القابات کا فونٹ ، پارٹ 2

السلام علیکم
میں نے اسی عنوان سے محفل پر ایک تھریڈ شروع کیا تھا تا کہ القابات کے اہم موضوع پر کچھ پیش رفت ہوسکے جو کہ اس طرح تھا :
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17467
اس پوسٹ میں میں نے دارالسلام فونٹ کا ذکر بھی کیا تھا اور کچھ ساتھیوں نے یہ فونٹ مانگا بھی تھا ، مگر مجھے اب تک یہ فونٹ شیئر کرنے کے لئے نہیں مل سکا ، البتہ ایک اور فونٹ ملا ہے۔ اس فونٹ کا جدامجد دارالسلام فونٹ ہی ہے ملاحظہ فرمائیں :
 
Attachments

  • tughary_1.TTF
    140 KB · مناظر: 25

arifkarim

معطل
بہت بہت شکریہ متی بیگ صاحب! انشاءاللہ آنے والے وقتوں‌میں‌ نستعلیق فانٹس کے اندر ہی ان القابات کا اندراج یقینی بنایا جائے گا!

مزید القابات کی ایک لسٹ یا تصاویر بھی اگر ہو سکے تو پوسٹ کردیں۔
 
عارف بھائی دیگر القابات کو جے پیگ فائل میں منسلک کردیا ہے۔

اور یہ ہیں وہ القابات جو کہ میری خواہش ہیں کہ یہ بھی کسی دلکش فونٹ کا حصہ ہوں[/center][/center]
صلی اللہ علیہ وسلم، صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، علیہ الصلاة و السلام، علی صاحبہا الصلاة و السلام،
رضی اللہ عنہ، رضی اللہ عنہا، رضی اللہ عنہما، رضی اللہ عنہم، رضی اللہ عنھن،رضوان اللہ علیہم أجمعين، رضوان اللہ علیہم،رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ،
رحمۃ اللہ علیہ،رحمۃ اللہ علیہا،رحمۃ اللہ علیہما، رحمۃ اللہ علیہم، رحمۃ اللہ علیہن،
حفظہ اللہ، حفظہا اللہ، حفظہما اللہ، حفظہم اللہ، حفظہن اللہ
نوٹ : دارلسلام فونٹ یا دیگر القابات میں ایک خرابی یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کو استعمال کرنے سے دو لائنوں کا درمیانی فاصلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
 
Attachments

  • 1.JPG
    1.JPG
    44.8 KB · مناظر: 23

arifkarim

معطل
عارف بھإی چیک کرلیا کیا؟

جی بالکل، آپ کی فہرست میں کافی القابات موجود ہیں۔ اب ان سب کو ظاہر کرنے کیلئے ایک اچھے سسٹم کی تلاش ہے۔اس سلسلے میں باہم مشاورت درکار ہے۔ اسلئے دوست احباب کچھ آئیڈیاز فراہم کریں کہ ان القابات کو کس طرح ظاہر ہونا چاہیے تاکہ لکھنے کے دوران ہی با آسانی یہ سامنے آجائیں۔ یہ یاد رہے کہ قدیم زمانہ ’’انپیج‘‘ میں انسرٹ کمانڈز کے ذریعے انکا ظہور ہوتا ہے۔ جبکہ مائکروسافٹ اور دوسرے ورڈ پروسیسرز میں محض لگیچرز لک اپس ہی واحد آپشن ہیں۔ اب یہ لک اپس کیسے لکھے جائیں۔ اس سلسلہ میں رہنمائی کر دیں۔۔۔۔ شکریہ
 
بلکل عارف یہ اسی طریقہ سے ظاہر ہوسکتے ہے جس طریقے پر ہم کام کر رہے ہیں یعنی رولز بنا کر جبکہ رولز میں ہم کوئی ایسا حرف دے دیتے ہے جو اردو میں استعمال نا ہوتاہو مثلاً " بے نقطہ "ب" "۔
والسلام
 
Top