امام الحق پر لڑکیوں سے دھوکا دہی کا الزام سامنے آگیا

جاسم محمد

محفلین
امام الحق پر لڑکیوں سے دھوکا دہی کا الزام سامنے آگیا
اسپورٹس رپورٹر جمعرات 25 جولائ 2019
1755846-imamx-1564007186-887-640x480.jpg

ویڈیوز اور تصاویر سمیت مزید شواہد بھی موجود ہیں،الزام لگانے والی کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

لاہور: امام الحق پر لڑکیوں سے دھوکا دہی کا الزام سامنے آگیا جب کہ واٹس ایپ پرمبینہ گفتگو کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل کردیئے گئے۔

ابھی تک اپنے چیف سلیکٹر چچا انضمام الحق کی سفارش پر کھیلنے کے الزامات کی زد میں رہنے والے امام الحق ایک اور بڑے مسئلے میں پھنس گئے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک صارف نے چند لڑکیوں کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی مبینہ گفتگو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اوپنر ان کو رام کہانیاں سنا کر دھوکا دیتے رہے ہیں۔

صارف نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ امام الحق7یا 8لڑکیوںکو دام میں گرفتار کرنے کی کوشش کرتے رہے، اس کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر سمیت مزید ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ اگر متاثرہ لڑکیوں نے اجازت دی تو ان کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

اسکرین شاٹس میں اوپنر کی جو مبینہ گفتگو سامنے آئی اس میں ایک لڑکی کو ’’بے بی‘‘ کہہ کر پکارا اور اپنے بارے میں معلومات دی ہیں،وہ ایک اور لڑکی سے الجھتے ہوئے اس سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کرتے رہے، انھوں نے لکھاکہ میں آپ سے شادی نہیں کرسکتا لیکن محبت کرتا ہوں،ایک لڑکی سے تکرار کے بعدکہا کہ ’’بے بی‘‘ سوری، آئی لو یو۔

ایک اور گفتگو میں امام الحق نے کہا کہ میں تمہیں یہاں اپنے پاس دیکھنا چاہتا ہوں، بے اعتنائی برتنے پر ایک لڑکی نے ان کو سخت الفاظ میں طعنے بھی دیے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ن لیگی قیادت کے جج ویڈیو سکینڈل بریک کرنے کے بعد اب یہ میڈیا میں کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ شو بز اور کھیلوں کی دنیاتک پہنچ چکا ہے۔ یہ سیاسی مافیا قوم کی بہترین کردار سازی کر رہا ہے۔
 
انٹرنیشنل فورم پر پاکستان کی عزت وقار تار تار کرنے کی سازش ہوتی ہی رہتی ہیں ۔ امام کا یہ واقعہ کوئی نیا نہیں ۔یہ تو اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ملک دشمن عناصر ایسی بے مقصد خبروں کی آڑ میں ملک دشمن قوتوں کے مقاصد پورا کر کے ملک سے نمک حرامی کا کھل کر ثبوت دیتے ہیں۔
ہم عوام کو بھی عادت پڑ چکی ہے کہ جب تو میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسی کسی خبر کی تشہر نہ کر لیں یا مبصر بن کر اپنے تبصرے کا تڑکا نہ لگا لیں ہمیں چین نہیں ملتا۔
اگر ہم ایسی بے سروپا خبروں کو نظر انداز کرنے کی عادت بنا لیں تو شاید ملکی دشمن عناصر میڈیا کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کوئی دو چار اسکرپٹ ہی بنا دیں
بوٹ مصنوعی ذہانت کے باوجودغیر اہم خبریں پوسٹ کرنا شروع کر دے گا ۔ کچھ فارمز پر بوٹس کو یہ کرتے دیکھ چکا ہوں۔
اس لئے ہم فطرتی ذہانت بروئے کار لاتے ہوئے چن چن کر صرف "متنازع"خبریں ہی لگاتے ہیں :)
 

سید ذیشان

محفلین
بوٹ مصنوعی ذہانت کے باوجودغیر اہم خبریں پوسٹ کرنا شروع کر دے گا ۔ کچھ فارمز پر بوٹس کو یہ کرتے دیکھ چکا ہوں۔
اس لئے ہم فطرتی ذہانت بروئے کار لاتے ہوئے چن چن کر صرف "متنازع"خبریں ہی لگاتے ہیں :)
1000 نیورونز والا بوٹ انشاءاللہ آپ کو اچھی طرح سے امیولیٹ کر پائے گا۔ فکر ناٹ۔ ;)
 
Top