الیکشن کمیشن - مدد

کل میں نے اپنے ایک دوست کے ذریعہ اپنے ووٹ کا انداراج 8300 کے ذریعہ پتہ کروایا۔

پتہ یہ چلا کہ میرا ووٹ مشتاق کالونی، میاں چنوں، خانیوال میں رجسڑڈ ہے۔

جبکہ میں کراچی کا مستقل رہائشی ہوں اور حال میں سعودی میں قیام پذیر ہوں- لگتا ہے کہ اس الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا امکان ہے-

کوئی صاحب ہیں یہاں کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرسکیں کہ میرا ووٹ میاں چنوں سے نکلوادیں۔

مدد کی درخواست ہے
 
کسی کے علم میں ہے کہ مشتاق کالونی میاں چنوں سے کون ایم این اے ہے؟ یا کونسی پارٹی جیتی ہے

مجھے لگ رہا ہے کہ میرا ووٹ وہی کاسٹ کروائے گی۔ کراچی کا تو صرف نام ہی بدنام ہے۔

الیکشن کمیشن خانیوال کے دسٹرکٹ افیسرنے کسی قسم کی مدد سے انکار کردیا ہے
 
  1. NA-156 Khanewal-I Mr. Muhammad Raza Hayat Harraj PML
  2. NA-157 Khanewal-II Mr. Hamid Yar Hiraj PML
  3. NA-158 Khanewal-III Pir Muhammad Aslam Bodla PML
  4. NA-159 Khanewal-IV Ch. Iftikhar Nazir PPPP
اس میں میاں چنوں کس حلقے میں ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں دوست کا تعلق ڈی ائی خان سے ہے

میں نے خود مسٹر جاوید اقبال کو فون کیا تھا جو خانیوال کے الیکشن کمیشن کے دسٹرکٹ افیسر ہیں
یہ ممکن ہے کہ آپ کے والدین یا آپ کا بچپن میاں چنوں میں گذرا ہو، شناختی کارڈ بھی ادھر سے ہو، جس کی وجہ سے ووٹ خود بخود ادھر منتقل ہو گیا ہو؟
 
یہ ممکن ہے کہ آپ کے والدین یا آپ کا بچپن میاں چنوں میں گذرا ہو، شناختی کارڈ بھی ادھر سے ہو، جس کی وجہ سے ووٹ خود بخود ادھر منتقل ہو گیا ہو؟

میں تو کبھی خانیوال کے قریب سے بھی شاید ٹرین میں گزرا ہوں تو پتہ نہیں۔
نہ میرے خاندان کا کوئی فرد خانیوال سے متعلق ہے
ووٹ خودبخود ادھر ہونے کا سوال نہیں۔

کیا اپ کا ووٹ کا اندراج درست ہے؟ کیا ممکن نہیں کہ دھاندلی کے لیے غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کا اندراج دانستہ غلط کیا گیا ہو؟
 
میں نے تو کبھی چیک نہیں کیا۔ جب میں پاکستان سے باہر مستقبل کی تلاش میں نکلا ہوں تو پاکستان سے محض جذباتی وابستگی کا ہی کہہ سکتا ہوں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ ہاں جب پاکستان واپس جاؤں گا مستقل رہنے کو تو پھر ووٹ کا اندراج ہوگا
 
ذرا کسی سے چیک تو کراویے۔

مجھے لگ رہا ہے کہ اپنا ووٹ بچانے کے لیے 11 مئی کو خانیوال میاں چنوں مشتاق کالونی جانا پڑے گا اپنے خرچہ پر
 
Top