تعارف السلام و علیکم !

زین

لائبریرین
السلام و علیکم !
اردو محفل کا کچھ عرصہ ممبر بنا تھا لیکن پھر چکر نہیں لگایا۔ آج بڑے دنوں‌بعد چکر لگایا تو سوچا ساتھیوں سے تعارف بھی ہوجائے۔

میرا مکمل نام زین الدین ہے اور میں فرسٹ ایئر کا طالب علم ہو

مجھے نیوز اور بکس میں دلچسپی ہے ۔

مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔
 
سارا

محفلین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔۔۔
مجھے تو کچھ نہیں پوچھنا ۔۔پوچھنے والے ابھی اپنے سوالات کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں انشا اللہ۔۔۔
میں آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتی ہوں امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا۔۔۔
 
زین

لائبریرین
آپ کا بہت شکریہ ، سارابہن۔
امید ہے اس محفل میں‌ہماری رہنمائی کرینگی۔
 
طالوت

محفلین
خوش آمدید زین ، آپ میرے چھوٹے بھائی کے ہم نام ہیں ۔۔ تو امید ہے کہ آپ ہم سے ادب سے اور ہم آپ سے شفقت سے پیش آئیں گے ۔۔
کیا پڑھ رہے ہیں ؟ اور کیا ارادے ہیں ؟ کوئٹہ کے حالات کیسے ہیں ؟

وسلام
 
زین

لائبریرین
خوش آمدید زین ، آپ میرے چھوٹے بھائی کے ہم نام ہیں ۔۔ تو امید ہے کہ آپ ہم سے ادب سے اور ہم آپ سے شفقت سے پیش آئیں گے ۔۔

بالکل، بڑوں کا ادب کرنا ہم پر فرض ہے ۔

کیا پڑھ رہے ہیں ؟ اور کیا ارادے ہیں ؟ کوئٹہ کے حالات کیسے ہیں ؟
فرسٹ ایئر کا طالب علم ہوں اور ساتھ میں صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ ہو۔

کوئٹہ کے حالات تو اچھے ہیں‌لیکن تعلیمی اداروں‌میں‌ مختلف تنظیموں کے درمیان گزشتہ روز مسلح‌تصادم ہوا تھا اب بھی کشیدگی کی فضاء ہے اور یونیورسٹیز اور کالجزوغیرہ فی الحال ایک دو دنوں‌کے لیے بند ہیں۔
 
طالوت

محفلین
افسوسناک خبریں ہی رہ گئی ہیں ۔۔۔ بر حال آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے بڑھ کر نفرت کی ان دیواروں کو ملیا میٹ کریں ۔۔
زین آپ نے یہ ذکر نہیں کیا کہ آپ بلوچ ہیں یا پٹھان ؟ اور صحافت سے کیسا تعلق ہے آپکا جناب ؟
وسلام
 
زین

لائبریرین
افسوسناک خبریں ہی رہ گئی ہیں ۔۔۔ بر حال آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے بڑھ کر نفرت کی ان دیواروں کو ملیا میٹ کریں ۔۔

انشاء اللہ

زین آپ نے یہ ذکر نہیں کیا کہ آپ بلوچ ہیں یا پٹھان ؟ اور صحافت سے کیسا تعلق ہے آپکا جناب ؟
وسلام
میں پشتون ہو۔
اور صحافت سے تعلق پیشہ ورانہ سمجھ لے یعینی میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ کام بھی کرتا ہوں جس سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے ۔
 
طالوت

محفلین
الحمد للہ !
بہت خوشی ہوئی سن کر!! ذمہ داری کا احساس ، بلاشبہ سمجھداری اور اچھی تربیت کی نشانی ہے ۔۔۔ اللہ اس احساس کو قائم رکھے ۔۔۔
کوئٹہ کے حوالے سے یہاں کوئی اور بھی ہے میں نہیں جانتا ۔۔ اسلیئے کوئٹہ کے ممبر کو یہاں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا تھا دوسری پوسٹ پر ۔۔۔ تاہم ابتک کسی بلوچ بھائی کو بھی یہاں نہیں دیکھا ۔۔۔ پشتون اور بھی بہت سے ہیں ۔۔۔
خوش رہیں

آپ کا شکریہ۔

بلوچ بھی ہوں گے لیکن کچھ لوگ اپنے بارے میں زیادہ بتانا پسند نہیں‌کرتے۔
 
Top