اللہ تعالیٰ اور پیارے نبیﷺ کے بارے میں ہمارے ذاتی احساسات

متلاشی

محفلین
سراپائے اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے رسول امیں، خاتم المرسلیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں
ہے عقیدہ اپنا بصدق و یقیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

اے براہیمی و ہاشمی خوش لقب، اے تو عالی نسب، اے تو والا حسب
دودمانِ قریشی کے دُرِثمین، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

دست قدرت نے ایسا بنایا تجھے، جملہ اوصاف سے خود سجایا تجھے
اے ازل کے حسیں، اے ابد کے حسیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

بزم کونین پہلے سجائی گئی، پھر تری ذات منظر پر لائی گئی
سید االاولیں، سید الآخریں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

تیرا سکہ رواں‌ کل جہاں میں ہوا، اِس زمیں میں ہوا، آسماں میں ہوا
کیا عرب کیا عجم، سب ہیں زیرِ نگیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

تیرے انداز میں وسعتیں فرش کی، تیری پرواز میں رفعتیں عرش کی
تیرے انفاس میں‌ خلد کی یاسمیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

"سدرۃ ُالمنتہیٰ" رہگزر میں تری ، "قابَ قوسین" گردِ سفر میں تری
تو ہے حق کے قریں، حق ہے تیرے قریں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

کہکشاں ضو ترے سرمدی تاج کی، زلف ِتاباں حسیں رات معراج کی
"لیلۃُ القدر "تیری منور جبیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

مصطفےٰ مجتبےٰ، تیری مدح وثنا، میرے بس میں ، دسترس میں نہیں
دل کو ہمت نہیں ، لب کو یارا نہیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

کوئی بتلائے کیسے سراپا لکھوں، کوئی ہے ! وہ کہ میں جس کو تجھ سا کہوں
توبہ توبہ! نہیں کوئی تجھ سا نہیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

چار یاروں کی شان جلی ہے بھلی، ہیں یہ صدیق، فاروق، عثمان ، علی
شاہدِ عدل ہیں یہ ترے جانشیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

اے سراپا نفیس انفسِ دوجہاں، سرورِ دلبراں دلبرِ عاشقاں
ڈھونڈتی ہے تجھے میری جانِ حزیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں
 
متلاشی

محفلین
مرا قلم بھی ہے ان کا صدقہ ، مرے ہنر پہ ہے ان کا سایہ
حضورِؐ خواجہ مرے قلم کا، مرے ہنر کا سلام پہنچے
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم
اگر غور کریں تو" لاالٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ "
ایک طرف اللہ اپنی وحدانیت کا اقرار کرواتا ہے ہم سے دوسری طرف رسول اکرم ﷺ کے آخری رسول ہونے کا اقرار بھی کرواتا ہے ۔
"محمدرسول اللہ "۔ میرے خیال میں نیاء نبی اس وقت آتا ہے جب اللہ کے پیغام میں انسان تحریف اور تبدیلی کرلے ۔
اب آپ ﷺ پر آیا قرآن جو خود اللہ نے محفوظ کردیا تو پھر جب اللہ کے پیغام میں کوئی تحریف و تبدیلی ہی نہیں ہونی تو نئےنبی یا رسول کی کیا ضرورت ۔
پھر وہ حدیث بھی سمجھ میں آتی ہے کہ جب تک قرآن کتابوں سے اور حفاظ کے دلوں سے ختم نہ ہوگا قیامت نہیں آئے گی ۔

پھر رب العالمین نے رحمت العالمین بنا کر بھیجا
میرے خیال میں اسلام امن سے زیادہ رحم والا مذہب ہے اگر مذہب کو کوئی خصوصیت دینے کی ضرورت ہے تو ۔
 
مجھ میں ان کی ثنا کا سلیقہ کہاں ..۔
۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ میں کہاں وہ کہاں ..۔
یہی بات ہے، میں ذاتی طور پر اپنے آپ کو اس دھاگے کے قابل نہیں سمجھتا نظریں جھکائے یہی کچھ تحریر کر سکا۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
سچ پوچھیں تو میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں آپ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کے بارے میں ایک لائن بھی لکھ سکوں۔ اور لکھ بھی کیسے سکتی ہوں خود کو دیکھتی ہوں تو گناہوں سے لت پت پاتی ہوں جب کبھی اپنا احتساب کرتی ہوں تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں کیا حشر کے میدان میں میری بھی بخشش ہو سکے گئی اللہ وہ دن کیسا ہو گا جب سب کے سامنے میری گناہ بیان کئے جائینگے
 
جاسمن

ہم سب کا یہی حال ہے حمیرا۔ کم از کم میں تو شاید آپ سے بھی پیچھے ہوں۔ شاید سب سے آخر میں۔ ایک بار درود پاک پڑھنے کا بہت شوق ہؤا۔ پتہ چلا تھا کہ جو سب سے زیادہ درودِ پاک پڑھے گا،پیارے نبیﷺ کے سب سے زیادہ قریب ہو گا۔ میں سوچا کرتی تھی کہ اُس لمبی لائن میں کہیں آخر میں ،کہیں آخر میں،کہیں آخر میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔شاید،شاید،شاید۔۔۔۔۔ایں خیال است و محال است و جنوں۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے ایک دور میں اچھے قلم جمع کرنے کا شوق ہؤا۔ وہ دور کیلکولیٹر کا دور بھی تھا اور موبائل ابھی آئے نہیں تھے۔ البتہ سنتے تھے ان کے بارے میں۔ میرا جی چاہا کہ میں پیارے نبیﷺ کے لئے ایک ودّیا قلم ،ایک گھڑی اور ایک کیلکولیٹر ہدیہ لے کے جاؤں۔۔۔بڑی بچکانہ سی خواہش تھی (ابھی بھی دل میں آتی ہے البتہ اب چیزوں کی فہرست میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔)
 
الشفاء

جی چاہتا ہے تحفے میں بھیجوں میں انہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانہ ۔۔۔
 
عثمان

محفلین
بے شک اللہ کے سہارے زندگی میں امید ہے۔
اور رسول اللہ کی وجہ سے زندگی میں وہ عنصر جو ہمیں شناخت کا ایک پہلو مہیا کرتا ہے۔
 
رانا

محفلین
اس نعتیہ کلام کے بعد مجھے اورکچھ لکھنے کی ضرورت نہیں:
badargahezeeshan.png

رانا فاتح عبدالحفیظ
یہ خوبصورت اردو نعت ایک انڈو نیشین خاتون کی آواز میں۔ (انٹرنیشنل پیس سمپوزیم میں)
ربط
 
مدیر کی آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ایمی کہنے لگی۔
"اماں! میں نے آج خواب میں پیارے نبیﷺ کو دیکھا ہے۔"
"ماشاءاللہ"
" آپ ﷺ کُرسی پہ بیٹھے تھے۔ آپ ﷺ کا رنگ سرخ و سفید تھا۔اُس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ آپ ﷺ ہیں۔ میں نے آسمان کو دیکھا تو اُس پہ لکھا تھا کہ یہ حضرت محمدﷺ ہیں۔ تب مجھے پتہ چلا۔ آپ ﷺ کی آنکھیں بڑی اور بہت پیاری تھیں۔ آپﷺ کی ناک بھی بہت پیاری تھی۔ اور آپ ﷺ مجھے دیکھ کے مُسکرا رہے تھے۔"
سُبحان اللہ!ماشاءاللہ!اللہ میرے اور کُل کے بچوں کو پیارے نبی ﷺ کے رستے پہ چلنے کی توفیق دے اور آپ ﷺ کا پیار اُن کے دِل میں گہرا اور گہرا اور گہرا۔۔۔۔کر دے۔ آمین! اس رستے پہ ہر طرح کی آسانیاں اور خوشیاں اور کامیابیاں بھی عطا کرے۔ آمین
 
نور وجدان

آپ بہت نصیب والی ہیں ۔۔اتنی اچھی تربیت کی ہے آپ نے ماشاءاللہ ۔جانے کیوں آنکھ میں آنسو آگئے ۔ ایک ہم ہیں منتظر :(
 
جاسمن

لائبریرین
"اماں! کیا علم حاصل کرنا ہم پہ فرض ہے؟"ایمی نے پوچھا۔
"جی بیٹے۔ ہر مسلمان مرد اور عورت پہ علم حاصل کرنا فرض ہے۔"
"پھر پیارے نبیﷺ نے تو حاصل نہیں کیا؟؟"
"نہیں بیٹا اُنہوں نے تو ہم سب سے زیادہ بلکہ دُنیا کے ہر شخص سے زیادہ علم حاصل کیا۔ اور اُنہیں تو اللہ تعالیٰ نے خود سب کچھ سکھایا"
"اُنہوں نے تو بڑی آسانی سے علم حاصل کیا۔ ہمیں تو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔"
" نہیں بیٹا۔ اُنہیں وحی آتی تھی اور وحی کی ایک صورت تو آپ کے لئے بہت بھاری ہوتی تھی۔۔۔" میں نے اُسے وحی کی صورتیں بتائیں۔ اور پہلی بار کی وحی کے بارے میں بتایا۔
" اور اُنہوں نے جو علم پھیلانے کی جدو جہد کی۔۔۔ وہ آج تک کسی اِنسان نے نہیں کی۔"
" بیٹے پیارے نبیﷺ علم پھیلانے کے لئے بہت حریص تھے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کو آپ ﷺ کو ٹوکنا پڑا۔ آپ ﷺ نے تو اپنی آنے والی اُمت کے علم کے لئے بھی انتہائی جدو جہد کی ۔"
 
جاسمن

لائبریرین
میرے اور میرے بچوں کے ذہن میں حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جب بھی تصور آتا ہے،وہ بچوں کے روپ میں ہمارے پیارے نبیﷺ کے ساتھ پیاری پیاری شرارتیں کرتے نظر آتے ہیں
 
الشفاء

لائبریرین
یا رب تو کریمی و رسول تو کریم
صد شکرکہ ہستیم میان دو کریم

یا رب تو بھی کریم ہے اور تیرا رسول بھی کریم ہے، صد شکر کہ میرا معاملہ دو کریموں کے مابین ہے۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
یا رب تو کریمی و رسول تو کریم
صد شکرکہ ہستیم میان دو کریم

یا رب تو بھی کریم ہے اور تیرا رسول بھی کریم ہے، صد شکر کہ میرا معاملہ دو کریموں کے مابین ہے۔۔۔

بے شک!
اسی کرم پہ تو بھروسہ ہے۔ الحمدللہ رب العالمین۔
 
Top