جاسم محمد
محفلین
الیکشن کمیشن کوالیکٹرونک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی اجازت
SAMAA | Web desk
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 2 hours ago
فائل فوٹو
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کےاستعمال کا اختیار دے دیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاق کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران 2آرڈیننس منظور کیے ہیں، آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کو ’ای وی ایم مشین‘ کےاستعمال کا اختیار دے دیا ہے۔ وفاقی کابینہ سےمنظوری کے بعد آرڈیننس صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی کےحلقہ این اے249 میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرانے کامطالبہ کرتی ہے، ووٹوں کی گنتی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ووٹرز کا ٹوٹل ٹرن آؤٹ صرف 21فیصد رہا جبکہ جیتنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار کا 5فیصد ووٹ لےسکا۔
این اے249میں الیکشن میں عمومی تاثر ہے کہ بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔ انھوں نےکہا کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست بھی اپنے آخری وقتوں پر ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔
کرونا ایس او پیز کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ملک میں ایس او پیز پرعمل 68فیصد ہے جبکہ سب سے کم عمل درآمد سندھ اور کراچی میں ہورہا ہے۔ اگر کراچی میں ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے پورے ملک کو نقصان ہوسکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایس او پیز پر100فیصد عملدرآمد ہو۔