کعنان
محفلین
امریکہ میں جنونی شخص نے مسجد کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا ، ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ
16 جنوری 2017 واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں جنونی شخص نے مسجد کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا ہے، مسجد کا ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ ہو گیا۔
ڈیلی میل کے مطابق بیلی ویو کے مشہور اسلامی مرکز میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، 37 سالہ آئزک وائن ولسن نامی شخص نے رات کے کسی پہر مسجد میں داخل ہو کر اسے آگ لگائی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مسجد کو آگ لگائی، فائربریگیڈ کا عملہ جب وہاں پہنچا تو آگ نے پوری طرح مسجد کو اپنی لپیٹ نے لیا تھا جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ جل کر تباہ ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگانے کے بعد مذکورہ شخص مسجد سے ملحق میدان میں بیٹھا رہا اور اسے اب سیاٹل میں کنگ کاونٹی کے ایک اصلاحی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتارشخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لہٰذا اس پر املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم نفرت پر مبنی جرم کی دفعہ نہیں لگائی گئی۔
دوسری جانب پراسیکیوٹر مائیک ہوگن کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے قبل بھی مسجد کے معاملات میں مداخلت پر گرفتارکیا جا چکا ہے۔
ح
cnn