محمد بلال اعظم
لائبریرین
میں جناب امجد علی راجہ صاحب کو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
ان کا ایک شعری مجموعہ "اضطراب" کے نام سے چھپ چکا ہے۔
ان کے کچھ اشعار آپ سب کی سماعتوں کی نظر
ان کا ایک شعری مجموعہ "اضطراب" کے نام سے چھپ چکا ہے۔
ان کے کچھ اشعار آپ سب کی سماعتوں کی نظر
ہم خاک نشینوں کی بڑی پختہ نظر ہے
دولت کی چمک دیکھ کےعزت نہیں کرتے
گردن میں سدا رہتا ہے پھر طوقِ غلامی
جو جھک کے تو رہتے ہیں، بغاوت نہیں کرتے
مذہب سے تعلق نہ کوئی دین ہے ان کا
وہ لوگ جو انساں سے محبت نہیں کرتے
ہم اہلِ قلم حق کے علمدار ہیں راجا
ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے
جناب امجد علی راجہ صاحب سے گزارش ہے کہ وہ آئیں اور اپنا تعارف پیش کریں۔