السلام علیکم

عادل نذیر

محفلین
السلام علیکم کیامجھے یہاں کے ایڈمن صاحب بتاسکتے ہیں جب کوئ تھیم آپ لوڈ کرتے ہیں تو اس تھیم کو اردومیں کیسے کیا جاتا ہے اس کے بٹن لگانے کے لیے کیاجاے اس کے بٹن بھی نہیں لگتے کوئ مدد کرسکتا ہے تو پلیز ہیلپ میں؟
 
http://urduhiurdu.com/forum/index.php

یہ فورم ہے یہاں سے آپ نے شفٹ کیا ہے ؟؟؟
شفٹ کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟
خیر ہم نے اس فورم کا جائزہ لیا ہے اور پایا ہے کہ آپ نے اس میں شاکر چاچو کا اردو ترجمہ شامل کر رکھا ہے۔ اور آپ کون سے بٹن کی شمولیت کی بات کر رہے ہیں یہ بھی بتا دیں؟ :)
 

عادل نذیر

محفلین
خیر بٹن کو چھوڑے مجھے یہ بتائیں جب نی تھیم آپ لوڈ کرتا ہوں تو اس تھیم سے اردو کیوں نہیں لکھی جاتی پلیز اس کا کچھ بتادے
 
خیر بٹن کو چھوڑے مجھے یہ بتائیں جب نی تھیم آپ لوڈ کرتا ہوں تو اس تھیم سے اردو کیوں نہیں لکھی جاتی پلیز اس کا کچھ بتادے
فورم میں اردو ترجمہ شامل کرنا اور اردو لکھنے کے لیے اردو ایڈیٹر ایڈ آئن شامل کرنا دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ کیا آپ نے محفل میں موجود اس سے متعلقہ پرانے دھاگے ملاحظہ فرمائے؟ ممکن ہے نبیل بھائی آپ کی بہتر مدد کر سکیں۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بلیٹن میں ہر تھیم میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے لیے علیحدہ سے تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی اور اس کی سٹائل شیٹ بھی تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی تاکہ اردو درست فونٹ میں ڈسپلے ہو سکے۔ بٹن گرافکس کو بھی علیحدہ سے اردو میں ڈھالنا ہوتا ہے۔ اگر بٹنز گرافکس کے پی ایس ڈی سورس دستیاب ہوں تو یہ کام بہتر انداز میں ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس طرح کے سوال آپ وی بلیٹن کی سپورٹ فورمز پر پوچھیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ اس سے بھی پہلے آپ کو وی بلیٹن کی ڈاکومنٹیشن سے رجوع کرنا چاہیے۔ وی بلیٹن کے سٹائل میں تبدیلیاں کرن کے لیے اس کے ایڈمن پینل میں جا کر تبدیلیاں کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
Top