الوداعی مراسلہ

باباجی

محفلین
السلام و علیکم احباب
برائے مہربانی کسی قسم کے دکھ یا غم کا اظہار مت کیجیئے گا ۔۔ کچھ ذاتی مسائل کچھ تکنیکی مسائل کی بنا پر پہلے بھی سعود بھائی کو گزارش کی تھی کہ میرا اکاؤنٹ معطل کردیجیئے لیکن انہوں نے محفلین کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے مجھے کچھ مشورے دیئے ۔۔ لیکن میں اب محفلین سے براہ راست الوداعی مرسلے کے ذریعے مخاطب ہوں ۔۔ بہت ہی خوبصورت وقت گزرا یہاں بلا شبہ یہ 4 سال اب تک کی زندگی کے قیمتی اور سب سے خوبصورت 4 سال تھے ۔۔ بہت سی خوبصورت اور نابغہ روزگار ہستیوں سے ملاقات ہوئی باتیں ہوئیں ۔۔ ہر محفلین اپنے آپ میں انجمن ہے ۔۔ میں یہاں سے وداع لینا چاہتا ہوں کہ کچھ ناقابل بیان ذاتی مسائل ہیں جن کی وجہ سے میں کچھ عرصہ بالکل گمنامی میں جانا چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے ڈھونڈ نا پائے اور نا میں کسی کو ڈھونڈ سکوں انٹرنیٹ پہ یا کسی اور ذریعے سے اس فیصلے سے محفل یا کسی محفلین کا کوئی تعلق نہیں ۔۔ اور میں یہ باباجی کا لاحقہ بھی ختم کردینا چاہتا ہوں کہ اس سے بھی دل بھر گیا ہے ۔۔ مجھے سب محفلین سے بہت بہت عزت و محبت ملی کسی سے کوئی شکوہ نہیں اگر کسی کو مجھ سے کوئی شکایت ہے تو میں معافی کا خواستگار ہوں ۔۔ اور میں اکاؤنت معطل اس لیئے کروانا چاہتا ہوں کہ میں چاہنے کے باوجود بھی باباجی کی آئی ڈی سے دوبارہ نہیں آنا چاہتا یہاں ۔۔ زندگی نے وفا کی تو اگر کبھی دوبارہ آیا اپنے اصلی نام سے آئی ڈی بناکر ہی آؤں گا ۔۔ منتظمین سے دلی گزارش ہے کہ اکاؤنٹ معطل کردیں برائے مہربانی ۔۔
اللہ حافظ تمام محفلین کو
"اب تو جاتے ہیں میکدے سے میر
پھر ملیں گے خدا لایا"
 

یاز

محفلین
وعلیکم السلام
اللہ کرے کہ آپ خوش و خرم رہیں اور پھر سے نئے جوش و جذبے سے محفل پہ تشریف لائیں۔ اس عارضی وقفے تک اللہ حافظ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم آپ کی خوشی میں خوش ہیں۔

واپسی کا انتظار بہرکیف رہے گا۔ :)

اللہ آپ کو اپنی طرف راغب کرے اور دل کا سکون عطا فرمائے۔ آمین۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خدا حافظ۔ اس کے ساتھ ایک مشورہ ہے کہ ہو سکے تو کسی سائکیٹرسٹ سے مشورہ کر لیں۔ وہ شاید کچھ اینٹی ڈپریسنٹ گولیاں تجویز کرے۔
 

عباس اعوان

محفلین
اللہ پاک آپ کے لیے آسانیاں فرمائے اور آپ پر اپنی رحمتیں مزید نازل فرمائے۔
آمین۔
اور واپسی کے لیے دعائیں اور امیدیں۔
 
Top