جہاں تک ایمبیڈ کیے جانے والے فونٹ کی ٹی ٹی ایف حاصل کرنے کا تعلق ہے، وہ تو ناممکن ہے کیوں کہ نہ صرف اس کا فارمیٹ ابھی تک خفیہ ہے بلکہ اسے مزید انکرپٹ بھی کیا جاتا ہے جس کے سبب ریورس انجنئرنگ کرنا بے حد نا ممکن کام ہو جاتا ہے۔ تاہم ٹی ٹی ایف اور او ٹی ایف فارمیٹ کھلے ہیں اور کسی بھی فونٹ کے سورس تک پہنچنا بے حد آسان ہے۔
http://www.letterror.com/code/ttx/index.html
اس پروگرام کے ذریعے آپ کسی بھی فونٹ کا سورس دیکھ سکتے ہیں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں۔ لیکن اس میں بھی ایک اور چکریہ ہوتا ہے کہ اکثر فونٹ بنانے والے گلائف اور دیگر استعمال ہونے والے ناموں کو مسخ کر دیتے ہیں جس کے سبب فونٹ کی منطق سمجھنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔ نفیس نستعلیق اور فجر نفیس نستعلیق دونوں کا یہی حال کر کے جاری کیا گیا ہے اس کے برعکس پاک نستعلیق میں ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ جب پاک نستعلیق کو جاری کیا جانا تھا تو اس وقت میں نے نفیس نستعلیق کی ریورس انجنیرنگ کی تھی اور اس کی اندرونی ساخت کا پتہ لگایا تھا۔پاک نستعلیق کو ریورس کرنا اس سبب سے ممکن نہیں کہ مذکورہ بالا پروگرام آدھے راستے میں ہی کریش کر جاتا ہے لیکن اگر یہ پروگرام پوری فائل پراسیس کر جائے تو پاک نستعلیق کا پورا سورس کوڈ آپ کے ہاتھ میں آجائے گا۔ میرا ارادہ تھا کہ اس پروگرام کے اوپر ایک اور پروگرام لکھا جائے جو پوری ایکس ایم ایل سے ایک ہی وولٹ پراجیکٹ فائل یا پوری ٹی ٹی ایف فائل بمع وولٹ کے ٹیبلز کے جنریٹ کر دے لیکن صد افسوس ہمارے آجر کا دھیان اس طرف نہ تھا۔

جواد جوہر نستعلیق کی ٹی ٹی ایف فائل ملنا تو بہت حیرت کی بات ہے ان لوگوں نے اسے خوف کے مارے گھر سے ہی نہیں نکالا تھا۔۔۔۔ اگر مجھے مل جاتا تو میں ایسی کی تیسی کر دیتا اسی کی۔
میں آج کل فونٹس کی طرف سے ہٹا ہوا ہوں، پڑھائی بھی ہے، گھر کے کام بھی ہیں اور نوکری بھی ہے۔ رات نو بجے تک جا کر تو دفتر سے نکلتا ہوں اور اس کے بعد بہت تھکن ہوتی ہے۔ آج کل گھر پر کمپیوٹر بھی نہیں ہے لیپ ٹاپ سے بھی محروم ہیں سو یہ خانہ فی الوقت خالی ہے۔
بس اتنا ہے کہ اردورسم الخط کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں اور بغیر ریا کے عرض کرتا ہوں کہ کچھ نہیں کر پایا اور اس سبب بخدا بے حد مغموم ہوں۔ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کو ایک ہی فونٹ فائل میں اکٹھا کرنے کا اولین خیال میرا ہی تھا اور بہت پہلے کا تھا تاہم ترسیمہ جات کو ٹائپ کرنے کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹرز حاصل کرنا، دیگر وسائل کا اہتمام کرنا اور ارد گرد منڈلاتے گدھ بھی اڑانا۔۔۔ ایک سرکاری ادارے میں یہ بہت نا ممکن کام تھا۔ تاہم میں غیر محسوس انداز میں سربراہان منصوبہ کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا کہ پاک نوری نستعلیق کے منصوبے سے کوئی بھی فرد اتنا مقبول نہیں ہوگا کہ ان کی جگہ لے لے اور نہ ہی ان کی کرسی کی چولیں ڈھیلی ہوں گی بلکہ ان کی ذاتی کاروبار کو اس سے منفعت حاصل ہوگی۔ اس کے بعد سولنگی صاحب اور شعیب صاحب نے اس پر محنت شروع کی اور الحمد اللہ دونوں محنتی اور ذہین لوگوں نے اس خیال کو پیکر کر دکھایا۔۔۔۔ جاری نہ کرنے کی وجوہات بھی خاصی نازک ہیں انہیں عوامی سطح پر لانا فی الوقت ممکن نہیں بس ہمارے قدرت اللہ شہاب ہونے کا انتظار کیجیے۔۔۔۔
نبیل بھائی! اس پروگرام کو ڈاٹ نیٹ میں کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ وہ جو ٹی ٹی ایکس پروگرام کا لنک دیا تھا ناں؟ اس میں ہر نوڈ ٹی ٹی ایف کے کسی ٹیبل کو ظاہر کرتی ہے۔ صرف فارمیٹ دیکھنا ہوگا اور بس ڈمپ کرتے جانا ہوگا ٹیکسٹ ٹو بائنری فارم۔ اور بس۔ دوسرا آپ نے کہا کہ ریلیز؟ انشااللہ جلد ہوگا ضرور۔۔۔ میں آج کل لینکس پر ہوں تو مونو پر کچھ ایسا کام کر سکوں گا۔۔۔۔
عارف کریم! آپ کی بات درست ہے اور مجھے اس سے مکمل اتفاق ہے۔ لیکن بخدا میں ذمہ دار نہیں۔ آپ سولنگی صاحب سے بات کریں۔۔۔۔ یقینا کچھ مسائل ہوں گے جن کے سبب تاخیر ہے۔ کوشش ہے کہ اس میں پاک نستعلیق کو شامل کر دیا جائے تاکہ قضیہ ہی ختم ہو۔۔۔۔
میں بھی یہی سمجھتا تھا کہ ایمبڈ کیا گئے فونٹ میں سے ٹی ٹی ایف حاصل کر نا ممکن نہیں ہے، لیکن دو مہینے پہلے جب میں نے اس پر تھوڑا سا کام کیا تو چھ گھنٹے کی محنت کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کوئی نا ممکن کام نہیں ہے۔جہاں تک ایمبیڈ کیے جانے والے فونٹ کی ٹی ٹی ایف حاصل کرنے کا تعلق ہے، وہ تو ناممکن ہے کیوں کہ نہ صرف اس کا فارمیٹ ابھی تک خفیہ ہے بلکہ اسے مزید انکرپٹ بھی کیا جاتا ہے جس کے سبب ریورس انجنئرنگ کرنا بے حد نا ممکن کام ہو جاتا ہے
میں نے بھی ٹی ٹی ایکس کی مدد حاصل کی ہے، لیکن جو لنک آپ نے دیا ہے وہ پرانا ورزن ہے، نیا ورزن پاک نستعلیق کو پورا ڈیمپ کر دیتا ہے۔اسی کی مدد سے میں نے ایک ایک ٹیبل کووولٹ میں تبدل کیا ہے۔ میرے لیے یہ بہت مشکل کام تھا۔ اگرچہ نیا ورزن بھی میرے والے نسخ بیس اور نستعلیق فونٹس کو ڈیمپ نہیں کر سکتا، مجھے یقین ہے کہ پان نوری نستعلیق بھی دیمپ نہیں ہو سکتا۔اس پروگرام کے ذریعے آپ کسی بھی فونٹ کا سورس دیکھ سکتے ہیں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں۔
پاک ڈیٹا والوں ویب سایڈ پر تو جوہر نستعلیق کو بیچ رہےہیں۔ کیا آپ کے خیال میں کسی نے اسے نہیں خریدا ہو گا ؟( ایمبڈ نگ کے علاوہ)۔جواد جوہر نستعلیق کی ٹی ٹی ایف فائل ملنا تو بہت حیرت کی بات ہے ان لوگوں نے اسے خوف کے مارے گھر سے ہی نہیں نکالا تھا۔۔۔۔ اگر مجھے مل جاتا تو میں ایسی کی تیسی کر دیتا اسی کی۔
شائد آپ ٹھیک کہ رہے ہوں، مجھے فونٹس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ لیکن آپ اس کے تمام گلفس دیکھ سکتے ہیں۔یہ تاثر غلط ہے کہ جوہر نستعلیق نوری کیریکٹر سے نکالا گیا ہے۔
اس تصویر کے ساتھ آپ ان پیج کی Nooric.ttf فائل کو دیکھیں ،بہت سی اشکال ان پیج کے نوری کریکٹر سے ملتی ہیں۔ اتنا تو آپ مانتے ہیں کہ انہوں نے لگیچر ان پیج سے حاصل کیے ہیں؟ آپ کے خیال میں کیا انہوں نے ان پیج والوں سے اجازت لی ہوئی ہو گی؟
جواد
وضاحت کا شکریہ۔ لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے کہ پاک ڈیٹا والوں نے لیگچرز چوری کئے ہیں۔ اگر انپیج والوں کو پتہ لگ گیا تو یقینا مقدمہ کر سکتے ہیں۔ ویسا آپ اپنا امبر نستعلیق کب ریلیز کر رہے ہیں؟ کیونکہ اب سولنگی صاحب کی طرف سے غیر اُمیدگی کے بعد آپ کے فانٹ سے ہی کام چلانا پڑے گا؟!
یار وہ پتا نہیں کن مسائل سے دوچار ہیں۔ یہ سرکاری معاملے ہیں پاء جی۔ یاد رہے پاکستان میں اس وقت کوئی آئین موجود نہیں ہے۔ یعنی کوئی کچھ بھی کرسکتا ہے۔
فانٹ تیار ہے مگر اچانک میرے پیپر سر پر آگئے ہیں بس وہ عارف کریم کے مشورے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے اگر مشورہ نہ دیا جاتا تو کب کا رلیز ہو چکا ہوتا ویسے مشورہ یقینا ٹھیک تھا اب نئے سرے سے اسپیسنگ کا حال نکالا جا رہا ہے۔ظہور سولنگی کو چاہیے کہ وہ اپنے فونٹ کو فریم کروا کر دیوار پر ٹانگ دیں۔ اور تو لگتا ہے کہ کسی کام نہیں آئے گا یہ۔
فانٹ تیار ہے مگر اچانک میرے پیپر سر پر آگئے ہیں بس وہ عارف کریم کے مشورے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے اگر مشورہ نہ دیا جاتا تو کب کا رلیز ہو چکا ہوتا ویسے مشورہ یقینا ٹھیک تھا اب نئے سرے سے اسپیسنگ کا حال نکالا جا رہا ہے۔