القلم جوہر نستعلیق ریلیز

شاکرالقادری

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محبان اردو کے لیے ایک اہم اطلاع ۔۔۔۔۔۔۔
القلم جوہر نستعلیق کی آٹو کرننگ اور آٹو کشیدہ آپشنز کے ساتھ تکمیل۔
242349679_102972605480447_2082467951228680979_n.jpg

آج سے کئی سال پہلے جب القلم تاج نستعلیق ریلیز کیا گیا تھا تب ہی ہمارے ایک دوست محمد دین جوہر مدیر سہ ماہی مجلہ ”جی“ کے تعاون سے نفیس نستعلیق کو بنیاد بنا کر القلم جوہر نستعلیق کی اشکال تیار کر کے مرتب کی گئیں اور یوں القلم جوہر نستعلیق کا کیریکٹر بیسڈ فونٹ تیار کیا گیا۔ بعد میں میں نے محسوس کیا کہ اسی کیریکٹر بیسڈ فانٹ کی مدد سے لگیچر جنریٹ کروائے جائیں اور فانٹ میں شامل کر کے لگیچر بیسڈ فانٹ تیار کیا جائے جو کہ فانٹ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کا باعث ہوگا چنانچہ میں نے چوبیس ہزار کے قریب لگیچرز تیار کرکے فانٹ میں شامل کر لیے۔ اب فانٹ تو تیار ہو چکا تھا لیکن کرننگ کی فراہمی ہنوز جوئے شیر لانے کے مترادف تھی۔
جب سید ذیشان نے شبانہ روز محنت کے بعد اس مشکل ترین مرحلہ کو سر کرتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق میں کامیابی سے کرننگ ڈال دی تو ایک امید پیدا ہوگئی کہ اب القلم جوہر نستعلیق کو بھی اسی طرح کی کرننگ میسر آئے گی ۔۔۔بالآخر خدا خدا کرکے وہ دن آہی گیا جب ہمارے پر زور اصرار پر جناب سید ذیشان نے اپنا کرننگ ٹول عوامی استفادہ کے لیے ریلیز کر دیا۔ چنانچہ اس ٹول کی مدد سے اور سید ذیشان کی ذاتی راہنمائی میں بالآخر القلم جوہر نستعلیق میں آٹو کرننگ کو شامل کر لیا گیا اور اس طرح یہ فانٹ نستعلیق فانٹس کی دنیا میں ایک قابل قدر اضافہ کے طور پر آمادہ و تیار ہوا۔ میں اپنے دوستوں محمد دین جوہر مدیر سہ ماہی ﹶجی“ عبدالمجید ، سید ذیشان اور عارف کریم کا شکر گزار ہوں کہ اس فانٹ کی تیاری کے تمام مراحل میں مجھے ان کی مدد و تعاون حاصل رہا۔ خوصا سید ذیشان کا کہ انہوں نے خصوصا ہمارے اصرار پر اپنا کرننگ ٹول ریلیز کیا۔ اور فونٹ میں کرننگ ڈالنے میں بھی براہ رست مدد کی ان کی مدد کے بغیر یہ فانٹ مکمل نہ ہو پاتا۔
242382227_103247865452921_7792183854084274638_n.png

۔۔۔۔ یہ فانٹ خاص طور پر کتابوں کے لمبے متون کی کمپوزنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فانٹ کے ساتھ متن کی کمپوزنگ ہاتھ کی کتابت جیسی معلوم ہوتی ہے۔
۔۔۔۔ یہ فانٹ جمیل نوری نستعلیق کے مسلسل استعمال سے پیدا ہونے والی یکسانیت اکتا جانے والے لوگوں کے لیے ذائقہ کی تبدیلی کا باعث ہوگا
۔۔۔۔ یہ فانٹ ان پیج، اوپن آفس، لبرے آفس اور ان ڈیزائن جیسے تمام سافٹ ویئرز میں کا آمد ہے تاہم ان پیج کا رینڈرنگ انجن کمزور اور پرانا ہونے کی وجہ سے اس سافٹ ویئر میں یہ فانٹ سست رفتاری سے چلے گا۔ جبکہ دیگر سافٹ ویئرز میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
۔۔۔۔۔ ان ڈیزائن میں اس فونٹ کے ساتھ آٹو کشیدہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے
=========

242424402_102972122147162_8657402995633475119_n.png

242467569_102972225480485_6019693166085607002_n.png

اس فانٹ کو سہ ماہی مجلہ ”فروغ نعت“ کی فنڈنگ کے لیے انتہائی کم قیمت پر لانچ کیا جارہا ہے جوکہ صرف مبلغ ایک ہزار روپے 1000.00 روپے فی کاپی ہے۔ اس فانٹ کی سیل سے موصول ہونے والی تمام رقم فروغ نعت کی اشاعت و ترسیل پر خرچ ہوگی لہذا احباب سے گزارس ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس مہم میں شریک ہوں تاکہ ادارہ فروغ نعت خود کفالت کے مراحل میں داخل ہو سکے۔
فانٹ کے حصول اور دیگر معلومات کے لیے یہاں کلک کریں
فیس بک پر القلم جوہر نستعلیق کا پیج
 
آخری تدوین:

رياض حسين

محفلین
تمام احباب سے گزارش ہے کہ جناب شاکر القادری کی عملی حوصلہ افزائی کیلئے اس فونٹ کی زیادہ سے زیادہ کاپیاں فروخت کرانے میں حتی المقدور مدد فرمائیں ۔ قادری صاحب نے اس کا انتہائی کم ہدیہ ہے جو ان کی محنت و عرق ریزی کے مقابلے میں ایسے ہی جیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ۔ بہرحال اس کا اصل اجر تو قادر مطلق ہی انہیں عطا فرمائے گا۔
 
السلام علیکم دوستوں امید ہے کہ تمام احباب خیریت سے ہونگے مجھے جوہر نستعلیق چاہئے اسکے لئے واہٹ سپ سے ان سے بات بھی ہوئی لیکن پوری بات نہیں ہوپائی انکا جواب تھا گوگل پے کےذریعہ سے خرید لیں معلوم یہ کرنا ہے کہ میں بھارت سےہونے کی وجہ سے کیا گوگل پے سے یہ فونٹ خرید سکتا ہوں احباب رہنمائی فرمادیں جزاک اللہ احسن الجزا
 
السلام علیکم دوستوں پوچھنا یہ ہے کہ کسی ساتھی نے جوبھارت کا رہنے والا ہو جوہر نستعلیق خریدہ ہو تو ضرور بتائے اور خریدنے کا طریقہ بھی بتادے مہربانی ہوگی جزاک اللہ خیراً جزا
 
Top