الطاف بھائی کا قوم کو 14 اگست پر تحفہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
م

محمد سہیل

مہمان
فائرنگ کی آواز سنتے ہی میں، مولانا راشد صاحب اور مولانا افتخار صاحب کمرے سے باہر بھاگے اور سامنے والے کمرے کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو وہاں آگ ہی آگ نظر آئی..
جی ہاں!
یہ آج رات 11 بجے کی بات ہے جب ایم،کیو،ایم والوں نے ہمارے مدرسے کے سامنے ہوٹل پر حملہ کر دیا.ہوٹل سواتی پٹھانوں کا ہے.لیکن یہاں کام کرنے والے سب سندھی ہیں.ہوٹل کا پٹھان مالک آکر حساب کتاب کرتا ہے اور چلا جاتا ہے.آج رات 11 بجے mqm کے دہشت گردوں نے ہوٹل پر ہلہ بول دیا.اور فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلایا.اللہ کا فضل ہے کسی کو گولی نہیں لگی.لیکن وہ ہوٹل میں آگ لگا کر بھاگ گئے.آگ بھی تھوڑی دیر میں بجھ گئی.لیکن خوف سے علاقہ ویران ہو گیا.
ہوٹل میں کام کرنے والے تین سندھی کاریگروں نے مجھے کال کی کہ ہم ایک گلی میں چھپے ہوئے ہیں ہمیں آج رات کے لئے مدرسے میں جگہ دیدو.میں نے تینوں کو مدرسے بلا لیا....
تو جناب یہ الطاف بھائی کی طرف سے کراچی کی عوام کو 14 اگست کے تحفے مبارک ہوں..
 
م

محمد سہیل

مہمان
اور اب ڈھائی گھنٹے بعد پونے 2 بجے میں سائن آؤٹ ہو کر کمپیوٹر بند کرنے والا تھا کہ مجھے روڈ پر گاڑی کی آواز آئی.میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو پولیس کی موبائل کھڑی تھی.
میں نے نیچے جاکر ہوٹل کے کاریگروں کو جگایا اور کہا کہ پولیس آئی ہے.آپ لوگ کرسیاں اور دیگر سامان جو باہر روڈ پر بکھرا ہوا ہے اند کر دیں.وہ بیچارے گئےاور سامان اندر کیا.
تو پولیس نے ان سے پیسے مانگ لئے.کہ ہم نے آپ کی مدد کی ہے ہمیں ایک ہزار روپے دو.
بارگیننگ چلتی رہی اور بالآخر 250 روپے پر پولیس والے راضی ہو گئے.
یہ ہے ہمارا پیارا پاکستان
 
الطاف بھائی نے کس سے کہا تھا کہ فائرنگ یا جلاؤگھیراؤ کرواوراس بات کا کیا ثبوت ہے وہ جلاؤگھیراؤ کرنے والے mqm کے لوگ تھے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جلاؤگھیراؤ کرنے والوں کا تعلق آپ کے مدرسے سے ہو۔ آپ فائرنگ کی آواز سن کر کرسارا ڈرامہ دیکھتے رہے مگر آپ کو پولیس کو کال کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ؟؟؟؟؟
کل صد کو جوتا مارنے کی خبر پر سندھ بھر میں فائرنگ، اخبارات کوجلایا ، ٹی وی ، کیبل والوں کا گھیراؤ ہو رہا ہے تو کیا اسکا مطلب یہ اس سب کرنے کا حکم زرداری نے دیا ہے؟؟؟؟
 
حضور!
بندہ اس علاقے میں رہتا ہے۔اور ایم،کیو،ایم کے غنڈوں کو خوب پہچانتا ہے۔
میں نے اور میرے ساتھ کئی ساتھیوں نے پولیس کو کال کی۔لیکن وہاں کوئی ریسیو ہی نہیں کر رہا تھا۔
اور ہمارے مدرسے میں چھٹیاں ہیں۔یہاں اس وقت 15 سے 20 سال کے بچوں کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔
 
کسی پر ظلم ہوتا دیکھ کر خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ بقول آپ کے کہ آپ ان لوگوں کو پہچانتے ہیں تواب آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ خود اور جس پر ظلم ہوا ہے دونوں تھانے جایئے اور اس واقعے کی ایف آئی آردرج کروائیں۔ تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو۔
 
ہاہاہاہاہا
دانش بھیا آپ تو اپنی بات منوانے کے لئے حقائق سے بھی آنکھیں پھیر رہے ہیں۔
کیا آپ نہیں جانتے کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پولیس کے بھی علم میں ہے اور حکومت کے بھی۔
الطاف بھیا کو لندن میں جو پناہ ملی ہوئی ہے وہ اسی دہشت گردی کے لئے تو ملی ہے۔
اگر حکومت اس کے خلاف ایکشن لیگی تو امریکہ حکومت کو ڈنڈا دیگا۔۔۔۔۔
تو جناب یہ ایک سوچی سمجھی پالیسی ہے۔
آپ حقائق سے آنکھیں نہ پھیریں۔۔
 
ابن عادل

محفلین
سہیل صاحب ہم اآپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
میں صرف یہی کہ سکتا ہوں ۔ کیونکہ ایک عام اآدمی ہوں ۔ جب بڑےبڑے اینکر پرسن کراچی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ دیتے ہیں کہ جناب میں نے کراچی جانا ہے اور میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں لہذا میں زیادہ نہیں کہہ سکتا تو ہماشما کیا ہیں ۔
سب جانتے ہیں کون کیا کررہا ہے ۔۔۔۔۔ اآپ بھی ہم بھی ۔۔۔۔ لیکن کیا کریں ۔۔ کہنے کو کچھ نہیں
ہاں الطاف صاحب تحفہ ہم سب کو مبارک ہو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top