سندھ کو کیا پورے پاکستان کو ایک رکھا جائے لیکن ایک اک اکائی کے جذبات کو بھی مدِنظر رکھا جائے۔ ہمارا وفاق جس جنس میں تبدیل ہو چکا ہے میں یہاں لکھ کر اس جنس کے جذبات بھی مجروح نہیں کرنا چاہتا۔
وفاق اکائی کی علامت ہوتا ہے اور سب کو ایک کرتا ہے سب کے تفرقات رد کر کے باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے اور سب کے گلے گزارے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن یہاں وفاق کرسی کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے۔ کرسی بچانے کے لیے ایک کو راضی تو 3 کو ناراض کرنے سے بھی نہیں چُوکا جاتا۔ احساسات، جذبات، رواداری ،بھائی چارے، اخوت، ملت،قوم، سب کی مٹی پلید ہو کر صرف مفاد رہ گیا ہے وہ بھی قومی ہوتا تو شاید کچھ بن جاتا لیکن وہ بھی اپنے دور اور اپنی کرسی تک محدود رہ گیا ہے۔