السلام علیکم

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام :)
اوہو بچے نے سوال ہی تو پوچھا تھا کونسا کوئی ادھار یا مسجد کا چندہ مانگا تھا کہ سب پتلی گلی سے نکل لیے :p
بھئی بلال آپ کے سب سوال علامہ اقبال سے شروع ہو کر انہی پر کیوں ختم ہوتے ہیں؟؟؟ اور بھی ٹاپک ہیں زمانے میں اقبال کے سوا :D
ویسے بھی انگلش سیکشن یہاں علاقہ غیر کی حیثیت رکھتا ہے بہت کم لوگ ہی آ جا سکتے ہیں :p
 

زبیر مرزا

محفلین
سوال جواب سے سبھی کتراتے ہیں:) ہمارا بھتیجا جب اسکول کا ہوم ورک کررہا ہو تو ہم اس کمرے سے دورررررررررررر ہی رہتے ہیں
کہ پتا نہیں کیا پوچھ بیٹھے، اب سارے تو محب علوی سے اُستاد نہیں ہوتے ناں :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
وہسے میرا خیال ہے کہ اب اس تھریڈ میں مکالمہ ہی شروع کر دیا جائے، کہ ادھر ادھر کی باتیں ہو جائیں، کیونکہ جواب تو کسی نے دینا نہیں تھا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس لنک پر موجود تمام انسٹی ٹیوشنز، فلاحی ادارے کیا ڈاکٹر صاحب نے خود بنوائے ہیں؟
http://www.draqkhan.com.pk/suppgen.htm
نہیں بلال۔ یہ ادارے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بنوائے ہوئے نہیں ہیں۔ وہ بہت سے تعلیمی اور فلاحی اداروں کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ ایسے ہی اداروں کی فہرست ہے جن کی تعمیر اور بعد ازاں دیگر معاملات کے لئے ڈاکٹر صاحب نے عطیات دیئے اور ابھی بھی دیتے ہیں۔
 
Top