مبارکباد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ !

السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے خصوصی فضل و کرم سے آج ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔میری اہلیہ کی طبیعت آپریشن کی وجہ سے کچھ بہتر نہیں ہے آپ سب سے استدعا ہے اس با برکت مہینے میں ان کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے خصوصی دعا کریں اور ہمارے بچے کے لیے بھی کہ اللہ ہمیں توفیق و ہمت دے ہم اس کی تربیت اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر کر سکیں اور اللہ تعالیٰ اسے ہماری آنکھوں کا نور اور آخرت میں ہماری نجات کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین ۔
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
ننھے شہزادے کی آمد پر ڈھیروں دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا بھابھی اور بچے کو سدا اپنی امان میں رکھے دین و دنیا کی نعمتوں برکتوں کو مقدر فرمائے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
ماشاء اللہ۔ بیٹے کی بہت بہت مبارک ہو۔
اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی اہلیہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 
Top