الفاظ کی تکرار

جاسمن

لائبریرین
ایسے اشعار جن میں لفظوں کی تکرار ہو۔

تجھے بھی ضد ہے، مجھے بھی ضد ہے،ضدوں کی یہ دھوم کم نہ ہوگی
ترا تبسم جواں رہے گا،مرے ارادے جواں رہیں گے
عدم
 

جاسمن

لائبریرین
تری حقیقت عیاں کرے گا تو کوئی بے علم ہی کرے گا
جو رازداں بن چکے ہیں تیرے وہ لازماََ رازداں رہیں گے
عدم
 

ابوعبید

محفلین
ہر نوع سے ہے وہ جلوہ نما ، ہر شکل سے ہے قدرت پیدا
اعمال جدا افعال جدا ، گفتار الگ ، رفتار الگ

حبیب موسوی
 

ابوعبید

محفلین
مریض ِ محبت ترا جاں بلب ہے
تجاہل ستم ہے تغافل غضب ہے
وہ آفت ہے آفت ہے آفت ہے آفت
غضب ہے غضب ہے غضب ہے غضب ہے
رند لکھنوی​
 

ابوعبید

محفلین
دو بادل آپس میں ملے تھے پھر ایسی برسات ہوئی
جسم نے جسم سے سرگوشی کی روح کی روح سے بات ہوئی
رضی اختر شوق​
 

ابوعبید

محفلین
صدمے گزرے ، ایذا گزری
ہجر میں ترے کیا کیا گزری
کس سے کہیے کون سنے گا
کیا کیا گزرا کیا کیا گزری
رند لکھنوی​
 

ابوعبید

محفلین
کیوں کر ان کالی بلاؤں سے بچے گا عاشق
خط سیہ، خال سیہ، زلف سیہ، چشم سیاہ
حاتم شیخ ظہور الدین​
 

ابوعبید

محفلین
آپس کی محبت میں تکبر ہے خطرناک
کس طرح نبھے ان سے اِدھرناک ، اُدھر ناک
نکسیر جو پھوٹی تو کہا دیکھ کے خوں کو
کمبخت بنی جاتی ہے عاشق کا جگر ناک
نُک سُک سے رخ ِ یار ہے گلدستہ رنگیں
عارض گل ِ لالہ ، گل ِ زنبق ہے اگر ناک

منشی چندر بھان کیفی دہلوی​
 

ابوعبید

محفلین
سب کے منہ پر سچ کہہ پانا، سب کے بس کی بات نہیں
آئینے کا فرض نبھانا،سب کے بس کی بات نہیں
عمر گنوا دیتی ہے دنیا دنیا کو سر کرنے میں
لیکن دنیا کو ٹھکرانا، سب کے بس کی بات نہیں
دیوانوں میں شامل ہونا مشکل کب ہے پھر بھی فراغؔ
صحرا صحرا خاک اُڑانا، سب کے بس کی بات نہیں

فراغ روہوی



 

ابوعبید

محفلین
غریبوں پر تو موسم بھی حکومت کرتے رہتے ہیں
کبھی بارش کبھی گرمی کبھی ٹھنڈک کا قبضہ ہے
منور رانا​
 

ابوعبید

محفلین
یہ مراقبے، یہ مکاشفے، یہ مجاہدے،یہ مجادلے
تری منزلیں ہیں یہ واقعی؟ یا مجھے شعورِ سفر نہیں
احسان دانش​
 

ابوعبید

محفلین
نا مُشت میں میری مُشتری، نا پاؤں میں نیلوفر
نا زُہرہ میری جیب میں، نا ہُما اُڑے اوپر
نا دھڑکا ہے سرطان کا، نا زُحل کا کوئی ڈر
نا کوئی میرا دیس ہے نا کوئی میرا گھر
نا ماتھے چمکے چندرما، نا تارا چھنگلی پر
پر دیکھ گلوب ہے گھومتا، میری میلی اُنگلی پر
نا الکھ جگا سنسار میں، جب ماں کی کوکھ ہٹی
ناپستک کھولی باپ نے، جب میری ناف کٹی
نا عمل کیا رمال نے، نا دھن خیرات بٹی
نا بڑوں نے منتر تان کے، کوئی پاک زبان رٹی
میں آپ ہوں اپنا زایچہ، میں آپ ستارہ ہوں
میں آپ سمندر ذات کا، میں آپ کنارہ ہوں
مرا محد کجاوہ اُنٹ کا، مری لوری بانگِ درا
جھنکار جو چھڑکیں گھنٹیاں، تو رستی جائے ہوا
ہے اُوپر گولا ڈولتا، چمکیلے سورج کا
اور اُسکے اُوپر آسماں، ہے گیلا نیل بھرا
مری بھور کٹی ہے کوچ میں تو سانجھ پڑاوؑ میں
دن ڈھور سِموں کی ٹاپ میں تو رین الاؤ میں
ہے وقت چھنکتی چال میں، پگ لمحوں کی پایؑل
ہے چولا چھاؤں دھوپ کا، سر سَت رنگی آنچل
مرا مکہ چمکے آنکھ میں بہے دل میں گنگا جل
میں وایو، اگنی، سوریہ، میں بے ساحل جل تھل
مرا ساتھی صبح و شام کا، مری ماں کا کنگن ہے
ہیں تکیہ اس کی چھاتیاں، تو گود سنگھا سن ہے
میں بالا بیلے دشت کا، صحرا میں ہوا جوان
مرا جسم چھریرا سانولا، مری سیدھی تیر اُتھان
میری کالی آنکھ دراوڑی، متجسس اور حیران
مرے نیند میں ہلتے پاؤں ہیں، میرے جذبے کی پہچان
اِک مشعل راہ نورد ہےِ جو جلتی رہتی ہے
مرے ہاتھ پہ ایک لکیر ہے، جو چلتی رہتی ہے
او دبی دبی سرگوشیو! لو سنو دراوڑو دھاڑ
ہم آسمان کا پارچہ، اک پھونک سے ڈالیں پھاڑ
ہم کالے کوس اُجال دیں، سنگلاخ پہاڑ پچھاڑ
ہم چلیں جو پورے پاؤں سے، تو دھرتی کھائے دراڑ
ہر اِک نشیب فراز کو، ہم ٹھوکر دیتے ہیں
جو خواب خیال گمان ہے، ہم وہ کر دیتے ہیں
انگشت بدنداں راستے، دل پاش کلیجے شق
تن سم ضربوں سے نیلگوں، اور چہرہ چہرہ فق
ہوں شیشہ شیشہ دھاریاں، یا ریگ کدے لق دق
میں اکبرِ اعظم راہ کا، میں منزل کا تغلق
مرا تن ہمزاد الاوؑ میں دربار لگاتا ہے
ہر رستہ جسم سنبھال کے تسلیم کو آتا ہے
او مانگ بھری مری کامنی مرے ساتھ جقانی چکھ
یہ جگ تیری جاگیر ہے تُو کُھل کے پاؤں رکھ
اس ورق ورق سنسار کو، تُو کھول پھرول پرکھ
رہیں سدا یہ دشت نوردیاں، ہے جیون نقش الکھ
آ پاوؑں پہ مٹی باندھ لیں، آ ہوا ہتھیلی پر
آ اسمِ سم سم پھونک، اس جنم پہیلی پر
سنسار سفارت گاہ میں، مرے ڈھوڑ ڈنگر مندوب
ہیں دلدل دشتی راستے، تو تیز ہوا پاروب
ہوں اونچی شرق شمالیاں، یا گہرے غرب جنوب
انہیں ساری سمتیں ایک ہیں انہیں سب راہیں مرغوب
بے جان زمین پہ زندگی کی ٹاپ جو پڑتی ہے
تو سہمے سہمے راستوں کی سانس اُکھڑتی ہے
او دھرتی کھول ہتھیلیاں، میں پاؤں سے کھینچوں ریکھ
مرے کٹے پھٹے پاپوش ہیں، پر نقش نگاری دیکھ
میں کنڈلی ہوں تاریخ کی، میں جنم جنم کا لیکھ
میں بانجھ زمین کا سنبلہ، میں زرد رتوں کا میکھ
اک خیرہ خیرہ روشنی، مری چھاوں میں ہوتی ہے
یہ دنیا جس کا نام ہے مرے پاؤں میں ہوتی ہے
میں سنگ نہیں انسان ہوں، کیوں گھر تعمیر کروں
جب پاؤں لگے ہیں جسم کو، تو کیوں نہ چلوں پھروں
جب عجلت میں ہے زندگی، تو کاہے دھیر دھروں
میں کیسے اینٹیں جوڑ دوں، میں کیوں بنیاد بھروں
اس دھرتی کی بنیاد پر، میں جسم اُٹھاتا ہوں
گھر سایہ بن کر ساتھ ہے، میں جہاں بھی جاتا ہوں
میں پِگمی، بدؔو، نیگرو میں ہوں منگول، افغان
اس صبح بحیرہ روم تھا، اس شام ہوں راجھستان
ہے سڈنی قرب و جوار میں، کبھی پہلو میں ایران
دریاے زرد میں کشتیاں، ڈنیوب میں کبھی پڑان
اک نقش پا رومانیہ، تو اک قفقاز میں ہے
اک سانس ہے مالا بار میں، تو ایک حجاز میں ہے
میں شاعر ساندل بار کا، مری سوچیں خانہ بدوش
جب کرے سلیماں معجزہ، تو دنیا سے روپوش
پی ساوی بری امام کی، تو من موجی مدہوش
کبھی سارا دھارا آیؑینہ، کبھی پورن ماشی جوش
یہ چہرے سورج دار ہیں لشکارا ہوتے ہیں
یہ لوگ جو ہیں بے خانماں، مرا سارا ہوتے ہیں

خانہ بدوش ( ڈاکٹر وحید احمد)


 

زیرک

محفلین
وہی دیوار و در وہ میرا گھر
وہ دالان اس گلی میں ہے
میں جو کافر ہوں اس گلی باہر
میرا ایمان اس گلی میں ہے
جون ایلیا
 

زیرک

محفلین
مجھ کو میرے سارے کھلونے لا کے دو میں کیا جانوں
کیسی جوانی، کس کی جوانی، میں ہوں اپنے بچپن کا
جون ایلیا
 

زیرک

محفلین
ہم بصد ناز دل و جاں‌ میں بسائے بھی گئے
پھر گنوائے بھی گئے اور بھلائے بھی گئے
جون ایلیا
 

زیرک

محفلین
ہم سے روٹھا بھی گیا، ہم کو منایا بھی گیا
پھر سبھی نقش تعلق کے مٹائے بھی گئے
جون ایلیا
 

زیرک

محفلین
وہ گلی ہے اک شرابی چشمِ کافر کی گلی
اس گلی میں جائیے تو لڑکھڑاتے جائیے
جون ایلیا
 
Top