تعارف السلام و علیکم دوستو!

عامر منیر

محفلین
السلام و علیکم دوستو! میں عامرمنیر ہوں۔ نسبت معنوی سے علامہ اقبال کا مرید اور چچا غالب کا بھتیجا !:glasses-nerdy: غالب اور اقبال کے بعد صرف فیض صاحب کا پرستار ہوں ، لیکن یہ مت سمجھئے گا کہ ان کے سوا کوئی اور پسند نہیں، پسندیدہ شعرا کی فہرست کافی لمبی ہے، لیکن پرستار صرف ان تینوں کا ہوں۔ نثر میں کرشن چندر، ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب، ابن انشاء، شفیق الرحمن، مشتاق احمد یوسفی اور علی رضا عابدی صاحب میرے پسندیدہ مصنفین ہیں۔ طلسم ہوشربا کے مولفین کی پرواز تخیل کا دلدادہ ہوں اور اس کی تسہیل کے لئے سید قاسم محمود صاحب کا ممنون بھی جنہوں نے اس کلاسک کو ہماری نسل تک پہنچایا۔ ستار طاہر صاحب کے بین الاقوامی ادب کے تراجم کا میرے ذوق ادب کی پرورش میں اچھا خاصا حصہ ہے اس لئے لگے ہاتھوں ان کا تذکرہ بھی کر ڈالوں۔
اردو محفل سے تعارف کا فی پرانا ہے۔ فیس بک پر بہت اچھا ادبی ذوق رکھنے والے اور ہم ایسے کاہلوں تک عمدہ شعرپارے ڈھونڈ کر پہنچانے والے محمد وارث صاحب سے دوستی کے دوران اردو محفل کا نام سامنے آتا رہا ۔ خاکسار کا ایک اردو بلاگ ہے جس کے توسط سے اردو بلاگرز کے ایک گروپ کی رکنیت اختیار کر رکھی ہے۔ اس گروپ میں بھی یہ نام وقتاً فوقتاً سننے کو ملتا رہا۔ سب سے زیادہ گوگل پر کسی شعر، شاعر یا مصنف سے متعلقہ سرچ بارہا اردو محفل تک لائی ۔ جب کبھی اس فورم پر آنا ہوا، رکن بننے کا خیال بھی دل میں آیا۔ دیکھئے، آج عمل کر ہی ڈالا اس پر۔ :victory:
 
آوازِ دوست

عامر منیر صاحب فورم پرخوش آمدید۔ ماشاء اللہ آپ جیسےخوش ذوق انسان کو قریب دیکھ کر خوشی ہوئی۔
 
Top