع ہوگی۔۔انشاءاللہ​
فی الحال کیلیئے اتنا ہی۔۔۔۔​
آپ کو جو سوال پوچھنا ہو پوچھ سکتے ہیں​
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ملک محمد عمر فاروق صاحب ! آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید۔
اور
آٹھ دفعہ مبارکباد ، آپ کے آٹھ دفعہ ایک ہی سکول میں پوزیشن سنبھالنے رکھنے پر۔
مبارکباد کا لفظ ایک دفعہ اس لیے لکھا کہ آپ نے ایک ہی سکول کی بات کی۔ اگر سکولوں کی تعداد زیادہ ہوتی تو مبارکباد کا تناسب بھی بڑھ جاتا۔ فی الحال اسی پر گزارنا کرنا ہوگا۔
امید ہے آپ کو یہاں کا ماحول پسند آئے گا۔
آپ نے رائٹ ہینڈکا ذکر تو کیا لیکن یہ نہیں لکھا کہ آپ آف سپین کرتے ہو یا لیگ سپین کا شعبہ اپنا رکھا ہے؟؟ یا آپ سپین میں آل راؤنڈر ہیں یعنی دونوں طرف اسپین۔ اگر ایسا ہے تو دنیائے اسپین میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ملک صاحب لیہ کا تعارف تو کروائیں۔ کیسا شہر ہے، کتنا بڑا ہے؟ محل وقوع، وغیرہ۔
 
ملک محمد عمر فاروق صاحب ! آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید۔
اور
آٹھ دفعہ مبارکباد ، آپ کے آٹھ دفعہ ایک ہی سکول میں پوزیشن سنبھالنے رکھنے پر۔
مبارکباد کا لفظ ایک دفعہ اس لیے لکھا کہ آپ نے ایک ہی سکول کی بات کی۔ اگر سکولوں کی تعداد زیادہ ہوتی تو مبارکباد کا تناسب بھی بڑھ جاتا۔ فی الحال اسی پر گزارنا کرنا ہوگا۔
امید ہے آپ کو یہاں کا ماحول پسند آئے گا۔
آپ نے رائٹ ہینڈکا ذکر تو کیا لیکن یہ نہیں لکھا کہ آپ آف سپین کرتے ہو یا لیگ سپین کا شعبہ اپنا رکھا ہے؟؟ یا آپ سپین میں آل راؤنڈر ہیں یعنی دونوں طرف اسپین۔ اگر ایسا ہے تو دنیائے اسپین میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔

بہت بہت شکریہ
جی الحمداللہ آف اور لیگ سپن دونوں کراتا ہوں پر اکثر لیگ سپن کراتے وقت مار پڑ جاتی ہے
 
زلفی شاہ

لائبریرین
میں تو اس کا مطلب یہی سمجھا ہوں کہ سکول میں آپ لیگ اسپین اور کالج میں آف اسپین کرواتے رہے ہیں؟؟؟

میں نے باؤلنگ اپنے سکول پرنسپل سے سیکھی تھی جناب۔۔۔۔
اس وقت بھی میں دونوں طرز کی باؤلنگ کراتا تھا۔۔۔
پرنسپل صاحب کہتے تھے کہ بیٹا ایک پر عبور حاصل کرلو بعد میں بیشک تجربے کرتے رہنا۔۔۔۔
میں کالج میں باؤلنگ نہی کراتا اب بس اپنے ملک برادری کا ایک چھوٹا سا کلب ہے وہاں باؤلنگ کراتا ہوں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید چھوٹے بھائی :)
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
کس یونی سے بی اے کر رہے ہیں آپ ؟؟؟
 
بہت شکریہ آپا۔۔۔۔
کچھ وجوہات کی وجہ سے میں پرائیویٹ طریقے سے تعلیم حاصل کر رہا ہوں
وعلیکم السلام اور خوش آمدید چھوٹے بھائی :)
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
کس یونی سے بی اے کر رہے ہیں آپ ؟؟؟
 
Top