الیپو کے پردے۔۔۔۔

شام کے تاریخی شہر الیپو میں گلیوں اور سڑکوں پر آپکو جا بجا پردے اور چادروں لٹکی نظر آئیں گئیں ۔۔ وجہ اسکی آپ شائد یہ سمجھ رہے ہونگے کی دقیانوسی شامی مرد اپنی خواتین کو نا محرم مردوں کی نظروں سے بچانے کا اہتمام کئے ہوئے ہیں۔۔۔ یا پاکستانی دوکانداروں کی طرح دھوپ اور گرمی سے بچنے کا کوئی انتظام ہے۔۔۔ اجی نہیں اسکی وجہ ہرگز یہ نہیں ہے۔۔ درحقیقت یہ پردے تو سرکاری فوج کےاسنائیپرز سے بچنے کے لئے لٹکائے گئے ہیں۔
tpag20130219d5190.jpg

tpag20130210d1963.jpg

یہ دیسی دفاعی ہتکنڈہ دراصل اونچی عمارتوں پر برجمان اسنائیپرز کی نظروں سے بچنے کے لئے نہایت موثر ثابت ہوا ہے۔
tpag20130219d5289.jpg

الیپو کے یہ پردے ایمان نہیں جان کی حفاظت کرتے ہیں۔۔
tpag20130219d4916.jpg
یہ پردے شام کے حالات جنگ کی ایک پچیدہ تصویر پیش کرتے ہیں۔۔ جس میں تربیت یافتہ اور مسلح شامی سرکاری افواج ، باغی فوجیوں اور شہریوں سے نبرد آزما ہے۔
tpag20130210d1999.jpg
tpag20130210d2033.jpg
العزہ محلہ شمالی الیپو
tpag20130214d2692.jpg
تمام شہر کی کھڑکیاں اسطرح ڈھکی ہوئی ہیں
tpag20130219d5127.jpg
بقول الیپو کے باشندوں کہ درحقیقت یہ پردے ہٹ کر ہی گواہی دیں گے کہ یہ نا ختم ہونے والی جنگ اب ختم ہوچکی ہے۔۔
tpag20130210d1637.jpg
الیپو کی تباہی کا نظارہ۔۔
tpag20130210d1590.jpg
فوٹو گرافر فرانکو پاگیٹی کے مطابق آپ کو اس بات کا دھیان بھی رکھنا پڑتا ہے کہ آپ کا سایہ کسی پردے پر نا پڑے اگر ایسا ہوگیا تو آپ کی ہلاکت یقینی ہے۔۔
tpag20130219d5223.jpg

tpag20130219d5025.jpg
 
Top