اللہ نے یوں شان بڑھائی ترے در کی ، منور بدایونی

سیما علی

لائبریرین
اللہ نے یوں شان بڑھائی ترے در کی
بخشی ہے ملائک کو گدائی ترے در کی

پانے کو تو خورشید و قمر چرخ نے پائے
کیا پایا اگر خاک نہ پائی ترے در کی

جنت نے اتارے تو بہت نور کے نقشے
تصویر مگر ہاتھ نہ آئی ترے در کی

حوروں نے، ملائک نے، اجنا نے، بشر نے
کس کس نے کہاں بھیک نہ پائی ترے در کی

اللہ کے گھر سے ہے رسائی ترے در تک
اللہ کے گھر تک ہے رسائی ترے در کی

لے جائے گی اک دن مجھے طیبہ میں اڑا کر
جس وقت ہوا جھوم کر آئی ترے در کی

محشر میں بھی اس شان سے جاوں گا منور
رکھے ہوئے کاندھے پہ چٹائی ترے در کی
 

سیما علی

لائبریرین
سبحان اللہ۔
اور اس نعت کو کیا ہی خوب پڑھا ہے قاری وحید ظفر قاسمی نے
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 
Top