الیکشن 2013 - جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عسکری

معطل
الیکشن2013 جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے کی سوچی جائے اور اس پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں نواز شریف کی مسلم لیگ نون کو کامیابی ملی ہے اور عوام نے ان کو مینڈیٹ دیا ہے ۔ سب سے پہلے سیاسی پارٹیوں کو اب رونا دھونا بند کرنا چاہیے اور اس سیاسی گرم ماحول کو ٹھنڈا کرنا چاہیے اور عوام کو بھی اب چاہیے کہ ٹھنڈے ہو جائیں اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کریں ۔ہمارے ملک میں بہت کچھ پرفیکٹ نہین اس لیے اس بات پر بھی رونا بند کریں کہ الیکشن کیسے ہوئے ۔ خوشی کی بات جو اس الیکشن کی ہے عوام باہر نکلے عوام میں جذبہ تھا اور عوام نے جوش وخروش سے انتخابات مین حصہ لیا ۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہے اور عوام رائے کا احترام ہم سب پر فرض ہے نا کہ اب عوام کو ہی جاھل وغیرہ کے برے القابات سے نواز جائے ۔ ہم عوام تبدیل نہیں کر سکتے لیڈر تو آنی جانی چیز ہے ۔
پاکستان کا المیہ رہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں گند ایک دوسرے پر ڈالتی رہی ہین ۔ اسی طرح الیکشن کا گند بھی زوروں پر ہے لیکن جو بات اب بہتر لگی وہ لیڈروں کا اپنی ہار پر خاموش رہنا اور واویلا نا کرنا ہے ۔ اگر کوئی بڑی پارٹی اٹھ کھڑی ہوتی دھاندلی کے نعرے کے ساتھ تو بہت انارکی پھیلتی ملک میں ۔
اسی طرح اب جن کو مینڈیٹ ملا ہے ان پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔ مرکز اور پنجاب میں حکومت بننے سے اب سب سے بڑی ذمہ داری پی ایم ایل این پر آتی ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے یقینا اچھے برے مکس کام کیے ہیں پر اس بار ان کو کچھ مزید کر کے دکھانا ہو گا ۔ جو کچھ میرے دماغ میں ہے اگر یہ ہو جائے تو عوام یقیننا اگلی بار ان کا حال پی پی پی جیسا نہین کریں گے
  1. سب سے پہلے زرداری ٹولے سے جان چھڑائیں جیسے ہی ان کی مدت ختم ہو چاروں گورنر اور صدر کچھ مخلص اور ایماندار لوگوں کو بنایا جائے
  2. تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر اور مشاورت سے چلا جائے نا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ اور رگڑے لگا کر
  3. ملک کو درپیش چیلنجز کا ٹھنڈے دل سے حقیقت پسندانہ حل سوچا جائے
  4. عوام کی جو سب سے بڑی مشکلیں ہیں ان کو سامنے رکھ کر اگر کام کیا جائے تو بے شک آپ کوئی میگا یادگار چیز نا بنوائیں عوام آپکو ووٹ دے گی ۔ لوڈ شیڈنگ اور بد امنی اس وقت ٹاپ پر ہین عوام پس کر رہ گئی ہین ان میں
  5. جتنا جلدی ہو سکے شارٹ اور لانگ ٹرم پر بجلی کے مسئلے کا حل نکالا جائے اور حل نکالتے وقت یاد رکھا جائے کہ پہلے ہی ہمارا فیول بل 30 ارب ڈالر ہو چکا ہے ہم کما کما کر صرف تیل والے ملکوں کو نہیں دے سکتے۔ اس لیے شارٹ ٹرم ہمسایہ ممالک سے سرپلس بجلی خرید کر اور لانگ ٹرم پن سولر اور ونڈ انرجی کے بڑے منصوبے بنائے جائیں اگر آپ نے لوڈ شیڈنگ مار دی تو آپ نے عوام کے دل جیت لیے بلکہ اگلے الیکشن کے لیے بھی پکا کام کر لیا ۔ عوام کی روزی روٹی سکون نیند سب اس بجلی نے حرام کر رکھی ہے اور اس پر آپکو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا بہت ہی جارہانہ انداز میں
  6. عوام بہت جلد رونے دھونے سے تنگ آ جاتی ہے اس لیے اب دوبارہ سے وہی راگ نا الاپا جائے کہ مسائل ورثے مین ملے ہین ہم کیا کریں ۔ اس طرح قوم کی امیدیں بہت جلد دم توڑ جاتی ہین اور عوام مین مایوسی پھیلتی ہے اور پھر اس نقصان کی بھرپائی نہیں ہو سکتی ۔
  7. خدا نے آپکو ایک اور موقع دیا ہے اور اس بار کوئی خطرہ بھی نہیں رہا جیسے پہلے ہوتا تھا اب فوج عدلیہ عوام سب جمہوریت پر متفق ہیں اس لیے ان کو کچھ ڈیلیور کریں اور نمائشی یا پیسے جھونکنے والے منصوبوں کی بجائے سولڈ کام کریں تا کہ آپکو بتانے کی ضرورت نا ہو کہ یہ کیا وہ کیا لوگ خؤد سے آپکی تعریف کریں
  8. بلوچستان کے سارے معاملے کو نئے سرے سے سیٹ کریں اور جتنا جلدی ہو بات چیت سے اس مسئلے کا حل نکالیں
  9. فاٹا اور پاکستان کی دہشت گردی پر قاپو پانے کے لیے اقدامات کریں سیاسی یا عسکری پر جتنا جلدی ہو اس جنگ سے نکلیں تا کہ یہ خؤن کا بہتا دریا بند ہو
  10. پاکستان بھر کی ڈی ویپنائزیشن کریں اور عوام سے ہتھیار پہلے ٹائم دے کر واپس لین اور پھر آپریشن کر کے عوام میں ہتھیار تباہ کن حد تک بڑھ چکے ہین جن کے ہوتے امن کے خؤب دیکھنا بے وقوفی ہے ۔ کراچی پشاور لاہور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں مین آپریشن اور پیار سے ہتھیار نکلوائین اور مزید ہتھیار بیچنے پر پابندی لگائیں عسکریت پسندی اور گن کلچر کی حوصلہ شکنی کریں تا کہ عوام کی حفاظت ہو سکے ۔
  11. پولیس کلچر پر خصوصی توجہ دیں اور پولیس کا سارا نظام ری ویو کر کے موٹر وے پولیس جیسی کوئی فورس بنائیں جو عوام کی خدمتگار ہو
  12. کراچی کو کلئیر کرا کر رینجرز اور ایف سی کو واپس بیرکوں میں بھیجیں بہت ہو گیا خون خرابہ اب اس مسئلے کو مزید لٹکایا تو وہاں سول وار ہو سکتی ہے ۔
  13. جنوبی پنجاب فاٹا بلوچستان اندرون سندھ اور دوسرے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں غربت پیسے دے کر یا گاڑیاں دے کر نہیں تعلیم اور روزگار سے ختم ہوتی ہے ۔
  14. تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور تعلیمی بجٹ کم از کم 200 فیصد سالانہ زیادہ کریں ملک مین سکولوں کالجوں کا ایک جال بچھا دیں اور اساتذہ کی ٹریننگ تکخواہیں اور مراعات پر کشش بنائین تا کہ قابل لوگ بھی اس طرف کھینچے چلے آئیں ۔ ملک کو جہالت نے برباد کر رکھا ہے
  15. سیاسی اتحاد کریں پر عوام کی جان نا نکالیں زرداری کی طرح مک مکا کر کے۔ اسی طرح احتساب کا عمل ہونا چاہیے ملک کے بڑے اداروں کو بچانے کے لیے قابل ترین آدمی لگائے جائیں جو ریلوے پی آئی اے پاکستان سٹیل کو ڈوبنے سے بچائیں ۔
  16. ترقیاتی بجٹ پر سارے پاکستنا کا حق ہے ایک لاہور کی نا چمکاتے جائیں ورنہ ساری پبلک اٹھ کر لاہور آ بیٹھے گی اور اس کا حال بھی کراچی جیسا ہو جائے گا۔ ہر پارٹی کے علاقے میں ترقیاتی کام برابر ہونے چاہیے - یاد تو ہے نا زرداری نے کیسے ناظقہ بند کیا ہے 5 سال پنجاب کا آپ نے ویسا نہین کرنا
  17. عوام کو ڈیلیور کریں اب یہ عوام مزید برداشت نہین کر سکتی ارجنٹ ضرورت ہے عوام کو بجلی گیس امن امان کی اب آپ بھی بہانے بازی نا کر لینا ۔
  18. آپ بزنس مین ہیں آپ اچھی طرح جانتے ہین انویسٹرز کا اعتماد کیسے جیتا جا سکتا ہے پاکستانی انڈسٹری اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کی قبر بنا دی زرداری نے آپ کو اسے بحال کرانا ہے تا کہ عوام خوشحال ہوں اور ملک آگے بڑھے جو کہ پچھلے 5 سلا مین پیچھے جا رہا تھا۔
  19. موثر سفارت کاری سے امریکی حملے بند کرائیں اور دوسرے ملکوں کی پاکستان میں مداخلت کے راستے بند کرائیں عوام اب وہ والی نہیں عوام سب جانتی ہے کیا ہو رہا ہے ۔
عمران خآن صاحب گڈ لگ فار نیکسٹ ٹائم ۔ ہار جیت کوئی اینڈ نہیں پی ٹی آئی ختم نہین ہو رہی نا یہ آخری انتخابات تھے امید ہے ایک دن آپکو بھی عوام چانس دے گی۔ آپ پر اس وقت بھی بھاری ذمہ داری ڈالی ہے عوام نے آپکو ایک صوبے کی حکومت ملی ہے آپ اسے مثال بنا کر پیش کریں تاکہ اگلی بار عوام دیکھے کہ آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں ۔ آپ کو ٹف اپوزیشن بننا ہے جو حکومت کو سیدھا رکھے اور عوامی مفاد میں آپکو حکومت کے ساتھ بھی کھڑا ہونا ہے نا کہ میں نا مانوں کا راگ الاپیں اور کام دھندہ چوپٹ رکھیں ۔فاٹا اور خیبر پختون خواہ کی عوام نے آپکو چنا ہے اور مرکز کی دوسری بڑی آواز بھی آپ ہین اب آپکا اصل امتحان ہے ہم دیکھیں گے کہ آپ کیا کرتے ہو عوام کے لیے اپنے صوبے مین اور کتنی ترقی خوشحالی امن لے آتے ہو وہاں ۔ اس وقت کے نتیجے کے مطابق بھی آپکے 90 ایم پی اے ایم این اے جیت چکے ہین یہ بہت بڑی تعداد ہے اب آپکو ان 90 حلقوں کی عوام کو کر کے دکھانا ہے کہ آپ کو ووٹ دے کر انہوں نے کیا کھویا کیا پایا ۔ مجھے امید ہے صوبہ خیبر پختون خواہ آپکا منی نیا پاکستان بنے گا اور زبردست ترقی خوشحالی کے ساتھ پاکستنا کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ بن کر ابھرے گا۔ اور پانچ سال بعد آُ مزید مضبوط بن کر سامنے آئیں گے ۔
باقی الطاف زرداری اسفند یار تم لوگوں کو بندہ کیا کہے تمھارے دل آنکھیں کان بند ہین تم جو کر رہے ہو اور کرتے رہے ہو اس کا پورا پورا بدلہ ملے گا کل قیامت کے دن جہاں نا تمھاری پارٹی ہو گی نا کوئی سیاسی قوت ۔ کچھ تو خدا کا خوف کرتے پر شاید خدا نے تمھارے دلوں پر مہر لگا دی ہے ۔ زرداری آپ سے جان چھوٹی عوام کی یہی ہمارے لیے بہت بڑی بات ہے آپ ایک کینسر ہو جو اس ملک کو 2008 میں لگا تھا۔
یہ ملک ہمیشہ رہے گا چاہیے یہ پارٹیا رہین نا رہین یا یہ سارے لیڈر رہیں نا رہیں یہ بات عوام کو یاد رکھنی چاہیے کہ اصل چیز ملک ہے نا کہ پارٹی یا لیڈر ۔پاکستان زندہ باد

( تحریر و پیشکش - عسکری )
 
حسان خان

لائبریرین
کچھ اضافہ میں کرتا چلوں:

نئی حکومت پاکستانی چینلوں سے بھارتی ڈرامے اور بولی وڈ ایوارڈ شو فی الفور ختم کرے۔
نئی حکومت پاکستانی خبری چینلوں کے مصالحہ آمیز اور غیر پیشہ ورانہ انداز پر پابندی لگائے۔
 
کلچرل موت کو روکا جائے اس بات سے مین متفق ہوں ۔ ہمارا ملک اخلاقی لحاظ سے بھی تباہ کیا جا رہا ہے پر یہ سازش نہین بزنس ہے
 
رانا

محفلین
زبردست عسکری بھائی۔ لاجواب تحریر اور بالکل موقع کی مناسبت سے۔
ویسے اپنے شعبے سے ہٹ کر اتنی تفصیلی تحریر۔۔ میں سمجھا کسی اخبار کا کالم شئیر کیا ہے آپ نے۔ نیچے تک پہنچا تو پتہ لگا کہ یہ تو اپنے عسکری بھائی ہیں۔:)
 
جی برادر۔ میں جانتا ہوں کہ یہ کوئی سازش نہیں ہے۔ لیکن اسے ایسی کاروباری ضرورت بھی نہیں کہا جا سکتا کہ جس کے بغیر چینلوں کا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا۔ پاکستان میں ہر مہینے سینکڑوں پاکستانی ڈرامے اور پروگرام بنتے ہیں۔ کیا پاکستانی تفریحی پروگراموں کی اتنی قلت ہو گئی ہے کہ بھارت کا فنی لحاظ سے بالکل پست مواد مستعار لے کر چینلوں پر چلایا جائے؟ اور آپ کو بھی معلوم ہے کہ ملک میں بھارتی ڈراموں کے باقاعدہ ناظرین کی تعداد بہت ہی کم ہے۔ اگر ان کی جگہ پاکستانی ڈرامے ہی چلائے جائیں تو کاروباری لحاظ سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

اب خبری چینلوں کے انداز پر بات کرتے ہیں۔ نجی خبری چینلوں کا شروع میں پی ٹی وی کی تقلید میں کافی پیشہ ورانہ انداز تھا، لیکن بعد ان چینلوں نے اسٹار نیوز، زی نیوز اور انڈیا نیوز کا گھٹیا ترین فلمی اور ڈرامائی انداز اپنا لیا۔ دوسری جگہوں میں لوگ برے سے اچھے کی طرف صعود کرتے ہیں، اور یہاں اس کے برعکس اچھے سے برے کی طرف آیا جاتا ہے۔ کیا بی بی سی اور الجزیرہ جیسے پیشہ ورانہ چینل قابلِ تقلید ہیں یا زی نیوز جیسے فلمی چینل؟ دیکھا جائے تو اس وقت پاکستانی خبری چینلوں میں صرف پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی ورلڈ کا انداز پیشہ ورانہ ہے باقی صرف فلمی انداز میں ہیجان پیدا کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
لوگ کل بھی نو بجے خبروں کے لیے ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھ جاتے تھے، اور آج تو تفریحی چینلوں کے بجائے خبری چینل ہی گھروں میں زیادہ چلتے ہیں۔ چاہے یہ چینل بالی وڈ کے گانے بجا بجا کر خبریں دکھائیں، یا عالمی معیار کے پیشہ ورانہ انداز سے خبریں دکھائیں، ان کے کاروبار کو ایک فیصد بھی گھاٹا ممکن نہیں ہے۔ لوگ ویسے ہی انہماک سے خبری چینل دیکھیں گے۔

میں مانتا ہوں کہ یہ لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کی سطح کا بہت بڑا مسئلہ تو نہیں ہے، لیکن یہ ایک مسئلہ ضرور ہے جس پر آواز اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔
 
میرے نزدیک کسی بھی معاشرے میں سب سے اہم چیز "انصاف" اور "میرٹ" ہوتے ہیں
لیکن بدقسمتی سے یہ دونوں پاکستانی عوام کو کبھی نہیں ملے
اس کے لیے درج ذیل کام کرنے ہوں گے
"انصاف" کی راہ میں حائل ہونے والی "سیاسی رکاوٹوں" کا خاتمہ
"صوابدیدی فنڈ" کا خاتمہ کرنا ہو گا
نوکریاں صرف میرٹ پر ملنی چاہیئں
ایک اچھے بلدیاتی نظام کی تشکیل
 
ساجد

محفلین
زبردست عسکری بھائی۔ لاجواب تحریر اور بالکل موقع کی مناسبت سے۔
ویسے اپنے شعبے سے ہٹ کر اتنی تفصیلی تحریر۔۔ میں سمجھا کسی اخبار کا کالم شئیر کیا ہے آپ نے۔ نیچے تک پہنچا تو پتہ لگا کہ یہ تو اپنے عسکری بھائی ہیں۔:)
اس تحریر کو عسکری کے 19 نکات کہا جا سکتا ہے۔ ن لیگ حکومت سنبھالتے ہی اسے مطالعہ پاکستان میں شامل کر دے گی ۔:)
 
عسکری

معطل
اور سب سے اہم بات ڈیڈ لاک نہیں ہوا جمہوریت جیت گئی عوام جیت گئی اب معاملات رکیں گے نہیں آگے بڑھیں گے جس طرح خدشات تھے کہ کسی کو مینڈیٹ نہین ملے گا اور ڈیڈ لاک ہو جائے گا خون خرابا بھی نہین ہوا سب کچھ بہترین ہو گیا اب ٹرانسفر آف پاور ہو گا مہزب پر امن قوموں کی طرح پہلی بار ۔
 
پردیسی

محفلین
الیکشن2013 جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے کی سوچی جائے اور اس پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں نواز شریف کی مسلم لیگ نون کو کامیابی ملی ہے اور عوام نے ان کو مینڈیٹ دیا ہے ۔ سب سے پہلے سیاسی پارٹیوں کو اب رونا دھونا بند کرنا چاہیے اور اس سیاسی گرم ماحول کو ٹھنڈا کرنا چاہیے اور عوام کو بھی اب چاہیے کہ ٹھنڈے ہو جائیں اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کریں ۔ہمارے ملک میں بہت کچھ پرفیکٹ نہین اس لیے اس بات پر بھی رونا بند کریں کہ الیکشن کیسے ہوئے ۔ خوشی کی بات جو اس الیکشن کی ہے عوام باہر نکلے عوام میں جذبہ تھا اور عوام نے جوش وخروش سے انتخابات مین حصہ لیا ۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہے اور عوام رائے کا احترام ہم سب پر فرض ہے نا کہ اب عوام کو ہی جاھل وغیرہ کے برے القابات سے نواز جائے ۔ ہم عوام تبدیل نہیں کر سکتے لیڈر تو آنی جانی چیز ہے ۔
پاکستان کا المیہ رہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں گند ایک دوسرے پر ڈالتی رہی ہین ۔ اسی طرح الیکشن کا گند بھی زوروں پر ہے لیکن جو بات اب بہتر لگی وہ لیڈروں کا اپنی ہار پر خاموش رہنا اور واویلا نا کرنا ہے ۔ اگر کوئی بڑی پارٹی اٹھ کھڑی ہوتی دھاندلی کے نعرے کے ساتھ تو بہت انارکی پھیلتی ملک میں ۔
اسی طرح اب جن کو مینڈیٹ ملا ہے ان پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔ مرکز اور پنجاب میں حکومت بننے سے اب سب سے بڑی ذمہ داری پی ایم ایل این پر آتی ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے یقینا اچھے برے مکس کام کیے ہیں پر اس بار ان کو کچھ مزید کر کے دکھانا ہو گا ۔ جو کچھ میرے دماغ میں ہے اگر یہ ہو جائے تو عوام یقیننا اگلی بار ان کا حال پی پی پی جیسا نہین کریں گے
  1. سب سے پہلے زرداری ٹولے سے جان چھڑائیں جیسے ہی ان کی مدت ختم ہو چاروں گورنر اور صدر کچھ مخلص اور ایماندار لوگوں کو بنایا جائے
  2. تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر اور مشاورت سے چلا جائے نا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ اور رگڑے لگا کر
  3. ملک کو درپیش چیلنجز کا ٹھنڈے دل سے حقیقت پسندانہ حل سوچا جائے
  4. عوام کی جو سب سے بڑی مشکلیں ہیں ان کو سامنے رکھ کر اگر کام کیا جائے تو بے شک آپ کوئی میگا یادگار چیز نا بنوائیں عوام آپکو ووٹ دے گی ۔ لوڈ شیڈنگ اور بد امنی اس وقت ٹاپ پر ہین عوام پس کر رہ گئی ہین ان میں
  5. جتنا جلدی ہو سکے شارٹ اور لانگ ٹرم پر بجلی کے مسئلے کا حل نکالا جائے اور حل نکالتے وقت یاد رکھا جائے کہ پہلے ہی ہمارا فیول بل 30 ارب ڈالر ہو چکا ہے ہم کما کما کر صرف تیل والے ملکوں کو نہیں دے سکتے۔ اس لیے شارٹ ٹرم ہمسایہ ممالک سے سرپلس بجلی خرید کر اور لانگ ٹرم پن سولر اور ونڈ انرجی کے بڑے منصوبے بنائے جائیں اگر آپ نے لوڈ شیڈنگ مار دی تو آپ نے عوام کے دل جیت لیے بلکہ اگلے الیکشن کے لیے بھی پکا کام کر لیا ۔ عوام کی روزی روٹی سکون نیند سب اس بجلی نے حرام کر رکھی ہے اور اس پر آپکو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا بہت ہی جارہانہ انداز میں
  6. عوام بہت جلد رونے دھونے سے تنگ آ جاتی ہے اس لیے اب دوبارہ سے وہی راگ نا الاپا جائے کہ مسائل ورثے مین ملے ہین ہم کیا کریں ۔ اس طرح قوم کی امیدیں بہت جلد دم توڑ جاتی ہین اور عوام مین مایوسی پھیلتی ہے اور پھر اس نقصان کی بھرپائی نہیں ہو سکتی ۔
  7. خدا نے آپکو ایک اور موقع دیا ہے اور اس بار کوئی خطرہ بھی نہیں رہا جیسے پہلے ہوتا تھا اب فوج عدلیہ عوام سب جمہوریت پر متفق ہیں اس لیے ان کو کچھ ڈیلیور کریں اور نمائشی یا پیسے جھونکنے والے منصوبوں کی بجائے سولڈ کام کریں تا کہ آپکو بتانے کی ضرورت نا ہو کہ یہ کیا وہ کیا لوگ خؤد سے آپکی تعریف کریں
  8. بلوچستان کے سارے معاملے کو نئے سرے سے سیٹ کریں اور جتنا جلدی ہو بات چیت سے اس مسئلے کا حل نکالیں
  9. فاٹا اور پاکستان کی دہشت گردی پر قاپو پانے کے لیے اقدامات کریں سیاسی یا عسکری پر جتنا جلدی ہو اس جنگ سے نکلیں تا کہ یہ خؤن کا بہتا دریا بند ہو
  10. پاکستان بھر کی ڈی ویپنائزیشن کریں اور عوام سے ہتھیار پہلے ٹائم دے کر واپس لین اور پھر آپریشن کر کے عوام میں ہتھیار تباہ کن حد تک بڑھ چکے ہین جن کے ہوتے امن کے خؤب دیکھنا بے وقوفی ہے ۔ کراچی پشاور لاہور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں مین آپریشن اور پیار سے ہتھیار نکلوائین اور مزید ہتھیار بیچنے پر پابندی لگائیں عسکریت پسندی اور گن کلچر کی حوصلہ شکنی کریں تا کہ عوام کی حفاظت ہو سکے ۔
  11. پولیس کلچر پر خصوصی توجہ دیں اور پولیس کا سارا نظام ری ویو کر کے موٹر وے پولیس جیسی کوئی فورس بنائیں جو عوام کی خدمتگار ہو
  12. کراچی کو کلئیر کرا کر رینجرز اور ایف سی کو واپس بیرکوں میں بھیجیں بہت ہو گیا خون خرابہ اب اس مسئلے کو مزید لٹکایا تو وہاں سول وار ہو سکتی ہے ۔
  13. جنوبی پنجاب فاٹا بلوچستان اندرون سندھ اور دوسرے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں غربت پیسے دے کر یا گاڑیاں دے کر نہیں تعلیم اور روزگار سے ختم ہوتی ہے ۔
  14. تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور تعلیمی بجٹ کم از کم 200 فیصد سالانہ زیادہ کریں ملک مین سکولوں کالجوں کا ایک جال بچھا دیں اور اساتذہ کی ٹریننگ تکخواہیں اور مراعات پر کشش بنائین تا کہ قابل لوگ بھی اس طرف کھینچے چلے آئیں ۔ ملک کو جہالت نے برباد کر رکھا ہے
  15. سیاسی اتحاد کریں پر عوام کی جان نا نکالیں زرداری کی طرح مک مکا کر کے۔ اسی طرح احتساب کا عمل ہونا چاہیے ملک کے بڑے اداروں کو بچانے کے لیے قابل ترین آدمی لگائے جائیں جو ریلوے پی آئی اے پاکستان سٹیل کو ڈوبنے سے بچائیں ۔
  16. ترقیاتی بجٹ پر سارے پاکستنا کا حق ہے ایک لاہور کی نا چمکاتے جائیں ورنہ ساری پبلک اٹھ کر لاہور آ بیٹھے گی اور اس کا حال بھی کراچی جیسا ہو جائے گا۔ ہر پارٹی کے علاقے میں ترقیاتی کام برابر ہونے چاہیے - یاد تو ہے نا زرداری نے کیسے ناظقہ بند کیا ہے 5 سال پنجاب کا آپ نے ویسا نہین کرنا
  17. عوام کو ڈیلیور کریں اب یہ عوام مزید برداشت نہین کر سکتی ارجنٹ ضرورت ہے عوام کو بجلی گیس امن امان کی اب آپ بھی بہانے بازی نا کر لینا ۔
  18. آپ بزنس مین ہیں آپ اچھی طرح جانتے ہین انویسٹرز کا اعتماد کیسے جیتا جا سکتا ہے پاکستانی انڈسٹری اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کی قبر بنا دی زرداری نے آپ کو اسے بحال کرانا ہے تا کہ عوام خوشحال ہوں اور ملک آگے بڑھے جو کہ پچھلے 5 سلا مین پیچھے جا رہا تھا۔
  19. موثر سفارت کاری سے امریکی حملے بند کرائیں اور دوسرے ملکوں کی پاکستان میں مداخلت کے راستے بند کرائیں عوام اب وہ والی نہیں عوام سب جانتی ہے کیا ہو رہا ہے ۔
عمران خآن صاحب گڈ لگ فار نیکسٹ ٹائم ۔ ہار جیت کوئی اینڈ نہیں پی ٹی آئی ختم نہین ہو رہی نا یہ آخری انتخابات تھے امید ہے ایک دن آپکو بھی عوام چانس دے گی۔ آپ پر اس وقت بھی بھاری ذمہ داری ڈالی ہے عوام نے آپکو ایک صوبے کی حکومت ملی ہے آپ اسے مثال بنا کر پیش کریں تاکہ اگلی بار عوام دیکھے کہ آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں ۔ آپ کو ٹف اپوزیشن بننا ہے جو حکومت کو سیدھا رکھے اور عوامی مفاد میں آپکو حکومت کے ساتھ بھی کھڑا ہونا ہے نا کہ میں نا مانوں کا راگ الاپیں اور کام دھندہ چوپٹ رکھیں ۔فاٹا اور خیبر پختون خواہ کی عوام نے آپکو چنا ہے اور مرکز کی دوسری بڑی آواز بھی آپ ہین اب آپکا اصل امتحان ہے ہم دیکھیں گے کہ آپ کیا کرتے ہو عوام کے لیے اپنے صوبے مین اور کتنی ترقی خوشحالی امن لے آتے ہو وہاں ۔ اس وقت کے نتیجے کے مطابق بھی آپکے 90 ایم پی اے ایم این اے جیت چکے ہین یہ بہت بڑی تعداد ہے اب آپکو ان 90 حلقوں کی عوام کو کر کے دکھانا ہے کہ آپ کو ووٹ دے کر انہوں نے کیا کھویا کیا پایا ۔ مجھے امید ہے صوبہ خیبر پختون خواہ آپکا منی نیا پاکستان بنے گا اور زبردست ترقی خوشحالی کے ساتھ پاکستنا کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ بن کر ابھرے گا۔ اور پانچ سال بعد آُ مزید مضبوط بن کر سامنے آئیں گے ۔
باقی الطاف زرداری اسفند یار تم لوگوں کو بندہ کیا کہے تمھارے دل آنکھیں کان بند ہین تم جو کر رہے ہو اور کرتے رہے ہو اس کا پورا پورا بدلہ ملے گا کل قیامت کے دن جہاں نا تمھاری پارٹی ہو گی نا کوئی سیاسی قوت ۔ کچھ تو خدا کا خوف کرتے پر شاید خدا نے تمھارے دلوں پر مہر لگا دی ہے ۔ زرداری آپ سے جان چھوٹی عوام کی یہی ہمارے لیے بہت بڑی بات ہے آپ ایک کینسر ہو جو اس ملک کو 2008 میں لگا تھا۔
یہ ملک ہمیشہ رہے گا چاہیے یہ پارٹیا رہین نا رہین یا یہ سارے لیڈر رہیں نا رہیں یہ بات عوام کو یاد رکھنی چاہیے کہ اصل چیز ملک ہے نا کہ پارٹی یا لیڈر ۔پاکستان زندہ باد

( تحریر و پیشکش - عسکری )

بہت ہی اعلیٰ تجاویز برادر عسکری
میرے خیال میں آپ کی تمام تجاویز بھی پی ایم ایل این کے ہنگامی ایجینڈے میں شامل ہیں
5 ۔ اس پر میرے خیال میں انتہائی سرعت اور ہنگامی بنیاد پر کام کر کے مہینوں میں اس کا حل نکال لیا جانا چاہئے
9۔ نمبر تجویز ۔۔۔ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ اس پر کتنی جلدی عمل ہو گا یا ہونا چاہئے
باقی پاء جی ۔۔۔ اب یہ بتائیں ہمارے موکلوں کی دستار بندی کی پارٹی آپ کریں گے یا میں خود ہی کسی چوک میں کھسرے نچوا کے ان کی دستار بندی کروا کے آپ کی شاگردی میں دے دوں :laughing:
 
پردیسی

محفلین
باقی میرا اور مرشد پردیسی سرکار کا حساب ابھی باقی ہے جو کہ ان کے لیے اچھی خبر نہین ہے :grin:
ہم حاضر ہیں ۔۔۔ اگر ہمارے موکلوں کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی ہے تو ہم قصوروار ہیں ۔۔۔ اگر نہیں تو ان کی دستار بندی اپنے ہاتھ سے کریں :laughing:
 
بہت عمدہ تحریر جوان۔
میں پوری طرح متفق ہوں۔
سبھی باتیں عین عوامی دماغ سے سوچی ہیں اب دعا کریں کہ یہ لوگ ان پہ عمل بھی کریں۔ پچھلے پانچ سالوں جیسا وقت گزارنے کا سوچ کر دل ہول رہا ہے۔
 
کچھ اضافہ میں کرتا چلوں:

نئی حکومت پاکستانی چینلوں سے بھارتی ڈرامے اور بولی وڈ ایوارڈ شو فی الفور ختم کرے۔
نئی حکومت پاکستانی خبری چینلوں کے مصالحہ آمیز اور غیر پیشہ ورانہ انداز پر پابندی لگائے۔
اور ترکی ڈراموں کو بھی۔۔۔:bighug:
 
Top