نورالدین
محفلین
تمام محفلین کرام کو خاکسار نورالدین کی طرف سے
السلام و علیکم
میرا اس فورم پر آنے کا مقصد ویسے تو اتنا خاص نہيں ہے ۔
بس شمولیت کے مراحل صرف ۸۰ فی صدتک ہوئے تھے ۔
اور اس کے ساتھ ہی تعارف کرانے پر زور دیا گیا تھا ۔
تا کہ ۱۰۰ فیصد ہم بھی اہل محفل کہلا سکیں ۔
تو اس لیے ہم تعارف کرانے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
ویسے تو اردو فورمز کا پرانا قاری و لکھاری ہوں ۔
مگر پھر بھی یہاں اس نیت سے آیا ہوں کہ اب کچھ اور نیا سیکھنے کو ملے ۔
اردو کے کئی سافٹ ویئرز کی تلاش میں پہلے بھی یہاں آیا تھا ۔
مگر محض فائدہ اٹھا کر واپس چلا گیا ۔
خاص کر اردو فونٹ کے ذخیرے نے تو دل ہی جیت لیا ۔
تو سوچا کہ اتنے کارآمد لوگوں کے مجمعے سے دور رہنا کوئی دانش مندی نہيں ۔
کچھ علیک سلیک ہونی چاہیے ۔
اس لیے خاموشی سے خود کو محفل میں پیش کر رہا ہوں ۔
چاہے آپ لوگ خوش آمدید کہیں یا نہیں ۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں میری دلچسپی کی وجہ صرف اور صرف اردو ہی ہے ۔
اور اردو سائٹ پڑھنے کے زمانے میں ہی انٹرنیٹ سے دلچسپی ہوگئی تھی ۔
مگر اب اردو فورمز نے دل کی بھڑاس انٹرنیٹ پر نکالنے کا خوب موقع دیا ۔
جب دل کی بھڑاس نکال نکال کر تنگ آگئے تو پھر سوچا
تو کیا کہتے ہیں صاحبان محفل ۔
کیا کچھ ہم سیکھ سکتے ہیں اور آپ سکھا سکتے ہیں ہمیں ۔؟

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
تو یہ سوچ کر کہ اب کچھ کام کر لیا جائے اپنے لیے بھی اور قوم کے لیے بھی ۔ تو کیا کہتے ہیں صاحبان محفل ۔