امریکا کی جانب سے دنیا کی تاریخ میں بد ترین دہشت گردی اور بربریت کی 67ویں برسی

فاتح

لائبریرین
کل امریکا کی جانب سے دنیا کی تاریخ میں بد ترین دہشت گردی اور امریکیت (بربریت) کی 67ویں برسی تھی۔
6 اگست 1945 اور 9 اگست 1945 دنیا کی تاریخ کے وہ سیاہ ترین دن ہیں جب ایک دہشت گرد اور وحشی ملک کی فوج نے دنیا کی بد ترین دہشت گردی اور امریکیت (بربریت) کا مظاہرہ کیا۔
6 اگست 1945 کو ہیروشیما پر اور اس کے تین روز بعد یعنی 9 اگست 1945کو ناگا ساکی پر ایک وحشی اور دہشت گرد ملک امریکا نے ایٹم بم گرائے جس کے نتیجے میں صرف پہلے دو سے چار ماہ کے دوران ہیروشیما میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار (166000) نفوس جب کہ ناگا ساکی میں اسی ہزار (80000) نفوس قتل ہوئے جن میں سے نصف سے زائد لوگ ان بموں کے گرائے جانے کے پہلے روز ہی مر گئے۔ یاد رہے کہ ایٹمی تابکاری کے باعث ان دونوں شہروں اور ان سے ملحقہ علاقوں میں کئی سال تک لوگ مرتے رہے ہیں اور کئی لاکھ معذور ہوئے جب کہ کئی نسلیں امریکا کی اس دہشت گردی کے نتیجے میں پیدائشی معذور پیدا ہوئی ہیں۔
دونوں شہروں میں اس دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت معصوم اور بے گناہ عام شہریوں پر مشتمل تھی۔
نیز یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج تک دنیا میں ایٹم بم کے ذریعے لاکھوں معصوموں کو ایک ساتھ قتل کرنے اور کئی نسلوں کو معذور بنانے کی ایٹمی دہشت گردی صرف اور صرف امریکا کے حصے میں آتی ہے۔ امریکا کے سوا کسی ایٹمی طاقت کی جانب سے کبھی ایسی امریکیت (بربریت) اور دہشت گردی نہیں کی گئی۔
Fawad - صاحب کو مبارکباد کہ ان کے دہشت گرد ملک نے انتہائی کامیابی سے لٹل بوائے اور فیٹ مین کے کامیاب تجربات کیے جس کے نتیجے میں محض چھ دن بعد اس کا دشمن ملک جاپان اپنے لاکھوں معصوم اور بے گناہ لوگوں کے دہشت گردانہ قتل سے خوفزدہ ہو کر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اور باقاعدہ ہتھیار بندی کی دستاویز Instrument of Surrender پر دستخط کر گیا تا کہ امریکا مزید ایٹم بم گرانے اور کروڑوں مزید معصوم انسانوں کو قتل کرنے سے باز آ جائے۔
گو کہ یہ جاپان کی شکست تھی لیکن کس قدر دانشمندانہ فیصلہ تھا اس غیرت مند قوم کا جس نے ایک وحشی درندہ صفت ملک کی امریکیت (بربریت) سے اپنے کروڑوں لوگوں کو بچانے کے لیے شکست تسلیم کر لی۔
 
عثمان

محفلین
یاد دہانی کا شکریہ :)
ویسے میرے خیال سے لفظ "بربریت" آؤٹ آف ڈیٹ ہو چکا ہے اسے اب امریکیت سے بدل دینا چاہیے۔
 
نایاب

لائبریرین
Fawad -
صاحب نے ثابت کر دینا ہے امریکہ تو معصوم ہے ۔
الزام ہے یہ سراسر الزام ہے یہ
جاپان والوں خود ہی اپنے پر بم گرا لیا تھا ۔
امریکی تو جاپان کا بہترین دوست اور امداد کرنے والا ہے ۔
 
فاتح

لائبریرین
یاد دہانی کا شکریہ :)
ویسے میرے خیال سے لفظ "بربریت" آؤٹ آف ڈیٹ ہو چکا ہے اسے اب امریکیت سے بدل دینا چاہیے۔
سو فیصد متفق ہوں اس اصلاح سے۔۔۔ مجوزہ اصلاح کو قبول کرتے ہوئے میں اپنے مراسلے میں تبدیلی کر رہا ہوں۔ شکریہ
 
فاتح

لائبریرین

صاحب نے ثابت کر دینا ہے امریکہ تو معصوم ہے ۔
الزام ہے یہ سراسر الزام ہے یہ
جاپان والوں خود ہی اپنے پر بم گرا لیا تھا ۔
امریکی تو جاپان کا بہترین دوست اور امداد کرنے والا ہے ۔
وہ آ کر بتائیں گے کہ کئی لاکھ معصوم انسانوں کو دو بموں سے قتل کرنے کے بعد انھوں نے وہاں سڑکیں تعمیر کروائیں اور آٹے کے اتنے بورے بھجوائے۔ نیز کئی نسلوں کو معذور کرنے کے بعد ان کے علاج معالجے کے لیے ہسپتال کھولنے کے لیے اتنے ڈالر بطور خیرات بھیجے۔
 
سویدا

محفلین
فورمز پر چند افراد امریکہ کی انسان دوستی کو بربریت قرار دے رہے ہیں حقیقت حال یہ ہے کہ امریکہ نے جاپان پر ایٹم بم گراکر دنیا کو بہت بڑی جنگ اور دہشت گردی سے بچایا اگر ایٹم بم نہ گرائے جاتے تو وہ جنگ بہت زیادہ طول اختیار کرجاتی ، کئی عالمی ممالک کو اس کی وجہ سے معاشی اور دفاعی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا اور کروڑوں انسان اس جنگ سے متاثر ہوجاتے ، اس لیے امریکہ کا ایٹم بم گرانے کا فیصلہ وقت نے ثابت کیا کہ بالکل برحق اور عین صواب و ثواب تھا ، بعض افراد کو اس سے اختلاف رائے کا حق ضرور ہوسکتا ہے لیکن بہرحال اس ایٹم بم کے دور رس فوائد ونتائج سب پر عیاں اور واضح ہیں۔

وضاحت بزبان پاکستانی فواد
 
خدا کی قسم اس لطیف طنز پر مسکرانے کی بھی ہمت نہیں۔ :sad:
 
ملتے جلتے الفاظ ٹرومین نے بم گرائے جانے کے بعد کہے تھے۔
 
فاتح

لائبریرین
ملتے جلتے الفاظ ٹرومین نے بم گرائے جانے کے بعد کہے تھے۔
درندہ صفت وحشی ملک کے اس سفاک نمائندے کے الفاظ تھے کہ "This is the greatest thing in history." (یہ تاریخ کی عظیم ترین چیز ہے)۔
گو کہ یہ وحشی درندے (امریکی) ضمیر نامی شے تو کیا، ضمیر کے تصور کو بھی عرصۂ دراز قبل موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں لیکن ٹرومین نامی بے ضمیر سفاک درندہ بھی دنیا کی لعن طعن اور گالیوں سے تھوڑا سا خائف ضرور تھا اور لاکھوں معصوم بے گناہ انسانوں کو ایٹم بم کے ذریعے ایک سیکنڈ کے اندر قتل کرنے کی امریکیت کا فیصلہ کرنے کا عذر لنگ اس نے یہ پیش کیا تھا کہ "جاپانی فوج نے ہمارے پرل ہاربر پر حملہ کیا اور ہمارے جنگی قیدی قتل کیے"۔
 
سویدا

محفلین
ابھی کچھ عرصہ قبل یہیں فورم پر ہی محترم فواد نے بھی ڈرون حملوں اور معصوم انسانوں اور بچوں کی سفاکانہ ہلاکتوں کے جواز کے لیے یہی استدلال پیش کیا تھا
 
Top