امریکہ: ہسپتال بے ہوش شاہزیب کو پاکستان بھیجنے پر مصر

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مينياپولس میں ایک پاکستانی طالب علم کا اہلخانہ ہسپتال کے حکام سے استدعا کر رہا ہے کہ ان کو ہسپتال ہی میں رکھا جائے اور بیماری کی حالت میں پاکستان واپس نہ بھیجا جائے۔
"شاہزیب اس وقت بے ہوشی کی حالت میں ہے اور وہ اٹھائیس فروری کے بعد ملک میں قانونی طور پر نہیں رہ سکتے کیونکہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہو جائے گی۔" ہسپتال کی ترجمان
اے پی کے مطابق ہسپتال کے حکام شاہزیب کے خاندان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اس فارم پر دستخط کریں جس کے تحت شاہزیب کو اسی حالت میں واپس پاکستان بھیجا جا سکے۔
تاہم شاہریز کا کہنا ہے ’اگر ہم شاہزیب کو اس حالت میں پاکستان لے جانے کا مطلب ہے اس کو موت کے منہ دھکیلنا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ تیسری دنیا کے ملک میں بدتر حالت میں مرے۔ بہتر ہے کہ اس کا علاج ادھر ہی ہو۔‘
شاہزیب باجوہ کو دل کا دورہ پڑنے سے دماغ پر اثر ہوا ہے۔ اگرچہ وہ آنکھیں کھولتا ہے، اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑتا ہے، کندھے اچکاتا ہے، اور ٹانگوں کو بھی کچھ حرتک دے سکتا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ معلوم کرنے میں چند سال لگ سکتے ہیں کہ وہ کس حد تک صحتیاب ہو سکتا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کوئی نئی چیز نہیں کہ امریکی ہسپتال غیر ملکی مریض پر آنے والے اخراجات بچانے کے لیے ان کو ملک بدر کردیتے ہیں۔
شاہریز باجوہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے اخراجات کا بل ساڑھے تین لاکھ ہو گیا ہے۔
اخراجات بچانے کی خاطر
پچھلے سال امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے ایک سروے سے معلوم چلا تھا کہ امریکی ہسپتال غیر ملکیوں پر اخراجات بچانے کے لیے ان مریضوں کو واپس ان کے ملک بھجوا دیتے ہیں۔ ہسپتال عام طور پر ان مریضوں کے جہاز کے ٹکٹ خود دیتے ہیں۔ تاہم ہسپتال ایسا کرنے سے قبل نہ تو کسی فیڈرل ایجنسی اور نہ ہی عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔

تاہم اس کیس میں ایسنشیا ہسپتال کی ترجمان مورین نے کہا ہے کہ ہسپتال کے حکام وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر شاہزیب کو واپس پاکستان بھجوانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
ای میل کا جواب دیتے ہوئے ہسپتال کی ترجمان مورین نے کہا ’یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے اور ہسپتال شاہزیب کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر ان کو واپس پاکستان بھجوانے کا انتظام کر رہا ہے۔‘
شاہمیب کے بھائی کا کہنا ہے کہ شاہزیب کی میڈیکل انشورنس ایک لاکھ ڈالر کی ہے۔ لیکن ہسپتال نے اس رقم کو نہیں لیا اور خود اخراجات برداشت کر رہا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/201...ahzaib_accident_comatose_deportation_rh.shtml
 
میں نے خبر کی ابتدائی دو سطریں پڑھتے ہی اندازہ کرلیا تھا کہ بی بی سی کی خبر ہوگی۔ اُردو کی اتنی اغلاط آج کل بی بی سی کی پہچان بن گئی ہیں۔
 
x boy

محفلین
ہم تو محلے میں کوئی خاتون ایسی ہو جو گھر گھر جاکر ادھر کا ادھر ،، ادھر کا ادھر کرے اسس کو بی بی سی کہتے ہیں
دیکھو دیکھو بی بی سی آرہی ہے خبردار۔
 
تاہم شاہریز کا کہنا ہے ’اگر ہم شاہزیب کو اس حالت میں پاکستان لے جانے کا مطلب ہے اس کو موت کے منہ دھکیلنا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ تیسری دنیا کے ملک میں بدتر حالت میں مرے۔ بہتر ہے کہ اس کا علاج ادھر ہی ہو۔‘

تیسری دنیا کے لوگ کیا بدتر حالت میں رہتے اور مرتے ہیں؟
 
جیسی مریض کی حالت ہے، غالباً مریض کے لئے وہاں ہی بہتر علاج ہو سکے۔
 
ظفری

لائبریرین
2-14-2014_10595_1.gif

http://jang.com.pk/jang/feb2014-daily/14-02-2014/updates/2-14-2014_10595_1.gif
 
زیک

مسافر
شاہمیب کے بھائی کا کہنا ہے کہ شاہزیب کی میڈیکل انشورنس ایک لاکھ ڈالر کی ہے۔ لیکن ہسپتال نے اس رقم کو نہیں لیا اور خود اخراجات برداشت کر رہا ہے۔
یہ بات بھی خیال میں رکھیں۔

اس بات کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کر سکتے ہیں کہ شاہزیب کو جہاز کے ذریعہ پاکستان منتقل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ مگر یہ بھی یاد رہے کہ وہ کوما میں ہے اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کب ہوش میں آئے گا۔ کیا ہسپتال کی ذمہ داری ہے کہ اس کا سالہا سال علاج کرتا رہے؟ کیا اس کی فیملی کو اس سارے عرصہ کے لئے امریکہ رہنا پڑے گا؟ یہ کافی پریشان کن صورتحال ہے اور اس کا مجھے تو کوئی آسان حل نظر نہیں آتا۔
 
سویدا

محفلین
امریکہ ویزہ میں توسیع کردے گا
باقی میڈیا پر یہ سب کچھ شور شرابہ ڈرامہ جان بوجھ کرکیا جارہا ہے
آخری لمحات میں ویزہ میں تبدیلی یا توسیع کرکے پاکستان اور پاکستانی قوم پر احسان جتائے گااور پھر ساری دنیا میں ڈھنڈورا بھی ہوگا
سو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے
 
یعنی امریکہ اگر کوئی اچھا کام بھی کرے تو اس میں بھی مین میخ نکالنا ضروری ہے؟

یہ بھی خیال رہے کہ میڈیا میں معاملہ شاہزیب کی فیملی لے کر گئی ہے۔
 
امریکہ کو چاہیے کہ وقتا فوقتا اس لڑکے کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ دیتا رہے

ویسے اپس کی بات ہے کتنے امریکی بغیر انشورنس کے صحت کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ شاید ایک فلم بھی بنی تھی جس میں باپ پورے ہسپتال کو یرغمال بنالیتا ہے۔
 
Top