امجد علوی صاحب کے انٹرویو کو دوسرے فورمز پر شیئر کرنے کا اجازت نامہ

راقم

محفلین
السلام علیکم، منتظمین اردو محفل !
اللہ آپ کو خوش رکھے۔
میں نے اردو محفل میں علوی نستعلیق کے خالق امجد علوی صاحب کا انٹر ویو پڑھا تھا اور میری خواہش تھی کہ اسے دوسرے فورمز پر بھی شیئر کیا جائے تاکہ امجد علوی صاحب کی کم از کم زبانی حوصلہ افزائی تو ہو سکے۔
میں نے آئی ٹی درسگاہ کی انتظامیہ سے بات کی تو انھوں نے اردو محفل کے فورم سے اجازت نامہ لانے کو کہا ہے، تاکہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہ ہو۔
اگر ممکن ہو تو مجھے تحریری اجازت نامہ مہیا فرمایا جائے تا کہ میں اس انٹر ویو کو دوسرے فورمز پر بھی شیئر کر سکوں۔ اگر محترم نبیل صاحب یا انتظامیہ کے دیگر احباب اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں تو ممنون ہوں گا۔
والسلام
 
السلام علیکم، منتظمین اردو محفل !
اللہ آپ کو خوش رکھے۔
میں نے آئی ٹی درسگاہ کی انتظامیہ سے بات کی تو انھوں نے اردو محفل کے فورم سے اجازت نامہ لانے کو کہا ہے، تاکہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہ ہو۔
اگر ممکن ہو تو مجھے تحریری اجازت نامہ مہیا فرمایا جائے تا کہ میں اس انٹر ویو کو دوسرے فورمز پر بھی شیئر کر سکوں۔ اگر محترم نبیل صاحب یا انتظامیہ کے دیگر احباب اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں تو ممنون ہوں گا۔
والسلام
السلام علیکم
جناب آپ کس بھیر میں پڑگئے۔ جس جگہ لگانے کے لئیے آپ اجازت طلب کررہے ہیں ، اور وہ اجازت ، کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی کے نام پر طلب کر رہے ہیں وہاں ریپٰڈ شیر اور اس جیسی سائیٹس کے سینکڑوں لنک کھلے عام پڑے ہیں۔ باقاعدہ وہا ں نئے دھاگے کھول کر اسمیں سافٹ وئیرس کی کنجیاں طلب کی جاتیں ہیں اور موڈریٹر حضرات خود ان کو اسکی لنکس دیتے ہیں
البتّہ دوسرے فورمس کے متعلق ان کا حال یہ ہے کہ نادانی میں ، میں نے ایک تصویر لگائی جسپر"اردو نامہ" لکھا تھا ۔ بنا کسی لنک یا اشارہ کے تو اس دھاگے کو ہی ڈیلیٹ کر دیا جب بات اسپر چلی تو انھوں نے کہا کہ صحیح ہے کے لنک نہیں ہے پر اِس نام کا فورم تو ہے۔ اب میں کوئی اسکا فاونڈر یا مددگار تو ہوں نہیں جو مزید بحث کرتا ۔ خاموش ہو گیا ، دلچپ بات یہ ہے کہ نجی مراسلات میں بھی جو جواب انھوں نے دیے اس میں" اردو نامہ" الفاظ استعمال کرنے کی بجائے" ۔۔۔۔۔۔۔" استعمال کئیے
میں نے اتنی لمبی بات آپ کو روکنے کے لئیے نہیں آگاہ کرنے کے لیئے کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اردو محفل و کچھ اور ایسی مخلص انتظامیاں والی فورمس اور بغض و عناد رکھنے والوں میں فرق واضح کرنے کے کی ہے۔
 
اجازت دینے کے مجاز محفل کے منتظمین سے زیادہ صاحب مضمون ہوتے ہیں۔ ویسے میری رائے جاننا چاہیں تو لنک بیک (یعنی اصلی مضمون کا ربط) کے ساتھ مضمون شئیر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہئے۔ مثلاً ہم محفلین کو خبروں وغیرہ کے مخرج کے روابط دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
 
Top