الصبح بدا من طلعتہ از امام شرف الدین بوصیری

الف نظامی

لائبریرین
الصبح بدا من طلعتہ از امام شرف الدین بوصیری رحمۃ اللہ علیہ
منظوم ترجمہ از سید محمود احمد سرو سہارنپوری

الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ
والليلُ دجا من وفرتہ
سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے
یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے


فاقَ الرُّسلا فضلاً وعلا
اَھْدَى السُّبُلاَ لِدَلالَتِہ
بزرگی میں وہ سبقت لے گئے سارے رسولوں پر
کہ رستے دین کے روشن ہوئے ان کی ہدایت سے


كَنْزُ الْكَرَمِ مُوْلِي النِّعَم
ھادي الاممِ لشريعتہ
خزانے بخششوں کے رحمتوں کے ملک ہیں ان کی
ہدایت یاب ساری امتیں اُن کی شریعت سے


اذكى النسبِ اعلى الحسب
كُلُّ العَرَبِ في خِدمَتِہ
نسب اُن کا حسب اُن کا بہت ارفع ، بہت اعلی
شرف پایا ہے سارے عالموں نے اُن کی خدمت سے



سَعَتِ الشَّجَرُ نَطَقَ الحَجَرُ
شُقّ القَمَرُ بِاِشَارتِہ
شجر خدمت میں آئے ، پتھروں نے بات کی اُن سے
قمر شق ہوگیا اُن کی انگشتِ شہادت سے


جِبْرِيلُ اَتَى لَيْلَۃ َ اَسْرَى
والرَّبُ دعی لحضرتہ
شبِ معراج اُن کے پاس جبریل امیں آئے
بلایا رب نے اُن کو عرش پر اپنی عنایت سے


نالَ الشَّرَفَا واللہ عَفَا
عن ما سلفا من امتہ
اُنھی کے واسطے سب شرف پائے ہیں لوگوں نے
گناہ سب دور فرمائے ہیں رب نے اُن کی امت کے


فمحمدُنا ھوَ سيدُنا
والعِزُّ لَنا لاِجَابتِہ
ہمارے سید و مولا محمد ہیں محمد ہیں
کہ عزت ہے ہمارے واسطے اُن کی اطاعت سے


نوٹ: مندرجہ بالا عربی نعتیہ قطعہ دورِ حاضر کا مقبول و معروف قطعہ ہے مگر اس کا انتساب اب تک واضح نہ تھا۔ اسے کہیں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے منسوب کیا گیا ہے اور کہیں امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے۔ جب کہ مشہور محقق ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی نے اپنے تحقیقی مقالے میں اسے امام شرف الدین بوصیری رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب کیا ہے جو بجا طور پر درست معلوم ہوتا ہے۔ حوالے کے لیے دیکھیے " برصغیر پاک و ہند میں عربی نعتیہ شاعری ص ۴۰۲ مطبوعہ ۲۰۰۲ ء ، ناشر مرکزِ معارفِ اولیا ، محکمہ اوقاف ، حکومت پنجاب۔

**یہ کلام اور منظوم ترجمہ کتاب "نعت رنگ" شمارہ 17 سے لیا گیا
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ تصویری نعت حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب نعت رنگ سے لی گئی ہے۔ میرے خیال میں اس کتاب کی نقل کرنا شاید کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے گذارش ہے کہ نظامی صاحب اس نعت کو یونی کوڈ میں بدل کر یہاں پوسٹ کردیں۔ بہت شکریہ!
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ تصویری نعت حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب نعت رنگ سے لی گئی ہے۔ میرے خیال میں اس کتاب کی نقل کرنا شاید کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے گذارش ہے کہ نظامی صاحب اس نعت کو یونی کوڈ میں بدل کر یہاں پوسٹ کردیں۔ بہت شکریہ!
جی شکریہ یونیکوڈ کردیتا ہوں۔ ویسے نعت رنگ شمارہ 13 تا شمارہ 20 برائے ڈاون لوڈ یہاں موجود ہیں۔ http://www.NaatRang.net
 

الف نظامی

لائبریرین
الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ
والليلُ دجا من وفرتہ
سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے
یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے
 

الف نظامی

لائبریرین
الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ
والليلُ دجا من وفرتہ

سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے
یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے
 
Top