الفارس فونٹ سیریز 2

شاکرالقادری

لائبریرین
alfaris1.gif

جناب سید ارتضی حسن رضوی کی جانب سے الفارس فونٹ سیریز کے مزید پانچ فونٹ پیش ہیں ۔ یہ ذکر کرنا بے جا نہ ہو گا کہ قسط اول میں جو پانچ فونٹ ریلیز کیے گئے تھے ان میں مزید بہتری لائی گئی ہے اور ان کے لنکس کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ان تمام فونٹس کو القلم اور محفل کے ڈاؤن لوڈ سنٹر میں مہیا کر دیا گیا ہے فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ذیل کے ربط استعمال کریں
القلم ڈاؤن لوڈ سنٹر
اردو محفل ڈاون لوڈ سنٹر

 

mujeeb mansoor

محفلین
ماشاء اللہ بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واقعی انقلاب آفریں فونٹس ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ شاکر صاحب
 

رياض حسين

محفلین
ارتضیٰ صاحب!
پروردگار آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔
کیا آپ ان پیج کے زخارف فونٹ کو عریبک یونیکوڈ میں تبدیل فرما سکتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
اچھی کوشش ہے۔۔ مبارک ہو۔ اب تو ماشاء اللہ یونی کوڈ فانٹس کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ رہی ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
میرے پاس کچھ فونٹس کے نتائج
1.jpg

2.jpg

3.jpg

4.jpg

5.jpg

6.jpg

کچھ فونٹس یونیکوڈ میں‌ٹھیک نتائج دے رہے ہیں کچھ نہیں۔ایسا کیوں ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد صابر، آپ فونٹ ویور کی بجائے مائیکروسوفٹ ورڈ یا کسی اور ورڈ پروسیسر میں ان فونٹس کو استعمال کرکے دیکھیں۔
 
محترم شاکر صاحب آپ اگر الفارس فانٹس کو ایک پیکج کی شکل میں بھی تیار کر دیں جس طرح محفل فونٹس موجود ہیں تا کہ ان کو ایک ہی وقت میں اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیا جا سکے۔
 

محمدصابر

محفلین
محمد صابر، آپ فونٹ ویور کی بجائے مائیکروسوفٹ ورڈ یا کسی اور ورڈ پروسیسر میں ان فونٹس کو استعمال کرکے دیکھیں۔
نبیل بھائی مائیکروسافٹ ورڈ میں تو فونٹس دھڑا دھڑ کام کرتے ہیں۔ میں اصل میں ان کی کمپیٹیبلیٹی (compatibility)دکھانا چاہ رہا ہوں۔ کچھ فونٹس ہر جگہ اپنا رزلٹ دے رہے ہیں‌۔ ان میں‌زیادہ تر پرانے فونٹس ہیں۔ لیکن نئے فونٹس صرف اپنے مخصوص ماحول میں‌کام کر رہے ہیں۔اسکی وجہ شاید فونٹس کے اندر RTLسپورٹ ہے۔
 

ارتضی حسن

محفلین
الفارس فونٹ سیریز

محترم اراکین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے کہ الفارس سیریز کے دس فونٹ آپکو پسند آئے ہونگے، میں نے پانچ اور فونٹ محترم شاکری صاحب کو ارسال کردیئے ہیں امید ہے جلد ہی وہ بھی آپ ٹیسٹ کرسکیں گے۔
ان پانچ فونٹ کے نام یہ ہیں
الفارس الہام فونٹ
الفارس علم فونٹ
الفارس علم بارڈر بولڈ
الفارس فانٹیزی فونٹ
الفارس فرناز فونٹ

والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 

ارتضی حسن

محفلین
ارتضیٰ صاحب!
پروردگار آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔
کیا آپ ان پیج کے زخارف فونٹ کو عریبک یونیکوڈ میں تبدیل فرما سکتے ہیں؟

محترم بردار
سلام علیکم
میں آج ہی ان پیج کے فونٹس کو اسٹڈی کرکے دیکھتا ہوں میرے ذھن میں یہ کام تھا اب آپ کے کہنے سے میں اسکو ترجیحاتی بنیادوں پر انجام دینے کی کوشش کرونگا
والسلام
 

ارتضی حسن

محفلین
محترم بردار
سلام علیکم
میں آج ہی ان پیج کے فونٹس کو اسٹڈی کرکے دیکھتا ہوں میرے ذھن میں یہ کام تھا اب آپ کے کہنے سے میں اسکو ترجیحاتی بنیادوں پر انجام دینے کی کوشش کرونگا
والسلام
محترم بردار
سلام علیکم
میں نے زخرف کو اسٹڈی کیا یہ دراصل الفارس سمبل فونٹ کے کچھ سمبل پر مشتمل ہے میں نے مکمل سمبلز کے ساتھ فونٹ بمعہ چارٹ کے تیار کردیا ہے جو میں محترم شاکر القادری صاحب کو اپ لوڈ کرنے کے لیئے بھیج رہا ہوں امید ہے جلد ہی یہ آپ کو مل جائے گا.
والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
alfars11_15.jpg


الحمد للہ!
سید ارتضی حسن رضوی کی جانب سے الفارس فونٹ سیریز کے سلسلہ کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ کے مزید پانچ فونٹ آپ کی خدمت میں پیش کتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کر رہا ہوں یہ فونٹس القلم اور اردو محفل کے ڈائون لوڈ سنٹر میں فراہم کیے جا چکے ہیں تاہم یہاں براہ راست ربط بھی دیے جا رہے ہیں:
الفارس الہام فونٹ
http://urdushare.net/shakir/fonts/AlFaris_fonts/AlFars_11_Elham.ttf
الفارس علم فونٹ
http://urdushare.net/shakir/fonts/AlFaris_fonts/AlFars_12_Elm.ttf
الفارس علم باڈر بولڈ
http://urdushare.net/shakir/fonts/AlFaris_fonts/AlFars_13_Elm Border.ttf
الفارس فانٹیزی فونٹ
http://urdushare.net/shakir/fonts/AlFaris_fonts/AlFars_14_Fantezy.ttf
الفارس فرناز فونٹ
http://urdushare.net/shakir/fonts/AlFaris_fonts/AlFars_15_Farnaz.ttf
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محترم شاکر صاحب آپ اگر الفارس فانٹس کو ایک پیکج کی شکل میں بھی تیار کر دیں جس طرح محفل فونٹس موجود ہیں تا کہ ان کو ایک ہی وقت میں اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیا جا سکے۔
شکریہ عمران الحسینی!
ایک ذرا الفارس فونٹ سیریز کے فونٹس کو مکمل ہو لینے دیں! تو ایک انسٹالر جس میں یہ تمام فونٹس دستیاب ہونگے آپ لوگوں کے استفادہ کے لیے پیش کر دیا جائے گا
فی الحال ان فونٹس کا فردا فردا اسی صورت میں پیش کیا جانا مناسب ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ شاکرالقادری صاحب اور جزاک اللہ خیر ارتضی حسن رضوی صاحب۔۔
میری معلومات کے مطابق القلم فونٹس کے لیے ایک انسٹالر تیار کر لیا گیا ہے۔ میرے خیال میں اسی طرح کے انسٹالر محمد عویدص کے بنائے ہوئے عطاری فونٹس اور رضوی صاحب کے بنائے ہوئے الفارس فونٹس کے لیے بھی تیار کر لیے جانے چاہییں۔ بہرحال اگر ابھی الفارس فونٹس کی ڈیویلپمنٹ جاری ہے تو اس کا انتظار کیا جا سکتا ہے۔
 
Top