تعارف السلام علیکم

zeeakbar

محفلین
میں نے یہ فورم کل ہی جوائن کیا ہے. میں ایک ایم اے کی طالبہ ہوں اور شاعری میرا شوق ہے. اس کے علاوہ سائنس،(خاص طور پہ فلکیات)، نفسیات اور روحانیت میرے پسندیدہ موضوعات ہیں. تصوف کہ سٹو ڈنٹ بهی ہوں. اور میری خواہش ہے کہ اردو زبان کو اس کا مقام مل پائے. امید ہے یہاں کافی کچه سیکهنے کا موقع ملے گا.
 
عباس اعوان

محفلین
السلام و علیکم
محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آپ سائنس، اردو، روحانیت، تصوف اور شاپریت کے موضوعات پر کافی کچھ سیکھیں گی، اور مذکورہ موضوعات پر محفل میں موجود اساتذہ سے استفادہ حاصل کریں گی اور محفل میں اپنا علم بانٹیں گی۔ :)
شکریہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے یہ فورم کل ہی جوائن کیا ہے. میں ایک ایم اے کی طالبہ ہوں اور شاعری میرا شوق ہے. اس کے علاوہ سائنس،(خاص طور پہ فلکیات)، نفسیات اور روحانیت میرے پسندیدہ موضوعات ہیں. تصوف کہ سٹو ڈنٹ بهی ہوں. اور میری خواہش ہے کہ اردو زبان کو اس کا مقام مل پائے. امید ہے یہاں کافی کچه سیکهنے کا موقع ملے گا.
آپ کافی موضوعات کی شوقین ہیں۔ کسی ایک پر دسترس ہے تو کسی حد تک ہے؟ زبان کے مقام کے لئے آپ کے ذہن میں کیا نکات ہیں؟ یا کوئی لائحہ عمل؟

ہمیں امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شاد رہیں۔ خوش عام دید۔
 
Top