امجد اسلام امجد کی شاعری پر مشتمل ویب سائٹ

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
معروف ڈرامہ نگار، کالم نگار
خمار آلود خوابوں اور محبتوں کے جذبوں میں رچی بسی کیفیات کے شاعر
امج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔داس۔۔۔۔لام امج۔۔۔۔۔۔۔د
کی شاعری پر مشتمل ویب سائٹ

اردو محفل اور محفلِ سخن کی خوبصورت شاعرہ ’’زرقا مفتی‘‘
کا ایک دل موہ لینے والا کارنامہ۔۔۔ابھی تشریف لائیں۔

اس ویب سائٹ میں شامل ہیں آڈیو ، ویڈیو اور مصورانہ آہنگ میں امجد صاحب کاکلام
اور مخلتف مضامین ۔۔ اور بہت کچھ۔
والسلام​
[/font]
 

الف عین

لائبریرین
محمود۔ کیا تم نے خود ہی اس کی دریافت کی ہے؟ یا زرقا نے تم کو اس کی اجازت دے دی ہے؟ مجھ کو بہت عرصے سے معلوم تھا لیکن زرقا نے منع کیا تھا کہ ابھی اس کا اجراء نہیں ہوا ہے اس لئے اس کو پبلک نہ کیا جائے۔ اور اسی وجہ سے میں خاموش تھا۔ اور اسی سلسلے میں میں نے وارث اور فرخ۔ سخنور۔ کو متوجہ کیا تھا کہ زرقا کے توسط سے 20-20 نظموں اور غزلوں کی ای بک کی اجازت امجد اسلام امجد ساحب نے دے دی ہے۔ اور یہ انتخاب کیا جائے۔
 

مغزل

محفلین
آداب بابا جانی۔
امریکہ ٹیکساس میں ایک خاتون ہیں زویا جی ۔ زرقا ان سے واقف ہیں۔گزشتہ رات ان کا فون آیا تھا۔۔ سائٹ کا بینر اور اشتہار کے بارے میں بات ہوئی ۔۔ ان ہی کی ایما پر میری امجد صاحب سے بات ہوئی طے یہ ہوا کہ امجد صاحب کی سالگرہ کے دن یعنی 4 اگست کوسائٹ کا افتتاح ہے ۔۔ کل رات پھر زویا جی کا فون آیا میں نے بینر بنا کر انہیں میل کردیے ہیں ۔۔ اور یہاں کے علاوہ بیسیوں سائٹ پر اشتہار لگادیا ہے۔ مجھے یہ علم نہیں‌کہ زرقا جی یہ بات ناگوار گزرے گی یا نہیں۔اور نہ یہ علم تھا کہ انہوں نے اس پر تاکید کی ہے۔اور دوسری با ت کہ گوگل پر یہ سائٹ سرچ میں آرہی ہے۔کوئی بھی اس تک رسائی حاصل کرسکتا ہے بہر کیف مجرم ہوں ۔۔ اب ان کی صوابدید پر ہے جوچاہیں۔۔ سزا دے سکتی ہیں۔ والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اب افتتاح ہو ہی گیا ہے نا، تو ظاہر ہے اب کسی پوشیدگی کی ضرورت نہیں ہوگی۔زرقا خود آ کر کچھ کہیں تو بات دوسری ہے۔ بہر حال میں نے تو وعدہ نبھایا ہے۔
 

جیا راؤ

محفلین
واہ ! بہت ہی خوبصورت اور زبردست سائٹ بنائی ہے۔
زرقا جی ڈھیر ساری مبارک باد اور ڈھیر سارا شکریہ قبول کیجئیے۔
امجد اسلام امجد ہمارے پسندیدہ ترین شاعر ہیں۔
جذبات کی جو شدت ان کی نظموں میں پائی جاتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔
یہ سائٹ دیکھ کر بہت، بہت اچھا لگا۔
مغل جی آپ کا بھی بے حد شکریہ
:)
 

خورشیدآزاد

محفلین
بہت اچھی اور خوبصورت کاوش ہے جسکے لیے زرقا جی اور انکی ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ مغل صاحب آپکا بھی شکریہ۔

ویسے میں نے بھی اپنے بلاگ پر امجد اسلام امجد کی تصنیف سحر آثار سے ایک انتخاب میں نے دیکھا اُسے کیا ہے۔

واقعی امجد اسلام امجد صاحب کی شاعری ایک خمار ساتاری کردیتی ہے۔
 
Top