تعارف اللہ کا بندہ

اجمل خان

محفلین
اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں
اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو
اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عمل کرنا
اور
اللہ کے بندوں تک پہچانا چاہتا ہے۔
اللہ کے اس بندے کو’ محمد اجمل خان ‘ کہتے ہیں لیکن شارٹ کٹ میں آپ صرف ’ اجمل ‘ پکار سکتے ہیں کیونکہ کراچی میں لوگ اسی نام سے پکارتے ہیں۔
دینی تعلیم واجبی سی ہے اور اردو تو کسی درس گاہ میں پڑھا ہی نہیں لیکن بچپن سے ہی اردو سے شغف ہے۔
اِس شغف نے ’شغف ‘ کی ہی تخلص سے بچپن میں شاعری کی طرف مائل کیا لیکن ناکام رہا
اور اب پچپن میں آکر ایک سال پہلے کچھ لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔
جو کچھ لکھا القلم (www.alqlm.org) کی نذر کیا۔
آج کل القلم عتاب میں ہے اسلئے اس طرف آ نکلا۔
نہ جانے یہ سفر کیسا رہے گا۔
 

زیک

مسافر
جو صاحب آخری بار محفل میں سال پہلے آئے تھے انہیں آج کیوں خوش آمدید کہا جا رہا ہے؟
 

bilal260

محفلین
میں بہت ہی پریشان ہوا اس تھریڈ کا ئٹل پڑھ کر کہ صرف ایک ہی بندہ ہے جو کہ اللہ کابندہ ہے اور وہ بھی اتنی مدت بعد اردو محفل پر رجسٹرڈ ہوا ہے۔
باقی کیا اللہ کے بندے نہیں؟
یہ بھی اسی تھریڈ سے تعلق رکھا ہے جس تھریڈ کا عنوان تھا " @اسے نہ پڑھے "
یہ سب کچھ پاکستانی ہی کرتے ہیں۔
موضوع منفرد منتخب کر لیا تا کہ ہر بندہ پرھے۔
 
14 جنوری 2014 کو رکنیت حاصل کی، 1 سال اور ایک ماہ بعد 18 فروری 2015 کو تعارف پیش کیا۔ 24 مراسلے اور 15 ریٹنگز کے حصول کے بعد اپریل 2015 میں آخری بار محفل میں تشریف لائے۔
اور اب 10 مارچ 2016 کو ۔۔۔۔ :atwitsend:

اب مجھے سمجھ آئی کہ ہم ترقی کیوں نہیں کر سکتے:cool2:
 
Top