آپ کی دی ہوئی سائٹ کے اب تک کے پول نتائج یہ ہیں۔۔
آپ کی دی ہوئی سائٹ کے اب تک کے پول نتائج یہ ہیں۔۔
پاکستان تحریکِ انصاف۔۔۔ ۔۔ ۴۷ فیصد
آل پاکستان مسلم لیگ۔۔۔ ۔۔ ۱۹ فیصد
پاکستان مسلم لیگ نواز۔۔۔ ۔۔ ۱۹ فیصد
متحدہ قومی مومنٹ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۹ فیصد
پاکستان پیپلز پارٹی۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۴ فیصد
جمیعت علمائے اسلام۔۔۔ ۔۔ ۱ فیصد
یہ کہیں پرانوں کی جگہ نا لے لیں اور پرانے گھر بیٹھ جائیںسوشل میڈیا والے سپورٹرز سب سے پہلے پولنگ اسٹیشنز پر
الیکش کمیشن کے مطابق آٹھ کروڑ کل مندرج ووٹروں میں سے نصف تعداد یعنی چار کروڑ لوگوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کی تصدیق کی تھی۔ ووٹ ڈالنے کی شرح اس بار کم سے کم پچاس فیصد سے تو زیادہ ہونی چاہیے۔
ویسے ابھی تک کتنے محفلین نے ووٹ کاسٹ کئے ہیں؟
میں نے ووٹ ڈال دیا ہے۔ نئے پاکستان کو
شائد ایسا ہی ہو۔
ویسے ابھی تک کتنے محفلین نے ووٹ کاسٹ کئے ہیں؟
ایسا ہی لگ رہا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے بی بی سی لاگ پر یہ پڑھا تھا:
"پشاور کے حلقے این اے 1 میں خواتین کے پولنگ سٹیشنوں پر خواتین ووٹر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار ووٹ ڈال رہی ہیں۔"
"خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شدت پسندوں کے حملوں کے خوف کے باوجود صبح سویرے اکثر پولنگ سٹیشنوں پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچے اور ووٹ ڈال رہے ہیں۔"
"اسلام آباد کے نواحی علاقے جھنگ سیداں میں ووٹروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں پچھلی بار سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔"
بس ابھی تھوڑی دیر میں امی اور ابو کے ساتھ جاؤں گا۔