الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دےدیا۔۔

افلاطون

محفلین
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے اور پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی انتخابات مکمل نہ ہونے پر عام انتخابات کے لئے ناہل قرار دے دیا۔۔۔

مزید پڑھیں۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
جنگ کے مطابق وہ تا حال اہل نہیں ہو سکی ہیں۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
ربط
 

شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی ابھی آتے ہیں اثاثوں کی فہرست لیکر۔ لیکن ایم کیو ایم کے پاس تو کوئی اثاثے ہیں ہی نہیں۔

اور پی ٹی آئی نے نہیں کروائے الیکشن تو باقی پارٹیوں نےکون سے کروا لیے ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
آدھا کراچی بابر غوری کا ہے، آدھا سمندر بھی اسکا ہے ۔۔۔۔۔۔اس سے زیادہ کیا اثاثے ہونگے؟؟؟ :D صائمہ نام کے سارے پروجیکٹس۔۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ابھی آتے ہیں اثاثوں کی فہرست لیکر۔ لیکن ایم کیو ایم کے پاس تو کوئی اثاثے ہیں ہی نہیں۔

اور پی ٹی آئی نے نہیں کروائے الیکشن تو باقی پارٹیوں نےکون سے کروا لیے ہیں۔
پی ٹی آئی سے ہمدردی جتانا کوئی آپ سے سیکھے۔۔۔بہت خوب۔
 

رانا

محفلین
بات صرف اتنی ہے کہ باقی پارٹیوں نے پیپرز پہ الیکشن کروائے ہیں اس لئے بروقت جمع کرادیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے فزیکلی بکھیڑا ڈال لیا ہے تو سمیٹ کر پیپرز پر لانے میں وقت تو لگے گا ہی۔ کاغذی الیکشن کے لئے صرف ایک کمپیوٹر اور ایک عدد کمپیوٹر آپریٹر کی ضرورت تھی۔عمران بھی کچھ زیادہ ہی سیدھا ہے پہلے کاغذی الیکشن جمع کرادیتا بعد میں اصلی الیکشن کراتا رہتا، ایسا نہ ہو کہ اصلی الیکشن کے چکر میں بڑے الیکشن سے باہر ہوجائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کریں الیکشن میں اس کی ہوا نکل جائے گی۔ ابھی عمران خان کو الیکشن لڑنے اور حکومت میں آنے کے لیے پندرہ سے بیس سال چاہییں۔
 

عسکری

معطل
فوج اہل ہے نا الیکشن میں ٹانگ اڑانے کے لیے کہ نہیں ؟ میرا مطلب ہے سیکیورٹی دینا :p
 

ساجد

محفلین
پی ٹی آئی سے ہمدردی جتانا کوئی آپ سے سیکھے۔۔۔ بہت خوب۔
کاشفی صاحب ، ابھی تک آپ شمشاد بھائی پر نواز شریف نواز ہونے کا الزام دھرتے تھے اور اب آپ نے پھر سے پینترا بدلا ہے اور ان کو پی ٹی آئی کے ہمدرد ہونے کا کہہ رہے ہیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ سیاست کے دھاگوں کا ستیاناس کرنے کی بجائے کوئی مستند اور معقول بات لکھا کریں۔ اگر آپ نے ایک مخصوص گروپ کی طرفداری میں دل آزاری کا سلسلہ جاری رکھا تو آپ کے مراسلات کو شائع کرنے سے معذرت کی جا سکتی ہے۔ سیاست کے دھاگوں میں آپ کے بیشتر مراسلے نفرت اور الزام تراشی پر مبنی ہیں جو دیگر اراکین کو بر گشتہ کر رہے ہیں اور محفل کے مجموعی ماحول کو خراب کرتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
کاشفی صاحب ، ابھی تک آپ شمشاد بھائی پر نواز شریف نواز ہونے کا الزام دھرتے تھے اور اب آپ نے پھر سے پینترا بدلا ہے اور ان پر پی ٹی اے کے ہمدرد ہونے کا کہہ رہے ہیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ سیاست کے دھاگوں کا ستیاناس کرنے کی بجائے کوئی مستند اور معقول بات لکھا کریں۔ اگر آپ نے ایک مخصوص گروپ کی طرفداری میں دل آزاری کا سلسلہ جاری رکھا تو آپ کے مراسلات کو شائع کرنے سے معذرت کی جا سکتی ہے۔ سیاست کے دھاگوں میں آپ کے بیشتر مراسلے نفرت اور الزام تراشی پر مبنی ہیں جو دیگر اراکین کو بر گشتہ کر رہے ہیں اور محفل کے مجموعی ماحول کو خراب کرتے ہیں۔
اب آپ پر الزام لگنے کی باری ہے آئی ول شیور ویٹ فار اٹ :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی کاشفی بھائی بہت پیارے اور بیبے بندے ہیں۔ ان سے چھیڑ چھاڑ چلتی رہتی ہے۔ میری تو یہی دعا ہے کہ خوش رہیں اور حق سچ کا ساتھ دیں۔

جہاں تک میری ہمدردیاں ہیں تو میں کئی دفعہ واضح الفاظ میں کہہ چکا ہوں کہ میرا کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔
 
Top