الیکشن سے جڑا کاروبار عروج پر

پاکستان میں جاری انتخابی مہم جمعرات کو ختم ہو گئی لیکن مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی تصاویر، ٹی شرٹ، پارٹی پرچم، بیج اور انتخابی نشانات کی خریداری عروج پر ہے

130509163930_elections_1.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ان انتخابات سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے بجائے مختلف سیاسی جماعتوں کو پسند کرنے والے لوگ ان حیزوں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں

130509163938_elections_5.jpg
 
اس مرتبہ سیاسی رہنماؤں کی تصاویر اور انتخابی نشانات والی تصاویر کے ساتھ ساتھ ٹوپیوں کی مانگ زیادہ ہے جو ایک نیا رحجان ہے

130509164009_elections_6.jpg
 
دکانداروں کے مطابق ان کا کاروبار انتخابات کے بعد بھی کچھ دن چلے گا کیونکہ کامیاب ہونے والے جماعت کے لوگ خریداری کے لیے آئیں گے اور ضمنی انتخاب میں ایسی دکانداری چلے گی

130509164015_elections_9.jpg
 
ان دکانداروں کی سیاسی وابستگی کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ انہوں نے خود ہی ایک وقت میں کئی سیاسی جماعتوں کے انتخابات نشانات لگائے ہوتے ہیں

130509164017_elections_10.jpg
 
انتخابی سامان فروخت کرنے والی دکانیں عام دنوں میں آٹھ بجے کے قریب بند ہو جاتی ہیں لیکن ان دنوں یہ دکانیں رات بارہ سے ایک بجے تک کھلی رہتی ہیں

130509164055_elections_11.jpg
 
کچھ لوگ تو اپنے بچوں کی فرمائش کے لیے یہ بیج اور انتخابی نشانات خریدے رہے ہیں جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو رضا کارانہ طور پر تقسیم کرنے کے لیے یہ چیزیں خرید رہے ہیں

130509164058_elections_12.jpg
 
محمد بوٹا ریڑھی پر جرابیں فروخت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دنوں میں اس کے کاروبار کی مانگ میں خاصا اضافہ ہوا ہے اس لیے انہوں نے اپنے پرانے کام کو کچھ دنوں کے بند کردیا ہے

130509164100_elections_13.jpg
 
Top