فونٹ القلم قرآن فانٹ فار ویب ریلیز!

arifkarim

معطل
کافی انتظار کے بعد آج بالآخر القلم قرآن فانٹ کا ویب بیسڈ ورژن پیش کیا جاتا ہے۔ پچھلے ورژنز میں ویب کی کمپیٹیبلیٹی کا سامنا تھا کیونکہ اسکی انٹرنل پروگرامنگ کافی کمپلکس تھی۔ اب قرآن پبلشنگ سسٹم کے علامات و آیات لگیچرز کی مدد سے اسکو الحمدللہ مشہور ویب براؤزرز( انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس) پر سو فیصد درستگی کیساتھ چلنے کے قابل بنا لیا گیا ہے!
انٹرنیٹ ایکسپلورر 8
b120.gif

فائرفاکس 3،5
b119.gif

کلین ٹچ سافٹوئیر والوں کے فراہم کر دہ پروف ریڈڈ قرآنی متن کے اندر ہی کچھ تبدیلیاں کرکے اسکو یہاں فراہم کیا جا رہا ہے۔ یوں نور ہدایت / نور حرا فانٹس کے بعد القلم قرآن فانٹ کو مکمل برصغیری اسٹینڈرڈ کے مطابق ویب بیسڈ فانٹ بننے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ انشاءاللہ مستقبل قریب میں اسی فانٹ کے سورس پر مزید خوبصورت خطاطی والے فانٹس میسر ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس پیکج میں دو فانٹ فائلز ہیں۔ اپنے ورڈ پروسیسر میں متن اسلیکٹ کرکے اٹالکس دبانے پر آیات کے نشانات کی شکل تبدیل کی جا سکتی ہے! :):
b121.gif

نیز ساتھ میں حفظ ماتقدم کے تحت یونی اسکرائب کا نیا ورژن بھی شامل کر دیا ہے۔ اسے اپنے سسٹم اور آفس ۲۰۰۷ کی ڈائرکٹری میں‌پیسٹ کرنے سے بہتر پر فارمنس ہو جائے گی!;)
اس فانٹ کو اپنی سائٹ ، بلاگز پر ٹیسٹ کرکے فیڈ بیگ دیں۔ متن میں اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو اسکے متعلق بھی مطلع کر دیں۔ گو ہمنے اپنی طرف سے اسکو کئی بار پروف ریڈ کیا ہے۔
ربط:
http://arifkarim.no/Public/Alqalam Quran 3.rar
 
مدیر کی آخری تدوین:

سلیم احمد

محفلین
فونٹس کا کمرشل استعمال

ماشاء اللہ ۔ جزاکم اللہ۔ کیا اس فونٹ کو کمرشل پرنٹگ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ میرا مطلب ہے کہ کیا ہر کوئی ان فونٹس کو اشاعت میں‌استعمال کرسکتا ہے ۔
 
شاہ حسین

محفلین
نہایت عمدہ کاوش ہے ۔ جن حضرات نے اس پر کام کیا ہے خدا ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے ۔

جزاک اللہ
 
سلیم احمد

محفلین
قرآن کریم کے فونٹس اور متن

محترم عارف کریم صاحب !
القلم کا جو فونٹ آپ نے جاری کیا ہے وہ خاص طور پر ویب کے لئے تیار کیا گیا ہے یعنی کیا آپ ورڈ وغیرہ کے لئے نیا ورژن جاری کریں‌گے ۔
قرآن کریم کے لئے آپ نے جو فونٹ جاری کیا ہے اس کا نام ہے القلم قرآن فونٹ جبکہ محترم مجید صاحب نے جو فونٹ جاری کیا ہے اس کا نام ہے القلم قرآن ۔ مجید فونٹ ۔
کیا ان دونوں‌فونٹس کے لئے ایک ہی متن ہے یا مجید فونٹ کے لئے اُن کا متن استعمال کرنا پڑے گا۔
 
جناب یہ فانٹ ورڈ 2007 پر ٹیسٹد ہے۔ کیا آپنے ساتھ میں ورڈ فائل نہیں دیکھی؟ مجید بھائی نے جو فانٹ جاری کیا ہے وہ القلم قرآن فانٹ کے پرانے ورژن پر بیسڈ ہے۔ ابھی اس نئے فانٹ کی بیس پر مجید بھائی اپنا فانٹ ڈویلپ کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ اسکی ریلیز کے بعد یہی نیا والا متن ویب اور ورڈ پروسیسر زدونوں کیلئے کافی ہوگا!
 
جزاکم اللہ۔ ورڈ کی فائل دیکھی تھی لیکن چونکہ مجید بھائی والے فونٹ کے ساتھ بھی قرآن کریم کے متن کی فائلیں تھیں اس لئے سمجھ نہیں پارہا تھا۔ اب چونکہ آپ نے تفصیل سے بتایا ہے اس لئے سمجھ آگئی ہے کہ دونوں متن مختلف ہیں اس لئے جب مجید بھائی فونٹ کے نئے ورژن پر کام کرلیں گے تو ایک ہی متن یعنی آپ کا متن دونوں فونٹس کے لئے استعمال ہوسکتا ہے۔
اللہ تعالی آپ اور دوسرے تمام فونٹس ڈویلپرز کو پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کی توفیق عطا کرے اور دین و دنیا میں‌ترقیات عطا کرے۔
 
arifkarim

معطل
اللہ تعالی آپ اور دوسرے تمام فونٹس ڈویلپرز کو پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کی توفیق عطا کرے اور دین و دنیا میں‌ترقیات عطا کرے۔
بھائی ہم تو بس تکے باز فانٹ ڈویلپرز۔ یہ تو آپ سب دوستوں کی محبت ہے کہ اس ناچیز کے کام کو پسند کرتے ہیں! :)
آپ جس سائٹ پر یہ فانٹ لگائیں۔ پلیز اسکا ربط بھی یہاں‌پیش کریں تاکہ ہم مسائل و فوائد ٹیسٹ کر سکیں! جزاک اللہ!
 
قیس

محفلین
السلام علیکم
جناب محترم میری طرف سے بھی اس خوبصورت فانٹ کی تیاری پر آپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد ہو۔
لیکن مجھ جیسے مفت خور جو کہ اوپن آفس استعمال کرتے ہیں‌یا مکمل طور پر ابنٹو پر ہیں‌وہ کیا کریں‌میرے پاس یہ فانٹ‌کا رزلٹ‌قرآنی متن کے ساتھ اسقدر خراب ہے کہ تمام اعراب کہیں‌اور الفاظ‌کہیں‌ہیں اگر سائز کو کم از 48 رکھوں تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں اور مجھے میرے ڈاکومنٹس کے لئے سائز زیادہ سے زیادہ 15 چاہئے کچھ حل تجویز فرماویں۔ شکر گزار رہوں گا۔

والسلام
جناب فرخ صاحب آپکی تصحیح کرنے کا شکریہ میں اصل پیغام میں بھی تصحیح کر دی ہے ۔
والسلام
 
فرخ

محفلین
وعلیکم السلام قیس بھائی
میرا خیال ہے آپ ٹیم کہنا چاہ رہے تھے شائید:grin:
السلام علیکم
جناب محترم میری طرف سے بھی اس خوبصورت فانٹ کی تیاری پر آپ کی پوری ٹذٰم کو مبارکباد ہو۔
لیکن مجھ جیسے مفت خور جو کہ اوپن آفس استعمال کرتے ہیں‌یا مکمل طور پر ابنٹو پر ہیں‌وہ کیا کریں‌میرے پاس یہ فانٹ‌کا رزلٹ‌قرآنی متن کے ساتھ اسقدر خراب ہے کہ تمام اعراب کہیں‌اور الفاظ‌کہیں‌ہیں اگر سائز کو کم از 48 رکھوں تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں اور مجھے میرے ڈاکومنٹس کے لئے سائز زیادہ سے زیادہ 15 چاہئے کچھ حل تجویز فرماویں۔ شکر گزار رہوں گا۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
جناب محترم میری طرف سے بھی اس خوبصورت فانٹ کی تیاری پر آپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد ہو۔
لیکن مجھ جیسے مفت خور جو کہ اوپن آفس استعمال کرتے ہیں‌یا مکمل طور پر ابنٹو پر ہیں‌وہ کیا کریں‌میرے پاس یہ فانٹ‌کا رزلٹ‌قرآنی متن کے ساتھ اسقدر خراب ہے کہ تمام اعراب کہیں‌اور الفاظ‌کہیں‌ہیں اگر سائز کو کم از 48 رکھوں تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں اور مجھے میرے ڈاکومنٹس کے لئے سائز زیادہ سے زیادہ 15 چاہئے کچھ حل تجویز فرماویں۔ شکر گزار رہوں گا۔

والسلام
جناب فرخ صاحب آپکی تصحیح کرنے کا شکریہ میں اصل پیغام میں بھی تصحیح کر دی ہے ۔
والسلام

جناب کیا اس مسئلہ کا کوئی اسنیپ وغیرہ پوسٹ کر سکتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
عارف یہ فونٹ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر آٹھ، ونڈوز وسٹا پر سکرین شارٹ ہے۔ اس میں اعراب کے مسائل نظر آ رہے ہیں

vista.JPG

جی اس سے متعلق قادری بھائی نے مطلع کیا تھا۔ ہو سکتا ہے یونی اسکرائب یا فارمیٹنگ کا کوئی چکر ہو۔ ذیل سے ایچ ٹی ایم ایل میں‌مکمل متن و یونی اسکرائب کا وولٹ شپڈ ورژن حاصل کریں:
http://arifkarim.no/Public/Quran Text html.rar
میرے پاس یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 اور فائر فاکس 3،6 دونوں میں درست کام کر رہا ہے! ایکسپی، وسٹا اور ونڈوز 7 پر چیک کر چکا ہوں!
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top