باسم
محفلین
خلیری بہن کی پیدائش پر
اللہ کی رحمت اتری ہےسارے گھر میں چھائی خوشیاں
گڑیا جیسی پیاری مُنّی دامن بھر کے لائی خوشیاں
بھیّا کی بہنا آئی ہے سب کا منہ میٹھا کرواؤ
ننھی جان کا صدقہ دے دیں دادی اماں کو بلواؤ
چھوٹی چھوٹی اس کی آنکھیں ننھے ننھے اسکے پاؤں
نانی اماں یہ کہتی ہیں میں تو اس پہ واری جاؤں
گال اس کے امی جیسے ہیں ناک اس کی ابو جیسی ہے
ہونٹوں سے پھپھو لگتی ہے پیشانی ماموں جیسی ہے
سنجیدہ ہو دادا لگتی جب ہنستی نانا لگتی ہے
گول مٹول سے چہرے میں اک چھوٹی سی دنیا بستی ہے
چچا جان کھلونے لائے خالہ نے کپڑے بھیجے ہیں
پیار کے سب انداز نرالے اللہ نے ہم کو بخشے ہیں
یقیناً اصلاح کی بہت گنجائش ہے